امریکی سپاہی، ساتھی سپاہیوں پر بھی ظلم کی مشق !
|
:عنوان |
|
|
|
|
|
اخباروآراء امریکی سپاہی، ساتھی سپاہیوں پر بھی ظلم کی مشق !
جمع و ترتیب: مریم عزیز
یہ فوج جو اپنے زعم اورالفاظ میں بہت ’تہذیب یافتہ‘ اور مہذب ترین سمجھی جاتی ہے ، اتنی ’مہذب‘کہ اس مہذب پنے کی فراخدلانہ خیرات بانٹنے کیلئے مسلم ممالک کا توپوں اور ٹینکوں سمیت رخ کئے ہوئے ہے!مگر اس کی اصل اور بھیانک صورت جنگ کے میدان میں سامنے آتی ہے! قارئین کرام ہم صرف اسکا ذکر چھیڑتے ہیں جو ان کے اپنے ذرائع ابلاغ میں شائع ہوا۔19 سالہ کیفر پی ویلہم کے غمزدہ والدین کے مطابق کیفر ویلہم نے خاندان کی روایت کے مطابق بے انتہا جذبے سے فوج میں داخلہ لیا مگروہاں پرکچھ سینئر سپاہیوں نے ”ہیزنگ“کے نام پر ان کو اس قدر جسمانی اور ذہنی اذیتوںکا نشانہ بنایا کہ فوج میں شمولیت کے دس دن بعد ہی کیفر ویلہم نے خود کو ایک بیت الخلاءمیں بند کرکے رائفل سے خودکشی کرلی یہ واقعہ 4 اگست 09ءکو پیش آیا۔ انتہائی افسوسناک! یہ سپاہی اس واقعے اور کچھ دوسرے ماتحتوں کو اذیتیں دینے کے الزام میں بھی گرفتار ہیں۔یہ واقعہ کسی تبصرے کا محتاج نہیں ! البتہ ہم اتنا ضرور کہیں گے کہ سمندر میں تیرتے ایک برفانی تودے کی مانند یہ بلاشبہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کا نظروں میں آنے والا حصہ اوجھل حصے سے کہیں کم ہے!
|
|
|
|
|
|