فوجی محاذ اور ماں کی ممتا
|
:عنوان |
|
|
|
|
|
اخبار و آراء
فوجی محاذ اور ماں کی ممتا
ابوزید
خبر ہے کہ ایک امریکی نوجوان عورت الیکسس ہچیسن (Alexis Hutchison) کو اس بات پرگرفتار کرلیا گیا ہے کہ اس نے افغانستان میں امریکی محاذ پر جانے سے انکار کردیا ۔ یہ خاتون جنگ میں براہ راست شرکت کے لئے نہیں بھیجی جارہی تھی بلکہ یہ ایک باورچن ہیں جس کا کام فوجیوں کے لئے کھانے پکانا ہے۔افغانستان میں جانے سے انکار کی وجہ بالکل سادہ سی ہے۔ خاتون کا ایک دس مہینے کا بیٹا ہے اور آپ کو توپتہ ہے کہ امریکی معاشرے میں عموماً نفسا نفسی کا ماحول ہوتا ہے۔ انفرادیت پسندی اتنی ہوتی ہے کہ معاشرے کا کوئی فرد اس طرح کے معاملات میں کسی دوسرے کی مدد کرنا اپنی معاشرتی ذمہ داری نہیں سمجھتا۔ یہ خاتون ایک سنگل مدر (Single Mother) ہیں۔ یعنی بچے کی ذمہ داری پوری کی پوری اسی خاتون پر ہے ۔ امریکی حکومت کے پاس ایسی صورت حال میں بچے کی ذمہ داری سنبھالنےکے لئے چائلڈ کیر پلان ہوتے ہیں لیکن یہ خاتون اپنے بیٹے کے معاملے میں امریکی کم اور ماں زیادہ واقع ہوئی ہیں۔انہوں نے اس طرح سے اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کرنے سے صاف انکار کردیا۔قارئین یہ چھوٹی سی خبر امریکی معاشرے میں ہوتی ٹوٹ پھوٹ اور جنگ میں پیدا ہوتی صورت حال کے بارے میں بہت کچھ کہہ رہی ہے۔حقوق انسانی کا علمبرداروں کے پاس ماں کی ممتا کے لئے کوئی جگہ نہیں ۔ http://www.eeqaz.com/link/201004c.htm
|
|
|
|
|
|