عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Tuesday, January 28,2025 | 1446, رَجَب 27
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
AmericanAmpaire آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
احادیث میں مذکور روم اور آج کا مغرب
:عنوان

حدیث کے راوی کہتے ہیں: تب جابرؓ نے کہا: دجال اس وقت تک نہ نکلے گا جب تک روم (اہل اسلام کے ہاتھوں) فتح نہ ہوجائے

. جہادقتال :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

گزشتہ فصل


احادیث میں مذکور ’روم‘

اور آج کا ’مغرب‘

 

مصنف ابن ابی شیبہ میں ابن محیریز سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”فارس نطحة أو نطحتان، ثم یفتحھا اﷲ، ولکن الروم ذات القرون، کلما ھلک قرن قام قرن آخر“ (1)

”فارس (تمہاری) ایک ٹکر ہوگی یا دو، پھر فارس کو اللہ مفتوح کرا دے گا۔ مگر روم کے کئی سینگ ہونگے۔ اس کا ایک سینگ ہلکان ہوگا تو ایک نیا سینگ نکل آئے گا“۔

”روم“ جوکہ احادیث کے اندر مذکور ہے در اصل اسی عالمِ جبر و مشقت اور شرک و طغیان کا ایک تسلسل ہے جسے آج جدید دور کے اندر ہم ’مغرب‘ کے نام سے جاننے لگے ہیں۔ اسی قوم کیلئے ”بنی الاصفر“ کا لفظ بھی احادیث میں بکثرت استعمال ہوا ہے۔

”نصرانیت“ یقیناً دنیا کی اور بہت سی اقوام میں پائی جاتی ہے، ہر خطے اور ہر بر اعظم میں عیسائی مذہب کو ماننے والی اقوام موجود ہیں، سیاہ فام براعظم افریقہ میں تو ملکوں کے ملک عیسائی ہیں، اس کے باوجود یہ ایک واقعہ ہے کہ ”رومنز“ یا ”بنی الاصفر“ (گوری اقوام) کے ساتھ نصرانیت کو تاریخی طور پر ایک خاص حوالہ اور ایک خاص نسبت رہی ہے۔

یوں سمجھئے جس طرح مسلمان ”عربوں“ کے سوا بہت سی اقوام ہیں پھر بھی ”عربی“ اور ”عرب“ کو اسلام کے ساتھ ایک خاص تاریخی و تہذیبی نسبت ہے، قریب قریب اسی طرح نصرانیت کا اٹوٹ جوڑ قومِ مسیح ؑکے ساتھ نہیں (جو کہ بلاشک و شبہ ”بنی اسرائیل“ تھے) بلکہ ”بنی روم“ Romans یا ”بنی الاصفر“ White-Skin Nationsکے ساتھ ہی معروف رہا ہے، جوکہ بذاتِ خود ایک چیز کے پٹڑی سے اتر جانے اور اپنے اصل پہ موجود نہ رہنے کی جانب اشارہ کردینے کیلئے کافی ہے۔ دینِ توحید سے انحراف کی ساری کہانی، عیسائی تاریخ کے اندر، در حقیقت ’رومنز‘ Romans کی کہانی ہے۔

”روم“ اور ”بنی الاصفر“ کا ذکر ہمارے دین کی نصوص میں بکثرت ملتا ہے۔ احادیث وغیرہ میں کہیں ان کا ذکر سیرت ودور صحابہ کے واقعات کے ضمن میں ہوتا ہے کہ کس طرح ہمارے اسلاف، سلطنتِ روما کے ساتھ پورا اترے تھے، اور کہیں ”روم“ اور ”بنی الاصفر“ کا ذکر مستقبل کی بابت نبوی پیشین گوئیوں کے ضمن میں ہوتا ہے۔ ہم بطورِ مثال یہاں اس کی ایک ایک مثال احادیث سے ذکر کریں گے:

روم:

حضرت جابر بن سمرہ کی حدیث جوکہ سنن ابن ماجہ اور مسند احمد میں الفاظ کے معمولی فرق کے ساتھ آئی ہے:

" تُقَاتِلُونَ جَزِيرَةَ الْعَرَبِ فَيَفْتَحُهَا اللهُ لَكُمْ، ثُمَّ تُقَاتِلُونَ فَارِسَ فَيَفْتَحُهَا اللهُ لَكُمْ، ثُمَّ تُقَاتِلُونَ الرُّومَ فَيَفْتَحُهَا اللهُ لَكُمْ، ثُمَّ تُقَاتِلُونَ الدَّجَّالَ فَيَفْتَحُهُ اللهُ لَكُمْ " قَالَ: فَقَالَ: جَابِرٌ لَا يَخْرُجُ الدَّجَّالُ حَتَّى يُفْتَتَحَ الرُّومُ.۔(2)

”تم جزیرۂ عرب سے قتال کرو گے آخر اللہ اسے تمہارے لئے فتح کرا دے گا، پھر تم فارس سے قتال کروگے آخر اللہ اسے تمہارے لئے فتح کرا دے گا، پھر تم روم سے قتال کرو گے آخر اللہ اسے تمہارے لئے فتح کرادے گا، پھر تم دجال سے قتال کرو گے آخر اللہ اسے تمہارے لئے فتح کرا دے گا“...

(حدیث کے راوی) کہتے ہیں: تب جابرؓ نے کہا: ”دجال اس وقت تک نہ نکلے گا جب تک روم (اہل اسلام کے ہاتھوں) فتح نہ ہوجائے“ (3)

بنی الاصفر:

بخاری میں عوف بن مالکؓ کی حدیث کے یہ الفاظ:

ثم تکون ہدنة بینکم وبین بنی الأصفر، فیغدرون، فیأتونکم تحت ثمانین غاية، تحت کل غاية اثنا عشر ألفا(4)

”پھر تمہارے اور بنی الاصفر (گوروں) کے مابین ایک متارکۂ جنگ ہوگا، (جس کے معاملہ میں) وہ غدر کریں گے، تب وہ تم پر (چڑھائی کرنے کیلئے) اسی (80) پرچموں تلے آئیں گے، ہر پرچم تلے بارہ ہزار (فوجی) ہوں گے“

’روم‘ جوکہ احادیث میں مذکور ہوا ایک گوری قوم ہے جس کا اصل وطن جزیرہ نمائے اٹلی ہے، وہی خطہ جس کے اندر ویٹی کن کا کیتھولک سکرٹریٹ پوری دنیا پر صلیب لہرانے کے عالمی مشن پر عمل پیرا ہے۔ ’بنی الاصفر‘ (یعنی سنہری blonde رنگت کی نسلیں) کا لفظ بھی احادیث میں انہی اقوام کیلئے آتا ہے۔ بنی الاصفر کے مفہوم میں قریب قریب آج کی وہ سب اقوام آتی ہیں جن کی تاریخ یورپ اور سینٹ پال کی مسخ کردہ عیسائیت سے وابستہ ہے۔

چنانچہ ”روم“، یا ”بنی الاصفر“ ایک اصطلاح ہے۔ جہاں یہ کئی ایک شرعی نصوص کے اندر وارد ہوئی ہے، جیساکہ ابھی ہم دیکھ آئے ہیں، وہاں ہماری اسلامی تاریخ بھی ”روم“ و ”بنی الاصفر“ کے ذکر سے بھری ہوئی ہے۔ زمانۂ آخر کے اندر جو ملاحم (تاریخی انسانی کے کچھ عظیم ترین معارک، جنکو اہل بائبل Armageddon کے نام سے جانتے ہیں) ہمارے مصادر کی رو سے اہل اسلام اور لشکر ہائے روم کے مابین ہی برپا ہوں گے، اور جن پر کہ ہمارے مستند دینی مصادر کے اندر بے شمار پیشینگوئیاں پائی جاتی ہیں، وہ الگ ہمارے سامنے ہیں۔

چنانچہ یہ وہ اقوام ہیں جن کے ساتھ معرکہ آرائی کے حوالے سے نہ صرف ہماری ’ماضی‘ کی طویل یادیں وابستہ ہیں، بلکہ مستقبل کے بہت سے دور بھی ابھی باقی ہیں۔

پس ہم دیکھتے ہیں جتنا جوش وخروش صحابہ و تابعین کے دور میں ’روم‘ کے خلاف جہاد کے محاذوں کو حاصل رہا اور جس قدر عظیم المرتبت صحابہ ’روم‘ کے ساتھ جہاد میں شامل رہے، ویسا شرف جہاد کے کسی اور میدان کو حاصل نہیں رہا۔خلیفۂ اول ابو بکر ؓ کا قول مشہور ہے کہ ”روم کی ایک چوکی فتح کرنا مجھے فارس کا پورا ایک شہر فتح کرنے کی نسبت عزیز تر ہے“۔

قیصرِ روم کے پایۂ تخت کے خلاف اہلِ اسلام کی پہلی فوجی مہم کی خاص فضیلت احادیث کے اندر وارد ہوتی ہے، یعنی اس مہم میں شریک لشکرِ اسلام سارا بخشش یافتہ ہوگا:

امام بخاری کتاب الجہاد والسیر میں باب ما قیل فی قتال الروم (یعنی اس بات کا بیان کہ:” روم کے ساتھ قتال کی بابت جو وارد ہوا“)کے تحت حدیث لائے ہیں:

عن أم حرام أنہا سمعت النبی  یقول: ” أول جیش من امتی یغزون البحر قد أوجبوا“ قالت أم حرام: قلت: یا رسول اﷲ أنا فیھم؟ قال: ” أنتِ فیہم“ ثم قال النبی : ”اول جیش من أمتی یغزون مدینة قیصر مغفور لہم“ فقلت: أنا فیہم یا رسول اﷲ؟ قال: ”لا“

”ام حرامؓ روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے نبی ﷺ کو فرماتے سنا: ”میری اُمت کا وہ پہلا لشکر جو سمندر (کے راستے) جہاد کرے گا وہ (جنت کا) مستحق ہوا“ ام حرام کہتی ہیں: میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا میں ان میں ہوں گی؟ آپ نے فرمایا ”تم ان میں ہوگی“ پھر نبی ﷺ نے فرمایا: ”میری اُمت کا وہ پہلا لشکر جو قیصر روم کے پایہ تخت (قسطنطینیہ) پہ چڑھائی کرے گا، بخشاجائے گا“ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا میں ان میں ہوں گی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں“ (بخاری،رقم: 2857)

”سلطنتِ روما کے پایہ تخت پر پہلی اسلامی مہم“ کی یہ فضیلت جو اوپر کی حدیث میں بیان ہوئی، بوڑھے بوڑھے صحابہ تک کو اٹھا لائی ۔ میزبانِ رسول، ابو ایوب انصاریؓ اپنے ضعف کے باوجود، اموی دور میں قسطنطنیہ کے خلاف جانے والی اس مہم سے پیچھے رہنے پر آمادہ نہ ہوئے۔ اسی مہم کے دوران آپؓ نے وفات پائی اورپایہ تختِ قیصر کی فصیلوں کے باہر ہی مدفون ہو ئے۔ استنبول کا ہر سیاح اس صحابی کی قبر آج بھی وہاں دیکھ سکتا ہے۔

بہت ضروری ہے کہ خود ہم آج وہ معرکہ اپنی نظر میں کرلیں جو ملتِ ’روم‘ ہمارے خلاف کھڑا کئے ہوئے ہے اور جس کو ’آخری حد تک‘ پایۂ تکمیل کو پہنچانے کیلئے تین صدیوں سے وہ ہمارے گھروں میں اودھم مچا رہی ہے۔ ہم میں سے بہت کم ہوں گے جو اس کے ماضی وحال کی جہتوں سے آگاہی رکھتے ہوں جبکہ آج یہ معرکہ ایک بے حد فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ’استعمار‘ 'colonialism' اور ’وسائل کی دوڑ‘ سے بڑھ کر بھی اس جنگ کی بے شمار جہتیں ہیں....

 


(1) أخرجه ابن أبی شیبة فی المصنف (4: 206) والحارث بن أبی أسامة کما فی زوائد الہیثمی (2: 713) ونعیم بن حماد فی الفتن (2: 479) ومسند الحارث (702)۔ حدیث کی سند میں گو کچھ ضعف ہے، مگر بعض علماء(جیسے شیخ سفر الحوالی، حامد العلی وغیرہ) نے ملاحم کی دیگر احادیث سے تائید ہونے کے باعث اس حدیث کا اعتبار کیا ہے۔

(2) سنن ابن ماجۃ:کتاب الفتن، باب الملاحم.. ومسند أحمد: مسند العشرۃ المبشرۃ، مسند أبی اسحاق سعد بن أبی وقاص۔ محدث شعیب ارنؤط مسند احمد کی تخریج میں کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے اور صحیح مسلم کی شرط پر ہے اور اس کے راوی بخاری و مسلم کے راوی ہیں۔ البانی نے صحیح ابن ماجۃ میں اسے صحیح کہا ہے۔

(3) حضرت جابرؓ کا یہ قول ہمارے ان اصحاب کیلئے قابل توجہ ہے جو روم (مغرب) کی فتح سے پہلے ہی دجال کے نکل آنے کا امکان ظاہر کرتے اور ایک قسم کی یاسیت پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ حضرت جابرؓ کا یہ قول براہِ راست حدیث سے استدلال ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ زمانۂ خروجِ دجال سے پہلے اللہ کے فضل سے ایک زمانہ آنا ابھی باقی ہے جس میں امت اسلام کو ایک بہت بڑی اٹھان ملے گی یہاں تک کہ روم (یورپ کا سنٹر یا پھر پورا عالم مغرب) فتح ہوچکا ہوگا۔

(4) البخاری: کتاب الجزیة، باب ما یحذر من الغدر، عن عوف بن مالک

بخاری کی مشہور شرح فتح الباری میں امام ابن حجر عسقلانی اس حدیث کے ذیل میں لکھتے ہیں: (ہدنة، ہی الصلح علیٰ ترک القتال، بعد التحرک فیه، بنی الأصفر: ہم الروم) ”ہدنه (متارکۂ جنگ) اس اتفاق کو کہتے ہیں جو جنگ روک دینے پر (طرفین کے مابین) ہو، بعد اس کے کہ جنگ کے معاملہ میں پیشرفت ہوچکی ہو“ .. (جبکہ) ’بنی الاصفر‘ سے مراد ہیں: رومن“

(دیکھیے فتح الباری، بہ ذیل مذکورہ حدیث)


اگلی فصل


Print Article
 
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
"اصلاح" "انقلاب" سے ہٹ کر ایک طرز فکر ہے
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
صلیبی قبضہ کار کے خلاف چلی آتی ایک مزاحمتی تحریک کے ضمن میں
جہاد- مزاحمت
جہاد- قتال
حامد كمال الدين
صلیبی قبضہ کار کے خلاف چلی آتی ایک مزاحمتی تحریک کے ضمن میں حامد کمال الدین >>دنیا آپ۔۔۔
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو!
جہاد- مزاحمت
احوال-
حامد كمال الدين
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو! حامد کمال الدین فلسطینی قوم کی خوشیوں پر ۔۔۔
سلفی دیوبندی جماعتی خلافتی "معارک" کے چند ایس او پیز
جہاد- تحريك
حامد كمال الدين
سلفی دیوبندی جماعتی خلافتی "معارک" کے چند ایس او پیز حامد کمال الدین ایک کام کر لیں، میرا خ۔۔۔
نظریۂ انقلاب پر ایک نظرثانی کی ضرورت
جہاد- تحريك
جہاد- دعوت
حامد كمال الدين
نظریۂ انقلاب پر ایک نظرثانی کی ضرورت حامد کمال الدین   زیر نظر تحریر ’’نظریۂ۔۔۔
كامياب داعيوں كا منہج
جہاد- دعوت
عرفان شكور
كامياب داعيوں كا منہج از :ڈاكٹرمحمد بن ابراہيم الحمد جامعہ قصيم (سعودى عرب) ضرورى نہيں۔۔۔۔ ·   ضرور۔۔۔
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ
جہاد-
احوال-
حامد كمال الدين
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ حامد کمال الدین ہمیں ’’زیادہ خوش نہ ہونے۔۔۔
اسلامی تحریک کا ’’مابعد تنظیمات‘‘ عہد؟
جہاد- تحريك
تنقیحات-
حامد كمال الدين
اسلامی تحریک کا ’’مابعد تنظیمات‘‘ عہد؟ Post-organizations Era of the Islamic Movement یہ عن۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز