عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Sunday, November 24,2024 | 1446, جُمادى الأولى 21
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2009-10 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
عارف اور صارف
:عنوان

:کیٹیگری
ادارہ :مصنف

عارف اور صارف

شاہ نواز فاروقی

   
 
اسلام انسان کو ”عارف“ بنانا چاہتا ہے اور سرمایہ دارانہ نظام انسان کو ”صارف“ بنانا چاہتا ہے۔ عارف اور صارف کا فرق زمین اور آسمان کے فرق سے بڑا فرق ہے۔ لیکن اسلام کا عارف ”عارف ِ محض“ نہیں ہے۔ وہ عارف ِباللہ ہے۔ اپنے رب کا عارف ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام کا ”صارف“ بھی صارف ِ محض نہیں۔ وہ ”اشیاءکا صارف“ ہے۔ تو اب صورت یہ ہے کہ ایک طرف خدا کا عرفان ہے اور دوسری طرف ”اشیاء“ کا عرفان۔
اسلام کے دائرے میں خدا کا عرفان ”ترک“ سے نمودار ہوتا ہے اور سرمایہ داری کا عرفان ”صَرف“ سے بھی پیدا ہوتا ہے اور ”سرف“ سے بھی۔ انسان ایک کے بعد دوسری شے استعمال کرتا جاتا ہے اور اشیاءکے عرفان میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ صَرف اسراف میں ڈھلتا ہے تو اشیاءکے عرفان کی اعلیٰ ترین صورتیں میسر آتی ہیں۔ یہاں تک کہ اسراف بھی اسراف ِ”بے جا“ میں ڈھل جاتا ہے اور اسراف ِ بے جا کے بارے میں یونہی تو نہیں کہا گیا کہ اس کے مرتکب شیاطین کے بھائی ہیں۔
ترک کی نفسیات خود کو خالی کرنے کی نفسیات ہے‘ دل کو خالی کرنے کی نفسیات‘ ذہن کو خالی کرنے کی نفسیات‘ گھر کو خالی کرنے کی نفسیات‘ اشیاءسے خالی کرنے کی نفسیات‘ اور اس سے بڑھ کر اشیاءکی محبت سے خالی کرنے کی نفسیات۔ شے موجود ہو اور اس کی محبت موجود نہ ہو تو اس کا ضرر صفر ہوجاتا ہے‘ لیکن شے موجود نہ بھی ہو مگر اس کی محبت موجود ہو تو دل اور دماغ اس محبت سے بھر ہی نہیں جاتے ”اَٹ“ جاتے ہیں۔
سرمایہ دارانہ نظام کی نفسیات دل و دماغ اور گھر کو اشیاءسے بھر لینے کی نفسیات ہے۔ صرف اشیاءسے نہیں‘ اشیاءکی محبت سے بھی۔ بلکہ اشیاءسے کم‘ ان کی محبت سے زیادہ۔
اشیاءکی محبت انسانی تاریخ میں کب موجود نہیں رہی! لیکن سرمایہ داری نے لالچ اور حرص کی ایسی نظام بندی یا Systamatization کی ہے کہ پوری انسانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انسانوں کی بڑی تعداد اب اشیاءضرورت کے تحت نہیں‘ حرص اور لالچ کے زیراثر خریدتی ہے‘ اس کو عرف ِعام میں Motivation یا تحرّک کہا جاتا ہے۔ لیکن کس چیز کا تحرک؟ اخبارات‘ ریڈیو اور ٹی وی کے اشتہارات کا تحرک۔ ان اشتہارات کا تحرک جن میں تعیش کو ضرورت بنادیا جاتا ہے۔ اشتہارات کا مقصد انسانوں میں بھیڑ چال پیدا کرنا ہوتا ہے‘ یعنی چند انسان اشتہارات میں جو کچھ کرتے نظر آئیں سب لوگ وہی کرنے لگیں اور ہر ضبط ٹوٹ جائے۔ اشتہاریات کے حوالے سے اس نکتے کو کم کم سمجھا گیا ہے کہ اشتہارات کو دوہرانے کا مقصد صرف اشتہاری پیغام کو دوہرانا نہیں بلکہ اس کا مقصد لوگوں کو اشتہاری کرداروں کی ”نقل“ پر اکسانا بھی ہے۔ اشتہارات جتنی بار دوہرائے جائیں گے نقل کے امکانات میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔ یہ اشیاءکے عرفان کا ایک نادر پہلو ہے۔
ایک حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ بستیوں کی بہترین جگہیں مساجد اور بدترین مقامات بازار ہیں۔ اسلام میں تجارت کی مذمت نہیں حوصلہ افزائی ہے۔ ایماندار تاجروں کے درجے آخرت میں بلند ہوں گے۔ لیکن بہرحال بازار دنیا کی جلوہ گاہ ہیں‘ ان کا الف بھی دنیا ہے اور یے بھی دنیا ہے۔ دنیا کی ضرورت انسان کو بازار میں لے جاتی ہے۔ مگر انسان بازار میں جاکر دنیا کی ضرورتوں میں کھو جاتا ہے۔ وہ اپنی ایک دو ضروریات پوری کرنے کے لیے بازار جاتا ہے لیکن بازار میں اشیاءکی فراوانی اسے احساس دلاتی ہے کہ دنیا کی ضروریات تو بے شمار ہیں۔ اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ عملاً اس کی ضروریات بڑھیں یا نہ بڑھیں‘ نفسیاتی طور پر اس کی ضروریات میں کچھ نہ کچھ اضافہ ہوجاتا ہے۔ ضروریات ایک بار انسان کی نفسیات میں در آئیں تو پھر وہ بالآخر گھر میں در آتی ہیں۔ اس طرح انسان کا گھر بازار کی توسیع بن کر رہ جاتا ہے۔ حالانکہ گھر اور بازار میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ گھر جائے قیام ہے اور بازار صرف ایک نظر دیکھنے کی جگہ۔
آج کل کے بازار تو اور بھی قیامت ہیں۔ ان کی دل کشی ایسی ہے کہ ہمارا بس چلے تو بازار میں رہنے لگیں‘ اسی کو گھر بنالیں۔ کبھی بازار محض خریدوفروخت کی جگہ تھے‘ مگر اب وہاں کیا نہیں ہوتا! کھیل تماشے تو بازاروں میں پہلے بھی ہوتے تھے مگر اب تو بازار میں جیسے پوری کائنات سمٹ آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گھر اور بازار کا فرق ہمارے شعور میں رجسٹر ہی نہیں ہوپاتا۔
مسجد بازار کی ضد ہے‘ اس کا تضاد ہے۔ مسجد اللہ کا گھر ہے‘ اس کی یاد کا محور ہے۔ فرشتوں کے نزول کی جگہ ہے‘ حسنات کے اٹھائے جانے کا مقام ہے‘ برکت اور سکینت کا سرچشمہ ہے‘ وہ جگہ ہے جہاں دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔ مسجد دنیا کے درمیان ہوکر بھی دنیا سے الگ ہوتی ہے۔ دین اور دنیا کی تفریق کے معنوں میں نہیں‘ دنیا کے مقابلے پر اپنے امتیازی اوصاف کے معنوں میں۔
ایک وقت تھا کہ ہمارے گھر مسجدوں کی توسیع ہوا کرتے تھے۔ معنوی سطح پر بھی اور نقشے کی سطح پر بھی۔ آپ ملک کے دیہی علاقوں میں جائیں گے تو وہاں آج بھی آپ کو مسجد کے مخصوص نقشے کی طرز پر بنے ہوئے مکانات نظر آجائیں گے۔ ان کا دالان مسجد کے دالان یا صحن کی طرح کشادہ‘ روشن اور ہوادار ہوگا۔ صحن کے ساتھ ایک کمرہ نما سدیری ہوگی اور اس کے بعد اصل کمرہ۔ یہ مسجد کا اصولی یا معروف معنوں میں کلاسیکل نقشہ ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کبھی ہمارا شعور گھر کو بھی مسجد بنانے کے لیے کوشاں رہتا تھا۔ جب ہمارے گھر مسجد کی طرز پر بنتے تھے تو ان کا ماحول بھی مسجد کے ماحول سے کچھ نہ کچھ ہم آہنگ ہوتا تھا‘ اس لیے کہ یہ کسی نہ کسی درجے میں عارفوں کے گھر ہوتے تھے۔ مگر اب ہمارے گھر صارفوں کے گھر ہیں۔ نہ ان کا نقشہ مسجد کے نقشے سے ملتا ہے نہ ان کا ماحول۔ ہمارے گھروں میں شاپنگ سینٹرز کی فضا پیدا ہوچکی ہے۔
(بشکریہ روزنامہ جسارت۔ شاہ نواز فاروقی)

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز