عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Sunday, November 24,2024 | 1446, جُمادى الأولى 21
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2009-10 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۔۔!!!
:عنوان

:کیٹیگری
ادارہ :مصنف

إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۔۔!!!

شیخ عبداللہ الدمیجی
اردو استفادہ: عائشہ جاوید
   
 
”(اے نبیﷺ) کہہ دو اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے،اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو جاؤ ،یقینا اللہ سارے گناہ معاف کر دیتا ہے، وہ تو غفور رحیم ہے“ (53:39)
آیت ِمبار کہ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والوں سے مخاطب ہے جو اپنے رب کی ہیبت و جلال سے لرزہ بر اندام ہوئے جاتے ہیں انہیں یہ مژدۂ جانفزا سنایا جا رہا ہے کہ وہ گناہوں کی دلدل سے اوجِ ثریا تک جا پہنچنے کی امید رکھ سکتے ہیں اگر وہ توفیقِ خداوندی سے ان خوش نصیبوں میں شمار ہو جائیں جنہیں سچی توبہ اور توبہ کی قبولیت کی سعادت نصیب ہوئی ہورب ذوالجلال اپنے محبوب نبی کے توسط تا قیامت اپنے بندوں تک یہ پیغام پہنچانا چاہ رہا ہے کہ لوٹ آؤ اپنے اصل کی جانب! خالق سے کیے ہوئے عہد کو فراموش نہ کرو!جسے ازل سے رب مان لیا اور ابد تک ماننے کا حلف لیا، وہ اتنا رحیم ہے کہ خطاؤں کے انبار نظر انداز کرنے پر راضی! بس شرط یہ ہے کہ روتے سسکتے اسکے حضور سجدہ ریز ہو جاؤ! اپنی کوتاہیوں کا اقرار کر لو! جب تک دم میں دم ہے ، تب تلک مہلت باقی ہے! توبہ کے در کھلے ہیں ! وہ منتظر ہے کہ اس کے بندے کب عالم ِ جنوں سے نکل کر عالم ِ خرد کے راہی بنیں !وہ پرکھنا چاہتا ہے کہ کب ہزاروں سجدے اِس کی جبینِ نیاز میں تڑپنے کو وجۂ قبولیت جانیں !
اس رب کی بے نیازی پر قربان جائیں جو نہ صرف بخش دینے پر تیار ہے بلکہ توبۃ نصوحاً کرنے والے کیلئے اسکی فیاضی کا یہ حال کہ اسکے اعمال ِ بد کو اسکے نامۂ اعمال میں اعمال ِ خیر کا درجہ دینے پر بھی راضی! ایسا رب اپنے بندوں کے حق میں کس درجہ رحیم و کریم ہو گا!خلقت ایک طرف عہد شکنی کی مرتکب ہو، دوسری جانب مسلسل معصیت کی راہ پر گامزن پھر اسی کی عطا کردہ توفیق سے خواب ِ غفلت سے ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھےاور اسکی جانب پلٹےاس کیفیت میں کہ حزن و ملال اور ندامت سے انتہا کی شکستہ دلی ہوآئندہ کیلئے دوبارہ اس دلدل میں نہ دھنسنے کا عزم ِ صمیم ہواور اگر اپنی نا دانی میں کسی کو گزند پہنچایا ہو تو اسکی تلافی کرنے کی بھرپور سعی کی نیت ِ صادقہ ہو
”الا یہ کہ کوئی (ان گناہوں کے بعد)توبہ کر چکا ہو اور ایمان لا کر عمل صالحہ کرنے لگا ہو۔ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور وہ بڑا غفور رحیم ہے“ (25:70)
واضح رہے کہ یہ بشارت اللہ جل جلالہ شرک، قتل ِعمد اور زناکاری جیسے کبائر کا ذکر کرنے کے بعد بیان کر رہے ہیں تاہم یہ خیال رہے کہ یہ نوید اسکے لیے جو اپنے رب کی جانب رجوع کرنے کے بعد خلوصِ دل سے نہ صرف یہ کہ تائب ہو چکا ہو بلکہ نیک اعمال کی دوڑ میں بازی لےجانے کیلئے بھی عملی طور پر مقدور بھر کوشش کرنے کا تہیہ کر چکا ہو!
غنی اور بے نیاز ہے وہ ذات ! کہ اسکے حضور شرف ِ قبولیت پانے کے واسطے ہر ہر خطا پر علیحدہ سے توبہ کرنے کے علاوہ باستمرار عمومی عفو و درگزر طلب کرتے رہنا بھی کفایت کرتا ہےاور اسکے ساتھ اعمال ِخیر میں سبقت پانے کی روش بھی اختیار کر لیجائے تو اسکی رحمت اور بھی زیادہ جوش میں آنے لگتی ہے!وہ قادر ہے اس بات پر کہ اعمال ِ صالحہ کی روشنائی سے نامۂ اعمال میں درج سیہ کاریوں کو محو کر ڈالے! معبود کی بارگاہ ہو اور عبد کے قطرہ ءعرق ِ انفعال تو کیوں اسکی شان ِ کریمی جوش میں آ کر ان موتیوں کو نہ چنے!
” اور دیکھو نماز قائم کرودِن کے دونوں سروں پر اور کچھ رات گزرنے پر۔درحقیقت نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں ،یہ ایک یاد دہانی ہے ان لوگوں کیلئے جو خدا کو یاد رکھنے والے ہیں ۔ “ (11:114)
بعض علمائے کرام یہ استدلال کرتے ہیں کہ یہ رخصت صرف صغائر کیلئے ہے اور کبائر کیلئے بہر حال مخصوص تو بہ درکا ر ہے ۔وہ اپنی دلیل کے حق میں درج ذیل آیت کو بطور حجت پیش کرتے ہیں
”اگر تم ان بڑے بڑے گناہوں سے پرہیز کرتے رہو ،جن سے تمہیں منع کیا جا رہا ہے تو تمہاری چھوٹی موٹی برائیوں کو ہم تمہارے حساب سے ساقط کر دیں گے اور تم کو عزت کی جگہ داخل کریں گے“ (4:31)
علاوہ ازیں عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی یہ حدیث بھی زیر ِ بحث لائی جاتی ہے جسکے مطابق رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو مسلمان نماز ِ پنجگانہ کی بروقت ادائیگی میں ایسا اہتمام کرے کہ نہ صرف مجسمہ ءخشوع و خضوع ہو بلکہ ہر ہر رکن کے ادا کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتے تو وہ اسکے گزشتہ گناہوں کا کفارہ بن جائیگی بشرطیکہ اس شخص نے کبائر سے اجتناب کیا ہو ۔(صحیح مسلم)
تاہم ابن ِ تیمیہ رحمہ اللہ اور دیگر علما ءکا قول ہے کہ آ یت مبارکہ’ ان الحسنات یذھبن السییات‘کوعمومی معنوں میں لینا زیادہ مناسب ہے جسکے تحت صغیرہ اور کبیرہ گناہ دونوں کیلئے ایک ہی حکم قرار پاتاہے۔ یہ بات کسی شبہ سے بالاتر ہے کہ میدان محشر میں جب میزان قائم ہو گا اور اعمال کی جانچ پڑتال شروع ہونے لگے گی ، وہ وقت کہ جب ہر دودھ پلانے والی اپنے شیر خوار بچے سے غافل ہو جائیگی، حاملہ کا حمل گر جائیگا، لوگ نشے میں نہ ہوتے ہوئے بھی مدہوش نظر آئینگے،انسانوں کا جم غفیر پراگندہ پروانوں کی مانند منتشر ہو گا، دائیں جانب بھی اعمال نظر آئینگے اور بائیں جانب بھی، جب اپنے ہی اعضا اپنے نہ رہیں گے اور سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دینگے اس روز کوئی نجات دہندہ ہو گا تو یہی نیک اعمال!یہ براہ ِراست کفارہ نہ بھی ہو سکے تو بھی میزان ِ حسنات میں خیر کا پلڑہ بھاری کرنے کا موجب تو ہو نگے ہی انشاءاللہ! اور جس خوش بخت کا یہ پلڑہ بھاری ہو گیا ، وہ دل پسند عیش میں ہو گا!
”اور وَزن اس روز عین حق ہو گا؛جن کے پلڑے بھاری ہونگے، وہی فلاح پائیں گے اور جن کے پلڑے ہلکے رہیں گے ،وہی اپنے آپکو خسارے میں مبتلا کرنے والے ہونگے کیونکہ وہ ہماری آیات کیساتھ ظالمانہ برتاؤ کرتے تھے“ (7:8،9)
ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جس روز خلقت ِ خدا پر اعمال پیش کیے جائیں گے، تو عجب نہیں کہ برا ئیوں کے بالمقابل نیکیوں کے انبار میں ایک اضافی نیکی ہی باغِ بہشت میں ا بدی داخلے کا سبب بن جائے،بعینہ ممکن ہے کہ گناہوں کے پلڑے میں نیکیوں کے بالمقابل ایک اضافی گناہ ہلاکت و بربادی کا پیش خیمہ بن جائے!پھر انہوں نے مذکورہ بالا آیت کی تلاوت فرمائی اور کہا، بے شک ترازو ایک ذرے کی کمی بیشی سے کسی ایک جانب جھک جائے گی!
زندگی کی راہگزر میں پیش آنے والے نشیب و فراز،مصائب و آلام دراصل اس ذات باری تعالی کی منشا سے مستثنی نہیں ۔ یہ تو درجات میں بلندی کا زینہ ہوتے ہیں ، اگراسکی رضا پانے کی نیت سے،اور اجر کی امید رکھتے ہوئے انکا سامنا صبر و ثبات سے کیا جائے، یہ اسکے طریقے ہیں ہمیں گناہوں کی آلائش سے پاک کرنے کے اس لیے کہ وہ ستر ماؤں سے بڑھ کر پیار کرنے والا پالنہار ہےاسکی رحمت اسکے غضب پر بھاری ہےبندۂ عاصی کا اس کے در پر شرمساری سے سر جھکا دینااس کے دامن ِ شفقت کو ہمیشہ اپنے لئے وسیع پاتا ہے اس نے مغفرت کی راہیں بڑی ہی ہموار رکھی ہیں واللہمومن کی مومن کے حق میں پیٹھ پیچھے مخلص دعا ہو تو منعم علیہم بندوں میں شمار!دنیا میں آپکے قیام کی مہلت ختم ہو جائے اورآپ اپنے آخری سفرپر روانہ ہو چکے ہوں ،ایسے میں موحدین کی تین صفوف قبلہ رو کھڑی کوئی جماعت آپکے لیے بخشش طلب کرے تو بھی جنت ِنعیم آپکو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار!یہاں تک کہ آپ دنیا سے رخصت ہو جائیں اور اپنے پیچھے فرمانبردار خوف ِ خدا رکھنے والی صالح اولا د چھوڑ جائیں جو آپکے لیے دعائے مغفرت کرتی رہےتو بھی اسکی رحیمیت کے قوی امیدوار!قبر میں جھیلی جانی والی سختیوں کو بھی پروانہءنجات بنا دینے پر قادر!اس ا مت پر بالخصوص ایسی نظر ِ کرم کہ امام الانبیاءکو اپنے اذن سے کبائر تک کے مرتکبین کیلئے حقِ شفاعت عطا فرما دیا!
اور سب سے بڑھ کر یہ التفات کہ جوغفار الذنوب رب سے اس حال میں ملا کہ اسکے سوا کسی کو اسکی خدائی میں شریک نہ ٹھہرایا ہو اور اپنے دامن کو شرک ایسی غلاظت سے آلودہ ہونے سے محفوظ رکھا تو یہ بھی ابھی اس ذات با برکت کی منشا پر باقی ہے کہ اسکا ابر ِ کرم کچھ اس انداز میں برسے کہ بندہ اسکے فیض سے جنت الخلد کا مکین ہونے کا شرف پا لے!!! اللھم اجعلنا منہم
٭٭٭٭٭
Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز