عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Tuesday, April 23,2024 | 1445, شَوّال 13
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2016-07 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
عدتِ شرعی ’ڈی این اے‘ کے سنک میں!
:عنوان

حمل ٹیسٹ بھی کیوں؟ اسکےبغیر بھی یہ عورت آگےپیچھے کئی کئی مردوں سے ’شادی‘ کرسکتی ہے۔ ’ڈی این اے ٹیسٹ‘ کسی بھی وقت یہ بتا دے گا کہ بچہ کس کا ہے، حمل ظاہر ہونے سے پہلے حمل ٹیسٹ کراتے پھرنا خوامخواہ کی کوفت ہے! حفظِ انساب اس پر موقوف بہرحال نہیں ہے

. باطل :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

عدتِ شرعی ’ڈی این اے‘ کے سنک میں!

لا حولَ ولا قوۃَ إلا باللہ

فرقے

یہ قربِ قیامت مجتہدین (متعلقین المورد وغیرہ)

فقہاء کے طریقے پر احکامِ شرعی کی ’’حکمت‘‘ اور ’’علت‘‘ کے مابین فرق کر لیتے تو ایسے شگوفے نہ چھوڑتے۔

*****

اس علاماتِ قیامت ’اجتہاد‘ کی رُو سے حمل کا ایک ٹیسٹ ہی اب عدتِ شرعی سے کفایت کر دے گا، یوں عورت چند ہفتوں میں کئی آدمیوں سے شادی کر سکتی ہے! بلکہ زیادہ سوفسٹی کیٹڈ sophisticated ٹیسٹ کی سہولت موجود ہو (اور یقیناً ہے) تو ایک ایک دن کے وقفے سے، یا اس سے بھی کم وقفوں سے، کئی کئی آدمیوں کی زوجیت میں جانا عورت کےلیے شرعاً حلال ہو جائے گا، صرف سماجی طور پر ’کچھ دیر کےلیے‘ اس کو معیوب کہا جا سکے گا!

اور حق تو یہ ہے کہ یہ ’حمل ٹیسٹ‘ عقدِ ثانی سے پہلے ضروری ہی کیا ہے! ایک راستہ آخر تک کھل گیا ہے، آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کیسے...

اٹھانے والوں نے نہایت خوب سوال اٹھایا: استبرائے رحم میں بھی معاملہ محصور کس نے کردیا ہے اور کس دلیل سے؟ عدت ایسے منصوص حکم کی اگر ’توجیہ‘ ہو سکتی ہے تو استبرائے رحم ایسے استنباطی مسئلے کی ’توجیہ‘ کیوں نہیں ہو سکتی؟ استبرائے رحم کس لیے؟ تاکہ نطفے خلط نہ ہوں اور اس کے نتیجے میں اَنساب مشتبہ نہ ہوں۔ بھائی یہ مسئلہ تو ’ڈی این اے ٹیسٹ‘ نے بڑی آسانی سے حل کر دیا ہے، نطفے اب خلط ہو کر دکھا ہی نہیں سکتے، آپ کیوں اس پر دورانِ حمل نیا نکاح حرام کر رہے ہیں؟ لہٰذا اگر وہ حاملہ ہے بھی تو بھلے سے دوسرے مرد سے شادی کرے، ’ڈی این اے‘ بتا دے گا یہ پہلے مرد کا بچہ ہے یا دوسرے کا یا تیسرے کا یا چوتھے کا یا بیسویں کا؟ اب تو آپ اُس پر دورانِ عدت ہی کیا دورانِ حمل بھی عقدِ ثانی یا ثالث یا رابع کو حرام کرنے کی کوئی ’’دلیل‘‘ نہیں رکھتے! حفظِ انساب اب ’ڈی این اے‘ کرے گا، معاملہ ختم! لہٰذا عدت ایسا ایک معلوم حکمِ شرعی آپ نے ساقط کر دیا تو حمل ٹیسٹ ایسا ایک خودساختہ ’فریضۂ شرعی‘ بھی کیوں ساقط نہیں ہو سکتا؟ اس کو بھی عدت کی طرح سکِپ skip کر دیجئے: یہ عورت بغیر کسی بھی حمل ٹیسٹ کے انتظار میں وقت ضائع کیے، آگے پیچھے کئی کئی مردوں سے ’شادی‘ کر سکتی ہے۔ ’ڈی این اے ٹیسٹ‘ کسی بھی وقت یہ بتا دے گا کہ بچہ کس کا ہے، حمل ظاہر ہونے سے پہلے حمل ٹیسٹ کراتے پھرنا خوامخواہ کی کوفت hassle  ہے۔[1] حفظِ انساب اس پر موقوف بہرحال نہیں ہے!

پس اِس منطق نے تو ایک کمال راستہ کھول دیا۔ عورت چند ساعتوں میں مرد بدل سکتی ہے۔ ’ہندو مرد سے شادی‘ کی طرح اس کو بھی آپ سماجی طور پر ہی ’نامناسب‘ کہہ سکیں گے (وہ بھی کب تک؟!) شرعاً اس کو حرام کہنے کی بنیاد البتہ آپ نے ختم کر ڈالی۔

*****

دیکھئے حضرات۔ اہل سنت گروہوں (کلاسیکل اسلام کے ماننے والوں) کےلیے، ان کے مسالک کے تمام تر فرق کے علی الرغم، واللہ جتنی وسعت آپ ہمارے ہاں پائیں گے وہ شاید یہاں بہت کم لوگوں کے ہاں آپ کو نظر آئے۔ البتہ دین کو سیکولر لیبارٹری بنانے والوں کےلیے ہمارے پاس یہ وسعت مفقود ہے۔ زیرو ٹالرینس zero tolerance ان شاءاللہ۔ یہ ہم پر سنت (کلاسیکل) اسلام کا حق ہے اور اس پر سب طعنے سننا ہمارے لیے باعثِ شرف۔ یہ ’شدت‘ بھی ہمارے نزدیک اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ وہ ’’وسعت‘‘۔

’’الذی تولّٰی کِبرَہ‘‘ اپنی ذہانت کے سبب، یا ایک راستے میں لوگوں کے ابتدائےعشق کا پاس کرتے ہوئے، ہو سکتا ہے کھینچ تان کی کسی ’دلیل‘ سے اس بات کو حرام رکھے کہ عورت دورانِ حمل کسی دوسرے مرد سے شادی کرے۔ یا آگے پیچھے کئی کئی مردوں سے شادی کر لے اور ’حمل ہونے کی صورت میں‘ ڈی این اے سے پتہ چلا لے کہ یہ بچہ کس کا ہے۔ یا یہ اس بات پر ’خاموشی‘ اختیار کرے کہ ہندو مرد سے مسلم عورت کا نکاح حرام ہونے کی کوئی دلیل شریعت میں باقی نہیں رہ گئی! لیکن ایک نہایت بھیانک راستہ اس شخص نے یقیناً کھول دیا ہے۔ اور وہ بالکل چوپٹ ہو چکا ہے۔ آج نہیں تو کل یہ راستہ ’’سرے تک‘‘ چلا جائے گا۔ وَمَنْ سَنَّ فِي الْإِسْلَامِ سُنَّةً سَيِّئَةً فَعُمِلَ بِهَا بَعْدَهُ كُتِبَ عَلَيْهِ مِثْلُ وِزْرِ مَنْ عَمِلَ بِهَا ، وَلَا يَنْقُصُ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْءٌ۔ کلچرل گلوبلائزیشن کا عفریت باہر جبڑے کھولے کھڑا ہے؛ اور اسے سب کچھ ہضم ہوتا ہے! آج آپ اِن کے ساتھ ’رواداری‘ اور ’بصد احترام محض رائے کا اختلاف‘ کیجئے، کیونکہ ہر قسم کی ضلالت کے مقابلے پر یہی وقت کا دستور ہے (استشراق کی دی ہوئی یونیورسٹیوں کا منہج)۔ کل اس سے اگلا قدم اٹھانے والے ’محققین‘ کے ساتھ اسی ’رواداری‘ کا ثبوت دیجئے گا جو ان اشیاء کو مکمل طور پر ’’حفظِ انساب‘‘ میں محصور ٹھہراتے ہوئے ’ڈی این اے‘ کے ذریعے ایک سے ایک بڑھ کر کمالات کریں گے اور آپ ’بصد احترام‘ دیکھتے رہ جائیں گے۔ دین کا جیسا مرضی ستیاناس ہوتا رہے، بس ’رواداری‘ ہاتھ سے نہ جائے؛ اس سے بڑا کفر دین کے ساتھ کھلواڑ کے اِس دور میں بہرحال نہیں ہے!  (سوشل میڈیا پر دی گئی ہماری ایک تحریر۔ لنک: https://goo.gl/kdr5t8 )



[1]    بلکہ ’ڈی این اے‘ ٹیسٹ بھی ہر کیس میں لازم نہیں ہے، اس منطق کی رُو سے۔ مثلاً عورت نے ’سائنٹیفک قرائن‘ کی رُو سے کوئی سوفیصد یقینی مانعِ حمل تدبیر کر رکھی تھی، یا مثلاً بیضہ دانی ہی نہیں تھی، یا نکلوا رکھی گئی تھی، جوکہ اس وقت ایک کثیر خلقت کا عمل ہے، تو یہ سب پابندیاں اس کے حق میں تکلفات سمجھی جائیں گی۔ اور یہ راہیں آپ کے اندازے سے بڑھ کر کشادہ رہیں گی!

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی حامد کمال الدین بنتِ حوّا کی ع۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز