ئی یونیورسٹی کیلئے اصلاحی مطالبات کی سزاسعودی عالم معطل
|
:عنوان |
|
|
|
|
|
اخباروآراء نئی یونیورسٹی کیلئے اصلاحی مطالبات کی سزاسعودی عالم معطل
جمع و ترتیب: مریم عزیز
سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے بڑے پیار سے سات ارب ڈالر کی لاگت سے جدہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی قائم کی۔مگر عالم سعد السہتی نے یہ کہہ کر انکا دل ہی توڑ دیا کہ اس یونیورسٹی کے نصاب کو علماءسے منظور کرایا جانا چاہیئے تاکہ غلط نظریات فروغ نہ پاسکیں اور یہ کہ ہونیورسٹی کا مخلوط نظام تعلیم شیطانی ہے۔اب کسی کی کیا مجال کہ ماڈرن ازم کے نئے ذوق میں مبتلا شاہ عبد اللہ کے سامنے چوں بھی کریں! اور اگر کر بیٹھیں تو ایسا تو ہو نہیں سکتا کہ حق بات کی جائے اور شاہ سزا نہ دیں!اطلاع ہے کہ سعد السہتی معزول اور معطل کیے جاچکے ہیں!(شکر کا مقام ہے کم از کم گرفتاری اور مارپیٹ تک بات نہیں گئی!)
|
|
|
|
|
|