عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
Muslim_Hasti آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
نمونے کا فرد
:عنوان

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

نمونے کا فرد
 

اجتماع یعنی اکٹھ میں اللہ تعالیٰ نے ایک خاص لطف رکھا ہے جس کا مشاہدہ عموماً ہر شخص کرتا ہے۔ یہ ہے بھی حد درجہ مطلوب۔ پھر مسلمانوں کا اکٹھ تو اس سے بھی بڑھ کر ایک حسن اور ایک لطف رکھتا ہے۔ اجتماع کی ایک خاص برکت ہے جس کو انسان محسوس کئے بغیر نہیں رہتا۔

ایک ہی کام یا ایک ہی مشن ہو اور بس چند اشخاص ہی اس کو انجام دینے میں مگن ہوں تو اس میں وہ جوش اور دلچسپی اور وہ کیفیت نہیں آتی جو اس مشن پر ہزاروں اورلاکھوں کو دیکھ کر خودبخود آجاتی ہے۔ اور بہت سے لوگوںمیں تو اس مشن کی جانب داعیۂ عمل پیدا ہی اس وقت ہوتا ہے جب وہ اس پر اپنے سے پہلے ہزاروں لاکھوں کو اکٹھا ہوا دیکھ لیں۔ بلکہ بعض نفوس تو ایسے ہوتے ہیں کہ یہ نوبت آجانے کے بعد، یعنی لاکھوں کروڑوں کو کسی راہ پر دیکھ لینے کے بعد، ان کے لئے پیچھے ہٹ رہنا خودبخود مشکل ہو جاتا ہے اور وہ اپنے آپ کو اس کا ساتھ دینے پر گویا مجبور سا پاتے ہیں!

یہ ایک نفسیاتی حقیقت ہے اور ایک معاشرتی واقعہ، جس کو نظر انداز کرواناہرگز ہمارا مقصود نہیں۔ بلکہ اس کی جو ایک اپنی اہمیت ہے اس کو محسوس کرنا داعیوں کی ایک بڑی ضرورت ہے۔

اللہ تعالیٰ نے سب لوگوں کو ایک سا پیدا نہیں کیا۔ کچھ لوگ ایک بات کی دلیل اور توجیہ (rationale) سے متاثر ہوتے ہیں اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو ایک بات کی دلیل اور توجیہ سے کوئی بہت سروکار نہیں ہوتا۔ اور اگر ہو بھی تو وہ محض ایک ’رسمی کارروائی‘ ہوتی ہے جو کہ انکا بہت وقت اور توجہ نہیں لیتی۔ اصل جاذب نظر چیز انکے لئے اس راستے میں پایا جانے والا جذبہ اور جوش وخروش اور رونق اور کثرت ہوتی ہے! جو لوگ اسی سے متاثر ہو سکتے ہوں انکے لئے اس چیز کی فراہمی، اگر اور جب ممکن ہو، کر دینا حرج کی بات نہیں۔ بلکہ یہ بھی، اپنی ترتیب سے اور اپنے وقت پر، مطلوب ہو گا۔ گو خدا کی سنت یہ ہے کہ خالص حق کی دعوت کے معاملے میں یہ بات دنوں کے اندر رونما نہ ہو تا کہ ہر آدمی اپنے فہم کے عمق اور رسوخ کا تعین کرنے اور اپنی قوتِ ارادی اور جراتِ اقدام کا وزن کرنے میں مدد پائے اور تاکہ دعوت کی حقیقت سے تمسک کی بابت لوگوں کی بڑی حد تک ایک طبعی درجہ بندی ہو۔

لَا يَسْتَوِي مِنكُم مَّنْ أَنفَقَ مِن قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ أُوْلَئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِينَ أَنفَقُوا مِن بَعْدُ وَقَاتَلُوا وَكُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَى وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ(1)

ایک مدرسہ جس میں پڑھنے والے بچوں کی تعداد سینکڑوں یا ہزاروں میں ہو وہ خود بخود آپ کی توجہ لے گا۔ اسکول لگنے اور چھٹی ہونے کے وقت اس کی ایک خاص ’شان‘ ہو گی اور بہت سوں کا اپنے بچوں کو وہاں داخلہ دلانے کو محض اس وجہ سے جی چاہے گا۔ اس میں کوئی بات بھی غیر طبعی نہیں؟ بہت تھوڑے ہوں گے جو یہ دیکھیں گے کہ وہاں پڑھایا کیا جاتا ہے اور تعلیم، جو کہ ’اسکول‘ کی اصل غایت ہوا کرتی ہے، کس معیار کی ہے اور یہ کہ تعلیم اور تربیت کے معیار کو جانچنے کا طریقہ کیا ہے۔

جانچنے کیلئے ایک بڑے اکٹھ سے مختلف اہلیتوں کے نمونے (Samples) لئے جائیں گے اور ان کی ذہنی، فکری، شعوری، روحانی، معاشرتی اور عملی استعداد کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کوئی ادارہ یا تنظیم یا گروہ ایک انسان میں کیا ’تبدیلی‘ لاتا ہے۔ یوں جس چیز پر، چلنے والوں کی کثرتِ تعداد، یا جوش وجذبہ، یا اجتماعی کیفیت نے جو ایک پردہ سا ڈال دیا تھا.... اس چھپی چیز کو کسی حد تک آسانی سے سامنے لایا جا سکتا ہے اور اسی کی روشنی میں اس اکٹھ یا اس اجتماع کا اصل وزن کیا جا سکتا ہے۔

’کثرت‘ اور ’جوش وخروش‘ اور ’اجتماعی کیفیت‘ اور ’منظم عمل‘ کی اپنی ایک اہمیت اور شان ضرور ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا مگر کسی اکٹھ کی اصل قابلیت اور افادیت کا تعین اسی طرح کیا جا سکتا ہے کہ اس کی کثرت اور جوش وخروش وغیرہ ایسے عوامل کو کچھ دیر کیلئے نظر انداز کر دیا جائے اور اس اکٹھ کے ایک اوسط فرد کا ___بطور فرد___ علمی، فکری، شعوری اور معاشرتی وزن کر لیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ اس کا ایک اوسط فرد دین کی حقیقت کو کہاں تک سمجھ پایا ہے اور دین کی حقیقت کا، نہ کہ دین کے مظاہر کا، اپنی شخصیت اور کردار کے ذریعے کہاں تک ایک عملی اور واقعاتی ’ترجمہ‘ کر پایا ہے۔

بنیادی طور پر ’شخصیت‘ سے ہماری یہی مراد ہے۔ یہاں اس سیاق میں ’مطلوبہ شخصیت‘ سے ہماری مراد ایک فرد کی وہ اہلیت ہے جو وہ حق کو اپنے قلب وذہن میں اتار کر عملاً اس کی عکاسی کرنے کی صورت میں ظاہر کرتا ہے۔ بنیادی طور پر کسی بھی انسان کی شخصیت اس کا وہ آئینہ ہوتا ہے جس میں اس کا عقل وفہم، اس کی سمجھ بوجھ، اس کے نظریات اور دین ودنیا کی بابت اس کے اخذ کردہ مفہومات ایک بڑے ہی فطری اندازمیں جھلکتے ہیں۔ اس کے یہ نظریات اور مفہومات اور تصورات اور خیالات حق ہیں یا باطل اور ان کا جو بھی مصدر ہے مگر ایک فرد اپنی شخصیت کے آئینے میں ان کی عکاسی کرکے رہتا ہے۔ چنانچہ ایک مسلمان کیلئے مطلوب ’شخصیت‘ یہ ہو گی کہ حق کے مفہومات اس کے باطن میں بہت گہرے اتریں اور پھر اس کے ’آئینے‘ سے بہت نمایاں ہو کر نمودار ہوں۔

’مسلم ہستی‘ یا ’اسلامی شخصیت‘ جس چیز کا نام ہے وہ یہی وحی کے حقائق کا دنیا میں انسانی انعکاس بننا ہے۔ دنیا میں ہر انسان کسی نہ کسی حقیقت کا ہی بیان ہوتا ہے، قطعِ نظر اس سے کہ وہ حقیقت کتنی زبردست ہے یا کتنی لایعنی۔ وہ حقیقت جو کسی انسان کو اپنے اظہار کا ذریعہ بناتی ہے اگر اسلام ہے (اسلام اپنی کلیت کے ساتھ) تو ایسے انسان کو ”اسلامی شخصیت“ کہا جائے گا۔ یہ تو رہی فرد کی بات۔ کسی مجموعے پر جو حکم لگے گا وہ اس کے ’اوسط فرد‘ کو دیکھ کر ہی لگایا جائے گا۔

چنانچہ جانچ کا طریقہ یہ ہو گا کہ آپ ہزار سے ایک پر آجائیں۔ یعنی ہزار آدمیوں کا وزن ان کا ہزار آدمی ہونا نہ ہو بلکہ یہ بات ہو کہ ان میں کے ایک ایک فرد کا دین کے حقائق کو جاننے اور ان کا عملاً عکاس ہونے میں کیا وزن ہے۔ ہزار آدمی کا اصل وزن وہی ہے جو ان میں کے ایک اوسط فرد کا وزن نکلے۔ ’ہزار‘ ہونے کے ان کو اضافی نمبر ضرور دیئے جائیں گے کیونکہ یہ واقعتا ایک زبردست بات ہے مگر اصل اہمیت اسی بات کو حاصل ہو گی کہ ان میں کا ایک ایک فرد کتنے پانی میں ہے۔ یہاں اگر وہ گروہ کوئی بہت زیادہ نمبر نہیں لیتا تو محض ہزار ہونا یا لاکھ ہونا بہرحال کوئی غیر معمولی قابلیت نہ ہو گی۔ ’تبدیلی‘ کے عمل میں اس بات کی وہ اہمیت نہیں جو کہ اس بات کی ہے کہ اس کے ہاں نمونے (sample) کا ایک فرد معاشرے کی عام روش سے کس قدر مختلف ہے اور اپنی ذات میں اس ’تبدیلی‘ کا کس قدر عکاس ہے جومعاشرے کے اندر اسلام کی بنیاد پر لائی جانا ہے۔

لہٰذا آج ہمیں جو چیلنج درپیش ہے خواہ وہ ’تبدیلی‘ ہے یا ’تربیت‘ یا ’اس دور میں اسلام کے مطلوب انسان کو پیدا کرنا‘.... غرض کوئی بھی نام دے لیا جائے اصل محنت اور اصل کام اور اصل مقابلہ ’نمونے کے فرد‘ کو پیدا کرنے کے معاملے پر ہو گا۔ اصل کوششیں اسی بات پر صرف ہوں گی اور ’عمل‘ کا ایک بہت بڑا محاذ یہ ہوگا۔

واضح رہے ’نمونے کے فرد‘ سے مراد ’دکھانے‘ کا کوئی فردنہیں بلکہ کسی اکٹھ کے اوسط فرد کی اہلیت ہے۔ اصل جانچ اسی بنیاد پر ہوگی اور کسی حلقے یا کسی گروہ کا اصل کمال یہیں پر دیکھنے میں آئے گا۔ لہٰذا اصل توجہ بھی اسی بات کو دی جانا چاہئے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ابتدا میں یہ بات بہت کم لوگوں کی توجہ لے پائے گی۔ مگر اس کے باوجود جن لوگوں کو اللہ نے ایک بصیرت بخشی ہے ان کی محنتوں کا یہی اصل مرکز ہونا چاہئے۔ کیونکہ جو بھی تبدیلی لائی جانا ہے (تبدیلی سے مراد ’انقلاب‘ نہیں(2)) اس کا تمام تر انحصار اسی بات پر ہو گا کہ ہمارے ہاں ایک ’فرد‘ کا کیا تصور ہے۔ ’فرد‘ ہی معاشرے کی اکائی ہے لہٰذا ہر وہ گروہ جو ’تبدیلی‘ کی صدا بلند کرتا ہے اس کی بابت یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ وہ ’کتنے‘ افراد پر مشتمل ہے بلکہ دیکھا یہی جائے گا کہ اس کے پاس ’کس پائے کا‘ فرد پایا جاتا ہے۔

یہ ’فرد‘ کا تصور ہی دراصل وہ چیز ہے جسے اس مضمون میں ہم ’شخصیت‘ یا ’اسلامی شخصیت‘ یا ’مسلم ہستی‘ کے نام سے ذکر کریں گے۔ یہی ہمارا اس بار کا موضوع ہے۔ اصل سوال جو تبدیلی کے اس عمل میں آگے بڑھنے کے وقت ہمیں درپیش ہو گا وہ یہ نہیں کہ اس تبدیلی کے لانے کو ’کتنے‘ افراد چاہئیں۔ بلکہ سوال یہ ہو گا کہ اس تبدیلی کے لانے کو ’کس قسم کے‘ افراد مطلوب ہیں؟

اسلام کے کام کا بیڑا اٹھانے والوںمیں اس مطلوبہ شخصیت کوڈھالنے کا عمل اگر مناسب سطح پر شروع ہوجاتا ہے تو ہماری اس گفتگو کا مقصد پورا ہوجاتا ہے۔ رہا یہ کہ اس شخصیت کے حامل افراد دنیا میں یا ملک کے اندر پھر کریں گے کیا؟ تو یقینا ان کو بہت کچھ کرنا ہوگا مگر یہ ایک الگ سوال ہے جو یہاں ہماراموضوع نہیں۔

اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو طرح طرح کی صلاحیتیں دے کر پیدا کیا ہوتا ہے۔ ہر شخص کی افادیت اورنتیجہ خیزی (productivity) مختلف ہوتی ہے۔ لہٰذا کسی فرد کو یا افراد کے کسی مجموعہ کو وجود میں آجانے کے بعد کیا کرنا ہے، اس کا انحصار تو اس فرد یا مجموعۂ افراد کے وجود میں آنے پر اور اس کی عملی صلاحیتوںکی نوعیت اور معیار کے دیکھا جانے پر ہے اور یا پھر وقت کی ضرورت اورماحول کی صورتحال پر۔ سردست ہمارا موضوع یہ ہے کہ خود اس فرد کا یا اس شخصیت کا بنیادی وصف کیا ہے جس کو ایک بڑی سطح پر وجود میں لایا جانا ہے۔ رہا یہ کہ وجود میں آنے یا دوسرے لفظوں میں تربیت پانے کے بعد کس کو کیا کام سنبھالنا ہے تو یہ اس مضمون سے متعلق نہیں.... باوجود اس کے کہ یہ اپنی جگہ بہت اہم ہے۔

٭٭٭٭٭

(1) الحدید 10 ”تم میں سے جو لوگ فتح کے بعد خرچ اور جہاد کریں گے وہ کبھی ان لوگوں کے برابر نہیں ہوسکتے جنہوں نے فتح سے پہلے خرچ اور جہاد کیا ہے۔ ان کا درجہ بعد میں خرچ اور جہاد کرنے والوں سے بڑھ کر ہے۔ اگرچہ اللہ نے دونوں ہی سے اچھے وعدے فرمائے ہیں۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے“۔

(2) ’انقلاب‘ کی اصطلاح عموما جس چیز کیلئے رائج ہے وہ ہے ایک نظام حکومت کو باقاعدہ اور یکسر ختم کرکے اس کی جگہ ایک دوسرے نظام کو قائم کردینا۔ ’انقلاب‘ سے متعلقہ بحثوں کو فی الحال ملتوی رکھتے ہوئے، جوکہ ہمارے دینی حلقوں کا ایک معروف موضوع ہیں.... اپنی تحریروں میں کئی ایک مقام پر ’تبدیلی‘ کا جو لفظ ہم بولتے ہیں یہاں ہم اس سے اپنی مراد واضح کردینا چاہیں گے....
اسلام کا عمل فرد پر بھی ہوتا ہے، جماعتوں پر بھی، معاشروں پر بھی اور نظام ہائے مملکت پر بھی۔ یوں اسلام کے مطلوبہ عمل سے، درجہ بدرجہ، ایک فرد بھی گزرتا ہے، ایک معاشرہ بھی اور ایک نظام بھی اور بلکہ شاید پوری دنیا بھی۔ اسلام کے اس مطلوبہ عمل سے گزرنے یا گزارے جانے کا نام ہی ہمارے نزدیک ’تبدیلی‘ ہے۔ یوں یہ ’تبدیلی‘ ایک بے حد وسیع مفہوم رکھتی ہے اور جونہی کہیں پر اسلامی عمل شروع ہو، خواہ وہ ایک فرد کی حد تک کیوں نہ ہو، ’تبدیلی‘ کا عمل ساتھ ہی شروع ہوجاتا ہے۔ اس لحاظ سے ظاہر ہے یہ ’انقلاب‘ کے مترادف یا ہم معنی نہیں، باوجود اس کے کہ ایک عموم خصوص کا تعلق کسی وقت ان میں پایا جاسکتا ہے۔

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز