عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
AmericanAmpaire آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
اسلامی منظر نامے کی بحالی!
:عنوان

کچھ اتنے بڑے بڑے سوال ہیں کہ پچھلی دوتین صدیوں میں اتنے بڑے اور دلچسپ سوال دنیا کے اندر شاید کبھی کھڑے نہ ہوئے ہوں، حتیٰ کہ عالمی جنگوں کے خاتمے پر بھی نہیں!

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

گزشتہ


اسلامی منظر نامے کی بحالی!

 

 

2007ء شروع ہوتے ہی، پاکستان سمیت ہمارے کئی اسلامی خطوں کے اندر سنسنی خیز اور تشویشناک واقعات کا جو ایک نیا سلسلہ نکل کھڑا ہوا تھا، اور یہ سلگتی چنگاریاں جن کو کئی ایک جانب سے مسلسل ہوا دی جاتی رہی 2008ء کے وسط تک ایک بے قابو الاؤ کی صورت دھارگئیں، اور جوکہ اپنی افتاد میں اس قدر خطرناک ہیں کہ بعید نہیں یہ مغرب کو کھٹکنے والے ہمارے اس مسلم خطے کو ہی دولخت کر جائیں.... یہ تشویشناک سلسلۂ واقعات شاید ایک نئے چیلنج کی شروعات ہے اور تاریخِ عالم میں ایک نئے خوبصورت مرحلے کو روک دینے کیلئے عالمی سامراج کی جانب سے ہاتھ پیر مارنے کی ایک کوشش.. نیز اسلامی قیادتوں کے صبر وحوصلہ، زیرک پن اور دور رس سوچ رکھنے کا ایک کٹھن امتحان۔

2006ء کے اواخر کو پہنچتے پہنچتے عراق اور افغانستان کی صورت حال آخری حد تک واضح کرچکی تھی کہ امریکی تسلط یہاں پر اب کوئی دیر کی بات ہے اور یہ کہ امریکہ کی تاریخ میں آئندہ ہزیمت اور پسپائی کیلئے حوالہ اب ’ویتنام‘ اور ’ویتنامی گوریلے‘ نہیں بلکہ ’عراق و افغانستان‘ اور ’جہاد و مجاہدین‘ دیئے جایا کریں گے، گو یہ حوالہ امریکی تاریخ میں جس حقیقت کیلئے ذکر ہوگا وہ ’ہزیمت و پسپائی‘ سے بھی بڑی اور ڈراؤنی کوئی حقیقت ہے!

وہ کیا حقیقت ہے اور یہ جنگ جو اس وقت جاری ہے اس کی گرد بیٹھنے کے ساتھ دنیا کو کیا کچھ دیکھنے کو مل سکتا ہے؟ اس کیلئے اسلام اور مغرب کی اس کشمکش کے ماضی و مستقبل کی کئی جہتیں سامنے ہونا ضروری ہیں۔ یہ مضمون ان جہتوں کو نظر میں لے آنے کی ہی چھوٹی سی ایک کوشش ہے۔ ان دنوں میں، خصوصا آنے والے دنوں کے اعتبار سے، یہ موضوع بلا شبہہ ایک غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

یہ سوال، کہ مغرب کی ہم پر مسلط کی ہوئی اس حالیہ جنگ کے ’پسِ اختتام‘ دنیا کو دیکھنے کیلئے کیا سیناریو ملنے والا ہے؟ بلکہ یہ کہ مغرب کا مستقبل اب کیا ہے؟ اور عالم اسلام کو آئندہ عالمی منظر نامے میں کہاں رکھ کر دیکھا جائے؟ یہ کچھ سوال جو بڑی شدت کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور جن کی بابت سوچنا تک مغرب اپنے لئے سوہانِ روح جانتا ہے، کچھ اتنے بڑے بڑے سوال ہیں کہ پچھلی دوتین صدیوں میں اتنے بڑے اور دلچسپ سوال دنیا کے اندر شاید کبھی کھڑے نہ ہوئے ہوں، حتیٰ کہ عالمی جنگوں کے خاتمے پر بھی نہیں!

اپنے گھروں سے ہزاروں میل دور، ’پردیس‘ کے تپتے صحراؤں اور دشوار پہاڑی سلسلوں میں یہ جنگ جاری رکھنا ان کے ناز ونعم میں پلے ہوئے جوانوں کیلئے بے حد مشکل ہو رہا ہے مگر اس جنگ کو ’ختم‘ سمجھنا ان کیلئے اس سے زیادہ بھیانک اور خوفناک! جس جنگ کے مابعد کا سیناریو ’موت‘ سے ملتی جلتی کوئی چیز ہو، اس کو آخر تک لڑنا بے حد ضروری ہوجاتا ہے!

مغرب بلا شبہہ اس جنگ میں ظالم اور سرکش ہے مگر یہ جنگ اس کیلئے ہرگز کوئی عیاشی نہیں بلکہ ’مجبوری‘ کا درجہ رکھتی ہے۔ ایک ایسی دنیا جس میں ظالم مظلوم کو بے بس نہ پائے اور اشیا کے لین دین میں ’حساب کتاب‘ رکھا جانے لگے اور معاملے عدل کے ساتھ طے ہوں اور کسی کے گھر میں آنے جانے اور تصرف کرنے کے باقاعدہ ”اصول“ پائے جانے لگیں.. ایک ایسی دنیا ظالم کو نری جہنم نظر آتی ہے اور وہ اس کے وجود میں آنے کو ٹال دینے کی اچھی خاصی قیمت دے دینے پر تیار ہوجاتا ہے! ایک آزاد دنیا کا تصور ستم گروں کیلئے ہرگز کسی موت سے کم نہیں!

مغرب جس چیز کواپنے لئے ’موت‘ جانتا ہے، ہمارے اس مضمون کے اندر وہ اِسی حوالے سے بیان ہوئی ہے۔ وگرنہ عالم اسلام کا اپنا پیغام کسی کی ’موت‘ نہیں۔ عالم اسلام کے پاس مغرب سمیت پوری انسانیت کو دینے کیلئے کچھ ہے تو وہ زندگی اور امن وسلامتی ہے، اس دنیا کا سکون وسلامتی بھی اور آخرت کے ابدی جہان کا سکون وسلامتی بھی.. گو آخرت کا سکون وسلامتی ”ایمان“ سے مشروط ہے جس کو کسی پر مسلط نہیں کیا جاسکتا، جبکہ دنیا کے امن و سلامتی کی ضمانت اسلام ہر کسی کو دیتا ہے، خواہ کافر اور خواہ مسلم، سوائے یہ کہ کوئی شخص اسلام کے ساتھ جنگ پر، یا دنیا کے کسی بھی فریق کے ساتھ ناحق جنگ پر، ہی آخری حد تک آمادہ ہو۔

چنانچہ مغرب، جس کے پاس لڑنے کیلئے سوائے ہتھیاروں کے آج کوئی ایک بھی کارآمد چیز ایسی نہیں جوکہ جنگوں کے فیصلے کرا دینے کیلئے قوموں کی حقیقی ضرورت ہوا کرتی ہے، اس وقت جان مار کر لڑنے پر پھر بھی پوری طرح آمادہ نظر آتا ہے تو وہ کچھ اسی لئے کہ ’پسِ جنگ سیناریو‘ اس کیلئے آخری حد تک ناقابل قبول ہے....یہ ایک ایسے منظر نامے کی بحالی ہے جو دنیا میں کم از کم بھی آج سے کوئی پانچ صدیاں پیشتر پایا جاتا تھا، یعنی: دنیا کے وسط میں بیٹھا عالم اسلام آپ اپنی قسمت کا مالک ہو اور آخری آسمانی شریعت اس کے طول عرض میں حاکم ہو، جس کے ثمرات وبرکات صرف عالم اسلام نہیں پوری دنیا کو چکھنے کو مل رہے ہوں، اور گلوبلائزیشن کے اس دور میں کرۂ ارض پر جہاں کہیں بھی ظلم واستحصال کی ماری ہوئی قومیں پائی جائیں وہ اپنی فریاد رسی کیلئے قرآن پڑھنے والوں کا سہارا پھر سے اپنی دنیا میں میسر پائیں، بلکہ تو قرآنی معاشرے ہی ان کیلئے جنت ارضی کا نقشہ پیش کرنے کو موجود ہوں!

دنیا کے توازن کا کئی صدیاں پہلے والے اس نقطے پر آجانا آخر کار تو ضرور انشاءاللہ ایک حقیقت بننے والی ہے، بلکہ نوشتۂ دیوار ہے، مگر اس نقطے کے آجانے تک کئی دور سر کئے جانا ابھی بلا شبہہ باقی ہے۔ جب ایسا ہے تو مغرب اس کو جہاں تک ممکن ہو موخر یا ہمیں ہی اس سے منحرف کردینے کی کوشش بہر حال کرسکتا ہے، جبکہ ہمیں بھی عالم اسلام کو اس قابل بنانے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے، جس کے نہ کیا جانے کی صورت میں اس نقطہ کا ہماری زندگی میں آجانا کئی نسل تک موخر ہوسکتا ہے۔ لہٰذا اس جنگ کا آخری نتیجہ گو واضح ہے مگر بیچ کے مرحلے نہایت سنسنی خیز اور چیلنج کن ہوسکتے ہیں، بلکہ ہر دو فریق کے کام کو متاثر کردینے میں حد درجہ اہمیت کے حامل.. اور اس جنگ کے طول کھینچنے یا اپنے حتمی انجام کو پہنچنے کے معاملہ میں، بڑی حد تک فیصلہ کن۔

بلا شبہہ ایک ایسی دنیا جہاں اس امت کا تاریخی کردار پوری طرح بحال ہو اور اس کا یہ تاریخی منصب بحال ہو جانے کے باعث انسانی دنیا کو اپنا کھویا ہوا توازن پھر سے واپس ملے، اور نتیجتاً ہر شخص __ کافر کیا مسلم __ زندگی سے اپنا پورا پورا حق پائے ... بلا شبہہ ایک ایسی دنیا، اپنے ظہور میں آنے کیلئے، آج ہماری اسلامی تحریکوں کے وجود میں پرزور کروٹیں لے رہی ہے اور اسی وجہ سے آج ان تحریکوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کردیا جانا، ظالموں کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔ مگر امت کی اس بیداریِ نو (صحوۃ) کو روک دینا، لگتا ہے اب کسی کے بس کی بات نہیں رہی اور ایک بڑے تعطل کے بعد، عنقریب، یہ پھر سے جہانِ انسانی کے اندر اپنا کردار بحال کرنے والی ہے.. اور انسانیت پھر سے اس خوبصورت واقعہ کے ثمرات سے حظ اٹھانے والی ہے۔

عالم اسلام کو بلحاظِ صلاحیت اس مرحلہ کے قابل بنانا جن بنیادی خصائص کا ضرورت مند ہے اور جوکہ اصل چیلنج ہے، الگ سے ایک موضوع ہے۔ اس کے فکری و تہذیبی وسماجی پہلو اس کتابچہ میں ہمارا موضوع نہیں بنیں گے(1)۔ البتہ اس جنگ کے بعض سٹرٹیجک پہلو ہم اس کتابچہ کے اندر زیر بحث لائیں گے، جن پر غور و فکر سے عمل اور حکمتِ کار کی کئی ایک جہتیں ضرور واضح ہوسکیں۔سب سے اہم یہ کہ اس جنگ کا تعارف اور اس کا پس منظر واضح ہوجانا بذات خود اس جنگ کے طبعی انجام کی طرف ایک پیشرفت ہے۔

 


(1) اس حوالے سے محمد قطب کی کتاب ’دعوت کا منہج کیا ہو؟‘، ہماری کتب ’موحد معاشرہ نہ کہ تیسری دنیا‘ (زیر طباعت) اور ’مسلم ہستی کا احیاء‘ فائدہ مند ہوسکتی ہیں، علاوہ ازیں ایقاظ میں شائع ہونے والے ہمارے کچھ اداریئے: ’جہاد افغانستان کے تناظر میں‘، ’وہ ذہنی تبدیلی جس کی ضرورت ہے‘ ، ’عقیدہ سے فکر اور ثقافت تک‘ اور ’پندرھویں صدی کا ربع دوئم شروع ہوتا ہے‘، علاوہ ازیں، مضمون: انتخابات میں اسلام پسندوں کی جیت‘۔

 

اگلی فصل

Print Article
  روبزوال امیریکن ایمپائر
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز