جدیدطریقہ علاج اور روزہ
(جدہ سیمینار سعودی عرب)
فقہ اسلامی کنونشن (دہم) جدہ (تاریخ انعقاد ٢٨ جون تا ٣جولائی١٩٩٧ء)نے جدید طریقہ علاج سے روزہ متاثرنہ ہونے کی بابت درج ذیل امور پر اتفاق کیا ہے۔
روزے کے مسائل میں کنونشن کے پیش نظر کتاب وسنت اور ائمہ کرام کے اقوال کے علاوہ دار البیضاء(سعودی عرب) میں منعقد ہونے والے طبی ندوے (١٤ جون تا ١٧ جون ١٩٩٧ء) کی قراردادیں ‘ ماہرین طب کی آرائ، علمی مقالے اور موضوع سے متعلق دیگر علمی لٹریچر رہا ہے۔
جدہ کنونشن (دہم) کی متفقہ رائے میں درج ذیل صورتوں میں روزہ نہیں ٹوٹتا
(الف) آنکھ، کان اور ناک میں ڈالنے والے قطرے(دوائی) ،کانوں کی صفائی،ناک کا اسپرے(Decongestant) بشرطیکہ اس دوائی میں سے جوکچھ حلق میں گرے اُسے نگلا نہ جائے (بلکہ تھوک دیا جائے)۔
(ب) سینے کے درد(Angina Pectoris)یا دیگر ایسے عارضے کہ جن میں زبان کے نیچے (دوائی کی)گولی رکھی جاتی ہے بشرطیکہ گولی حلق سے نگلی نہ جائے ۔
(ج) علاج یا تشخیص کے لئے مہبل (عورت کا فرج Vagina) میں شافہ(بتی)، طبی محلول،آلہ(Catheter)یا انگلی داخل کرنا۔
(د) عورت کے رحم میں چھلا (Spiral Spring) یا قثاطیر(آلہ)Catherterداخل کرنا
(ر) مرد یا عورت کی پیشاب والی نالی میں قثاطیر(نہایت باریک ٹیوب Catherter)داخل کرنا، یا ایسا آلہ جو اندرونی اعضاءکی تصویر، الٹرا سائونڈ، دواء یا مثانے کی صفائی کے لئے محلول داخل کرنا
(س) دانت بھرنا(Filling)، دانت نکالنا، دانتوں کی صفائی،مسواک اور ٹوتھ برش بشرطیکہ ٹوتھ پیسٹ حلق سے نگلی نہ جائے۔
(ص) دوائی ملے پانی سے کلی کرنا، غرارے کرنا اور منہ کا اسپرے بشرطیکہ حلق سے نگلا نہ جائے۔
(ط) غیر غذائی ٹیکہ خواہ جلدمیں ،عضلاتی بافتوں(پٹھوں)میں یا ورید میں لگایا جائے۔
(ع) مریض کو سلنڈر کے ذریعے آکسیجن دینا۔
(ف) بے ہوشی(Anesthesia)طاری کرنے والی گیسیں بشرطیکہ ان میں غذائی عناصر شامل نہ ہوں۔
(ق) جلدی مساموں کے ذریعے سے جو مادہ جسم میں چلا جائے جیسے تیل(دھنیات)، مرہم، کریم، جل (Jell) اور جلد کی اندرونی سطح تک دوائی پہنچانے والی کریمیں۔
(ک) آنتوں کی تشخیص یا آپریشن کیلئے پیٹ میں سے آلہ (Catheter)داخل کرنا۔
(ل) شریانوں کے ذریعے دل کی تصویر یا دل کے علاج کے لئے آلہ (Catheter) داخل کرنا۔
(م) اندرونی اعضاء(جگر وغیرہ) کے ٹسٹ کے لئے آلے کی مدد سے نمونہ (Biopsy)حاصل کرنا بشرطیکہ آلے کے ساتھ کوئی محلول نہ انڈیلا جائے۔
(ن) معدے کی تصویر لینے کے لئے آلہ داخل کرنا بشرطیکہ آلے کے ساتھ کوئی محلول یا دواء نہ انڈیلی جائے۔
(و) دماغ یا ریڑھ کی ہڈی میں علاج کے لئے کوئی مادہ داخل کرنا ۔
(ہ) غیرمتعمد قے برخلاف عمداً قے کہ جس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
........................................
کنونشن معالجین کوا س بات کی تاکید کرتاہے کہ وہ مذکورہ بالا علاج کے طریقے صرف اُس صورت میں اختیار کریں جب غروب آفتاب تک تاخیر کرنا مریض کے لئے مضر صحت ہو۔
مندرجہ ذیل صورتوں میں حتمی آراءسامنے نہیں آسکی ہیں۔
٭ INHALER سانس کے ذریعے دوائی لینا۔
٭ سینگی لگوانا۔
٭ خون نکالنا / دینا خواہ ٹسٹ کے لئے ہو یا مریض کے لئے ۔
٭ گردے فیل یا تبدیل ہونے کی صورت میں مثانے کی جھلی (صفاقPeritoneum) میں ٹیکے لگانا۔
٭ (جنرلAnesthesia)پورے جسم کو بے ہوش کرکے آپریشن کرنا جبکہ مریض کو رات بھر نہ غذا دی گئی ہو اور نہ ہی غذائی ٹیکے لگائے گئے ہوں۔
٭ مقعد میں حقنہ ‘ بتی‘(Suppository) قثاطیر یا انگلی داخل کرنا۔
...............................................
کنونشن کی رپورٹ کا ترجمہ کرنے کے لئے ہم نے درج ذیل ماہرین طب سے مشاورت کی ہے:۔
٭ ڈاکٹر محمد عابد رجسٹرار آرتھوپیڈک
٭ ڈاکٹر طارق حمید رجسٹرار طب نفسی ( Psychiatry )
٭ ڈاکٹر معین شعبہ گائنی‘
بہاول وکٹوریہ ہسپتال (بہاولپور)
٭ ڈاکٹر سلیم حسین شاہ ‘ سینئر ڈینٹل سرجن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال (خانیوال)
عربی عوامی لغت کے لئے
٭ ’نواف حسین بخیت‘ سابق ڈائریکٹر دار الربیعہ و الہاجری ( نوشہرہ)
٭ خالد حیدر سابق ناظم ابوہریرہ پبلک اسکول حویلیاں (ایبٹ آباد)
.... لغات ....
٭A Dictionary of Modern Written Arabic By J Milton Cowan
٭قومی انگریزی اردو لغت مقتدرہ قومی زبان ۔
٭اوکسفرڈ انگلش اردو ڈکشنری اوکسفرڈ یونی ورسٹی پریس۔
٭The Standard English-Urdu Dictionary انجمن ترقی اردو
٭المورد دارالعلم للملایین۔
.... نوٹ ....
اصل متن دیکھنے کے لئے ویب سائٹ-:
www.fiqhacademy.org
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔