عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, April 25,2024 | 1445, شَوّال 15
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
Fehame_Deen1 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
پیش لفظ
:عنوان

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ والصلوة والسلام علی رسول اللہ

اَما بعد

پیش لفظ

 

چند برس پیشتر، سہ ماہی ایقاظ میں ’اداریوں‘ کی صورت، ہم نے ”تبدیلی“ کے کچھ بنیادی موضوعات پر قلم اٹھانے کا ارادہ باندھا تھا، جس پر کہ مختلف پہلوؤں سے اب تک عمل جاری ہے اور خدا کو منظور رہا تو یہ سلسلہ ابھی چلتا بھی رہے گا۔۔۔۔

”تبدیلی“ کے ان موضوعات میں ایک اہم اور بنیادی مضمون، فہمِ دین کے معاملہ میں مرجعیت اور کسوٹی کا تعین ہے جس پر کہ ذہنوں میں یکسوئی پیدا کی جانا، آپ اتفاق کریں گے، بے حد ضروری ہے بلکہ اس حوالے سے اپنے ماحول میں سرگردانی حد سے بڑھ کر پائی جاتی ہے۔

اس مضمون کے ایضاح کیلئے دو اداریے قلمبند کئے گئے تھے: ایک، ”آپ نے دین کہاں سے سمجھاہے؟“ اور دوسرا، ”آپ کے فہمِ دین کا مصدر کیا ہے؟“ ان دوطویل مضامین کو کچھ مزید اضافوں اور ایک ترتیب نو کے ساتھ اب ایک کتابچے کی شکل میں سامنے لایا جارہا ہے، جس سے امید ہے قاری اس موضوع کو زیادہ دِقتِ نظر اور ترکیزِ توجہ کے ساتھ دیکھنے اور اس کے کچھ اہم جوانب پہ مزید غور و خوض کرنے میں مدد پائے گا۔ تاثرات اور ملاحظات کیلئے ہم ہمیشہ ہی چشم براہ ہیں۔ اس موضوع پر سوالات کا پیدا ہونا ایک خوش آئند بات ہوگی، جن پر گفتگو کیلئے ہم ”ایقاظ“ کے ساتھ آپ کی خدمت میں حسب توفیق حاضر رہیں گے۔ لہٰذا جو اصحاب اس بحث کو مثبت انداز میں مزید آگے بڑھانا چاہیں، ہم ان کے ساتھ چلنے کیلئے بشرطِ استطاعت کوشاں رہیں گے۔

اس موضوع کی جو کئی ایک جہتیں ہیں وہ آپ کتابچہ کے اندر ہی ملاحظہ فرما لیں گے۔ یہاں ہم یہ واضح کردینا چاہیں گے کہ ہمارا یہ سارا تحریری سلسلہ دراصل ایک ایسے ”تحریکی عمل“ کی راہ ہموار کرنے کیلئے ہے جس کے کچھ بے حد زور دار امکانات، ہم سمجھتے ہیں، ہمارے بر صغیر کی اسلامی دنیا کے اندر بڑی دیر سے کروٹ لے رہے ہیں اور جس کے راستے کی چند بے تکی رکاوٹیں ہٹا دی جانا ہمارے خیال میں اس عمل کو ایک زبردست راہ پر ڈال دینے کی مؤثر امکانی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ”تحریکی عمل“ یہاں کن طبقوں کے ملنے سے برپا ہوگا اور اس کی صورت کیونکر نکھر سکتی ہے اور اس میں زور کیونکر لایا جاسکتا ہے؟ اس سوال کے کئی پہلو ہیں، جن کو ہم ”تبدیلی کے موضوعات“ کا نام دیتے ہیں، اور جن میں سے ایک پہلو آپ ہمارے اس کتابچے میں زیر بحث پائیں گے۔

”تبدیلی“ کے ان موضوعات کو ہم ”جہاد کی سمت“ کے زیر عنوان، سلسلہ وار کتابچوں کی صورت لانے کا ارادہ رکھتے تھے __ ’جہاد‘ اپنے اس وسیع تر معنیٰ میں جو اللہ کی مدد سے یہاں ایک صالح و بنیادی تبدیلی کی اساس بنے گا اور اندرونی وبیرونی محاذوں پر باطل کے ساتھ یہاں وہ چومکھی لڑے گا جو ایک بڑی سطح پر عرصہ سے اپنے یہاں موقوف ہے اور وقت ہے کہ شدت سے اس کا منتظر! __ ہمارے ’اداریوں‘ کا یہ سلسلہ بنیادی طور پر اسی ”سمت“ کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش ہے، اور بالآخر یہ سلسلہ اسی نام سے شائع ہوگا (انشاءاللہ)۔ البتہ اس کی وہ ترتیب جو ہمارے پیش نظر ہے اس سے ہٹ کر ، کچھ قارئین کے اصرار پر، یہ مضمون فی الحال اسی علیٰحدہ عنوان سے شائع کیا جارہا ہے۔

اب چونکہ یہ سب تحریری محنت، یہاں مطلوب ”تحریکی عمل“ کو ایک علمی اور فکری بنیاد فراہم کرنے کیلئے ہورہی ہے۔۔۔۔ اور یہ سب لکھنا لکھانا ہمارے لئے مجرد انداز کی کوئی ’فکری‘ اور ’فلسفی‘ وقت گزاری نہیں، ہم بہرحال اپنی یہ ناچیز محنت مسلم ہند کے اندر ”جہادِ کبیر“ کا راستہ صاف کرنے کے اس مبارک عمل میں اپنا حقیر سا ایک حصہ ڈالنے کی نیت سے ہی انجام دے رہے ہیں۔۔۔۔

لہٰذا ’فہمِ شریعت‘ اور ’فقہِ دین‘ کے حوالے سے آپ ہمارے یہاں کچھ ’تحریکی موضوعات‘ کا تذکرہ بھی ساتھ ساتھ پائیں گے۔

’فہم‘ اور ’استدلال‘ ایسے فقہی موضوعات جن حضرات کے زیر مطالعہ رہے ہوں ان کیلئے ہوسکتا ہے ہمارا ان ’تحریکی‘ جہتوں کو بھی ساتھ لے کر بیٹھ جانا کچھ معمول سے ہٹ کر ہو، بلکہ بعید نہیں عجیب ہو! مگر ہم چونکہ اپنا ایک متعین ہدف رکھتے ہیں اور ’تحریکی‘ سمت میں ہی اذہان کے اندر ایک یکسوئی لانے کیلئے یہ تحریری کام سامنے لایا جارہا ہے بلکہ ہمارے لئے یہ چیز ”ترجیحات“ کا درجہ رکھتی ہے۔۔۔۔ لہٰذا اس پہلو کا تذکرہ و اعادہ ہمارے ہاں اگر آپ کو بکثرت ملے اور آپ کی نظر میں کتابچہ کے ’عنوان‘ سے یہ بات مطابقت نہ رکھے، تو اپنی پسند اور موافقت کے معاملہ میں تو یقینا آپ آزاد ہوں گے، البتہ ہم ملتمس ہوں گے کہ ہماری یہ وضاحت بھی ساتھ میں پیش نظر رکھی جائے۔

اللہم اَرِنا الحقَّ حقاً وارزقنا اتباعہ، و اَرِنا الباطلَ باطلاً وارزقنا اجتنابہ، وصلی اللہ علی النبی وآلہ

حامد کمال الدین

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز