عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
Angrezinizam آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
ایک نظام ہمیں خلفائے راشدین سے ملا ہے تو اس کو ’اسلامائز‘ کرنے کی ضرورت۔۔۔۔؟!
:عنوان

ہمارا نہیں خیال ہمارے دانشور ’جمہوریت‘ کا وِرد محض اسلئےکرتےہیں کہ یہ ابوبکرؓوعمرؓ کی چھوڑی ہوئی یادگار ہے۔ ورنہ اس عقیدت کا مظاہرہ ہم ابوبکرؓ و عمرؓ کی چھوڑی ہوئی اور یادگاروں کے معاملہ میں بھی دیکھتے!

. باطلنظام :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

"یہ وہی انگریزی نظام ہے" 5

فصل سوم

 

جمہوری نظام کے بارے میں اصولاً ہماری وہی رائے ہے جو تقسیم ہند سے پہلے مولانا مودودیؒ اس کے بارے میں رکھتے رہے ہیں۔ یعنی ہم اس کو شرعاً درست نہیں سمجھتے۔ وقت کا رائج جمہوری یا پارلیمانی نظام جو اس وقت ہمارے بہت سے مسلم ملکوں میں رائج ہے اور خود ہمارے ملک میں بھی قائم ہے، بلاشبہ مغرب کی سوغات ہے۔ جمہوریت اور پارلیمنٹ اور اکثریت کی حکمرانی کا یہ تصور بلاشبہ مغرب سے چل کر یہاں آیا ہے اور ہمارے ’روشن خیال‘ طبقوں کے ہاں اس کا تقدس بھی کچھ اسی وجہ سے قائم ہے۔

ہم نہیں سمجھتے کہ ہمارے بیشتر سیاسی طبقے اور ہمارے بہت سے دانشور ’جمہوریت‘ کا ورد صبح شام محض اس لئے کرتے ہیں کہ یہ ’خلافت راشدہ‘ کی عملی تقلید ہے یا یہ ابوبکرؓ اور عمرؓ کی چھوڑی ہوئی یادگار ہے!

ابوبکرؓ و عمرؓ اورصحابہؓ سے ان کو کوئی ایسی ہی غیر معمولی عقیدت ہوتی تو اس کا مظاہرہ ہم ابوبکرؓ و عمرؓ کی چھوڑی ہوئی اور یادگاروں کے معاملہ میں بھی دیکھتے اور ان کو دین کے اور معاملات میں بھی اتنا ہی سنجیدہ اور بے چین پاتے!

اگر تھوڑی دیر کیلئے فرض کر بھی لیا جائے کہ آج جس چیز کو ’جمہوری نظام‘ کے نام سے جانا جاتا ہے وہ ابوبکرؓ و عمرؓ کی شورائیت کا ہی عملی نمونہ ہے پھر بھی ابوبکرؓ و عمرؓ نے اپنے پیچھے صرف ایک ’جمہوریت‘ تو نہیں چھوڑی! کوئی عقیدہ، کوئی شریعت، کوئی سنت، کوئی طرز زندگی، کوئی تہذیب بھی تو آخر حضراتِ ابوبکرؓ و عمرؓ اپنے پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ پھر ان چیزوں کی یاد بھی اِنکو اسی شدت سے کیوں نہیں ستاتی اور کیوں ایک ’جمہوریت‘ ہی میں _آج کی اس جمہوریت ہی میں_ انکو ابوبکرؓ و عمرؓ کا چہرہ نظر آتا ہے!؟ کیوں یہ لوگ صرف ایک جمہوریت کے معاملے میں ہی ابوبکرؓ و عمرؓ و عثمانؓ و علیؓ و عبدالرحمن بن عوفؓ پر فریفتہ ہو جانا چاہتے ہیں!؟ کیا ابوبکرؓ و عمرؓ یا عبدالرحمن بن عوفؓ سے 'inspire'ہونے کے پیچھے کوئی اور عامل تو کارفرما نہیں!؟؟؟ اور کیا یہ شکست خوردگی تو نہیں!؟ یعنی ہمیں اپنے اسلاف کی بھی _بزعم خویش_ وہی بات پسند آئی جو ہمارے دور میں یورپ کے ہاں پائی گئی! تفاسیر، احادیث، تاریخ اور فقہ کی کتب میں کیا ’جمہوریت‘ کے علاوہ بھی اسلاف کا کوئی ورثہ محفوظ ہوا ہے!!؟

کیا ان لوگوں کی جمہوریت میں اِس دلچسپی و تاثر (Inspiration)  کے مصدر اور منبع کا تعین کرنا اتنا ہی مشکل ہے؟ جمہوری نظام ’اسلام سے ماخوذ و مستنبط‘ ہونے کا دعوی کیا کوئی قابل التفات بات ہے جس پر ہمارے علماءان سے باقاعدہ بحث کریں اور ان کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئے علمی تصانیف کی ’شدید کمی‘ محسوس کریں!؟ کس کو معلوم نہیں ہماری حکومتوں اور اپوزیشنوں کو جمہوریت کی ’ہدایت‘ کہاں سے ملی؟ کسے معلوم نہیں ہماری حکومتوں اور اپوزیشنوں کو جمہوریت کی طلب کیوں ہوئی اور کب سے ہوئی اورجمہوریت کا ثبوت دینے کیلئے ہمارے لادینوں کی زبان پر خلفائے راشدین کا نام عقیدت اور گرویدگی کے ساتھ کیوں آتا ہے!؟
کہنے والوں نے یہ کہنے کی بہت کوشش کی کہ یہ ’پارلیمانی نظام‘ اور یہ ’سلطانیِ جمہور‘ اور یہ ’اکثریت کے راج‘ کا فلسفہ ،جس کو جمہوریت کہتے ہیں، دراصل رسول اللہﷺ اور خلفائے راشدینؓ کا قائم کردہ ہے (معاذ اللہ) اور یہ کہ بعد ازاں اس پر مغرب نے خواہ مخواہ اپنا اجارہ قائم کر لیا مگر اس میں ذرہ بھر شک نہیں کہ ہمیں بہرحال یہ نظام مغرب سے ہی وصول ہوا ہے۔ ان کا یہ دعوی ذرا دیر کیلئے درست مان لیا جائے تو بھی یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ خلفائے راشدین سے یہ نظام مغرب ہی نے لیاہو تو لیا ہو ہم نے بہرحال یہ خلفائے راشدین سے نہیں لیا۔ ہم نے اسکی تعلیم مغرب ہی سے پائی ہے؛ ہمیں اسکی جڑیں ’اسلام‘ میں اسی وقت نظر آئیں جب مغرب نے سو سال تک ہمیں اپنے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھا سدھا لیا اور بڑی محنت سے کی گئی تربیت کے نتیجے میں وہ ہمیں اس ڈگر پر لے آیا جس پر تیسری دنیا کی قوموں کا لایا جانا اس کے ہاں ٹھہر گیا تھا!

یہ بھی نہیں کہ ایک بار یہ نظام ہمیں مغرب سے موصول ہو گیا تو پھر یہ ہمارا ہو گیا اور یوں اس کے حقوقِ ملکیت میں ہم اور وہ ایک برابر ہو گئے! معاملہ یہ ہے کہ پوری دنیا کے اندر ’جمہوری نظام‘ پر تاحال مغرب ہی کے جملہ حقوق محفوظ تسلیم کئے جاتے ہیں۔ اس نظام سے متعلقہ ایک ایک اصطلاح ہمارے ہاں اب بھی مغرب کی دی ہوئی چلتی ہے۔ اس کا ہر ہر پروٹوکول مغرب سے درآمد ہوا اور تاحال مغرب سے ہی منسوب ہے۔ جمہوریت کی آبرو پر پوری دنیا میں کہیں دست درازی ہو اس پر غیرت میں آنا اور سیخ پا ہو جانا مغرب ہی کا پیدائشی حق جانا جاتا ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں جمہوریت کے واقعی قائم ہونے کا سرٹیفکیٹ اب بھی مغرب ہی جاری کرتا ہے۔ تیسری دنیا کی حکومتیں اپنے ملک میں ’بحالی جمہوریت‘ کی یقین دہانی خود اپنی قوم سے زیادہ مغرب کو ہی کروانے پر یقین رکھتی ہیں۔ کسی ملک میں جمہوریت کے قیام کا روڈ میپ طلب کرنا اب بھی مغرب ہی کا جائے منصبی شمار ہوتا ہے۔ کہیں پر انتخابات کے ’آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ‘ انعقاد کی شہادت دلوانے کیلئے اب بھی مغربی مبصرین ہی سند مانے جاتے ہیں۔

تیسری دنیا میں جمہوریت اور ’جمہوری اقدار‘ کی پامالی کی، مغرب کے اپنے علاوہ تاحال کسی کو اجازت نہیں۔ جمہوری رسوم اور شعائر سے کسی ملک کو چھوٹ دینا نہ دین...اور جمہوری روایات کے معاملے میں کسی کو سات خون معاف ہونا یا نہ ہونا صرف مغرب کی صوابدید پر منحصر ہے۔

یہ سب باتیں اس قدر واضح ہیں کہ ہمارا خیال ہے شاید ہی کوئی اس پر ہم سے اختلاف کرے۔

یہ سب قرائن اس عالمی نظام کے مصدر و منبع اور اس کی حالیہ مرکزیت کا واضح طور پر پتہ دیتے ہیں مگر ہمارے ماہرینِ سیاسیات کو خلفائے راشدین سے جو ایک ’عقیدت‘ ہو چکی ہے وہ اجازت نہیں دیتی کہ اس بات کا برملا اعتراف کر لیا جائے۔ لیتے اغیار سے رہیے نسبت اسلاف سے کر دیا کیجئے۔ دونوں کا حق ادا ہو جائے گا!!!

پھر سوال یہ بھی ہے کہ یہ جمہوریت اگر اسلام کا کوئی حصہ ہے تو مغرب عالم اسلام میں اسلام کے بس اسی ’حصے‘ پر عملدرآمد کے لئے آخر کیوں بے چین رہتا ہے؟ عالم اسلام میں مغرب اسلام کے صرف جمہوریت والے حصے کا ہی روڈ میپ کیوں مانگتا ہے؟ اسلام کے باقی ماندہ حصوں پر عملدرآمد سے مغرب کو کیوں تکلیف ہونے لگتی ہے اور اسلام کا یہ ایک ’جمہوریت والا‘ حصہ ہی کیوں ایسا ہے کہ اس پر عمل ہونے سے (سوائے الجزائر ایسی ایک آدھ ’ناقابلِ ذکر‘ مثال کے!) مغرب کے سینے میں ٹھنڈ پڑتی ہے!؟

کچھ حقائق اتنے واضح ہیں کہ ’دلائل‘ کی بحث میں پڑنا ایک تکلف معلوم ہوتا ہے۔ ’جمہوریت‘ پر مغرب کے جملہ حقوق کچھ اس انداز سے ’محفوظ‘ ہیں کہ کسی بھی ملک میں کسی بھی موقعہ پر اور کسی بھی قسم کی صورتحال میں جمہوری عمل کی تفسیر کرنا مغرب کا اختیار ہے۔ کسی ملک میں ’مکمل جمہوریت‘ آنے کیلئے کتنے سال لگیں گے، ’مکمل جمہوریت‘ کی منزل مراد پانے کیلئے کسی ملک کی سرزمین کو مغربی افواج کے پاؤں تلے روندا جانا کس حد تک اور کتنے عرصے تک ضروری ہے، کسی ملک میں جمہوریت کا ہدف سر ہونے کیلئے آمریت کا ’عبوری دور‘ کتنا طویل یا کتنا مختصر ہونا چاہیے، جمہوریت کے ’وسیع تر مفاد‘ کیلئے جمہوری عمل کا وقتی خاتمہ کب اور کس ملک میں ہو جانا چاہیے، کب اور کس وقت دنیا کے کسی آمر کو جمہوریت کا قاتل قرار دے دینا یک بیک ضروری ہو جاتا ہے اور کب ضروری نہیں ہوت...یہ سب مغرب کا اختیار ہے۔

’جمہوریت‘ دراصل استعمار کا نیا روپ ہے۔ یہ ’آزادی‘ کا وہ پیکیج ہے جو غلام اقوام کو دیا جاتا ہے۔

حقیقت تو یہ ہے کہ ’جمہوریت‘ ایک ایسا کھیل ہے جو صرف مغرب کی ایمپائری میں کھیلا جاتا ہے۔ مغرب کی اپنی قوموں کے حق میں ضرور یہ کوئی ’نظام‘ ہو گا ہمارے حق میں یہ محض ایک ’کھیل‘ ہے۔ اس پر ’دلائل‘ کے ساتھ بحث کرنا بڑی حد تک ایک اضافی مشق ہے۔ دنیا کی کمزور قوموں کیلئے یہ کھیل ہرگز وارے کا نہیں۔ ایک اصول پسند قوم تو ہرگز اس کی متحمل نہیں۔ اس میں چل چل کر آپ کا ستیاناس ہو جاتا ہے ہاتھ کچھ نہیں آتا۔ البتہ جو ہاتھ میں ہووہ چلا جاتا ہے سنجیدہ کاموں سے آپ کی توجہ جاتی رہتی ہے اور ’عزم الامور‘ سے آپ کی بے دلی اور بے رغبتی بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔ انتخابی سیاست اصول پسند جماعتوں کو ناکارہ کر کے رکھ دینے کا تاحال ایک مجرب نسخہ ہے۔ ایک ایسی جماعت یا ایک ایسی تحریک جو اپنی انفرادیت قائم رکھنے پر مصر ہے اس کو تو اس کھیل میں اپنے قویٰ تھکانے کی ہرگز ضرورت نہیں۔ آج سے ساٹھ سال پہلے اگر یہ محض ایک مفروضہ تھا تو اب بہرحال یہ نرا مفروضہ نہیں۔ اب یہ محض ’اندیشہ‘ نہیں۔ اس پر عملی شواہد دیکھنا ہوں تو اب انکی ہرگز کوئی کمی نہیں۔

گزشتہ                                             آگے پڑھیے

Print Article
  یہ وہی انگریزی نظام ہے
  جمہوریت
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی حامد کمال الدین بنتِ حوّا کی ع۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز