|
|
|
|
|
اللہ کے کلام سے
إِنَّهُمْ فِتْيَةٌ آمَنُوا بِرَبِّهِمْ وَزِدْنَاهُمْ هُدًى۔ وَرَبَطْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ إِذْ قَامُوا فَقَالُوا رَبُّنَا رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَن نَّدْعُوَ مِن دُونِهِ إِلَهًا لَقَدْ قُلْنَا إِذًا شَطَطًا۔ هَؤُلَاء قَوْمُنَا اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ آلِهَةً لَّوْلَا يَأْتُونَ عَلَيْهِم بِسُلْطَانٍ بَيِّنٍ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا۔ (الکہف : 10-13)
وہ چند نوجوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے اُن کو ہدایت میں اور بھی بڑھا دیا تھا۔ اور اُن کے دلوں کو مضبوط کر دیا جب وہ اُٹھ کھڑے ہوئے،تو کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار تو ہے وہ جو آسمانوں اور زمین کا مالک ہے۔ ہم ہرگز نہ پکاریں گے اُس ایک کے سوا کسی معبود کو۔ ورنہ ہم نے بڑی ہی بے جا اور بے تکی بات کہی۔ یہ ہے ہماری قوم جس نے اُس کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں۔ بھلا یہ ان (کے معبود ہونے) پر کوئی کھلی دلیل کیوں نہیں لاتے۔ تو اس سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ افتراءباندھے۔
|
|
|
|
|
|