عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, April 25,2024 | 1445, شَوّال 15
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-04 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
فرد کا ملجا و مأویٰ.. "جماعت"
:عنوان

’’مسلم فرد‘‘ اور ’’مسلم جماعت‘‘ بیک وقت شرائع کا مقصود ہوں گے اور دونوں ایک دوسرے کی تولید کریں گے

. اصولمنہج :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

زمین میں خدا کی واحد پسندیدہ روش ؛ جس کا نام ’’اسلام‘‘ ہے؛ اور جوکہ اہلِ زمین کو انبیاء کی وساطت الہام ہوتی رہی ہے:

وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا...

خدا کی یہ پسندیدہ روش’’انسان‘‘ سے بطورِ فرد individual  بھی ظہور کرتی ہے اور بطورِجماعت (community / society) بھی؛ کیونکہ زمین پر ’’انسان‘‘اِن دونوں حیثیتوں میںرہتا ہے؛ اور ’’خدا کے آگے تسلیم ہونا‘‘ انسان سے اِن دونوں ہی حیثیتوں میں مطلوب ہے۔ خود شرعکے احکام ’’انسان‘‘ کو بیک وقت ایک ’’فرد‘‘ کے طور پر بھی لیتے ہیں اور ایک ’’سوسائٹی‘‘ کے طور پر بھی۔ احکامِ شرع کا مطالعہ کریں؛ تو یہ بات نصف النہار کی طرح واضح ہے۔

ادھر ہیومن اسٹ وائرس سے متاثرہ ہمارے ’جدید ذہن‘   کے پیش کردہ مقدمات کا عملی نچوڑ یہ نکلتا ہے کہ: یہ ’’اسلام‘‘ مخلوقِ انسانی سے بطورِ فرد  individual  تو مطلوب ہے مگر بطورِ جماعت  مطلوب نہیں۔

اسلام میں نیا متعارف کرایا جانے والا یہ ڈسکورس... شرعی حقائق سے پہلے عمرانی حقائق کے ساتھ ہی متصادم ہے؛ چاہے یہ اپنی اس بات کو ’’چونکہ اگرچہ‘‘  کے کتنا ہی تاؤ دے لیں ۔

حق یہ ہے کہ جس طرح ’’فرد‘‘ کے بیج سے ’’سوسائٹی‘‘ پھوٹتی ہے عین اُسی طرح ’’سوسائٹی‘‘ کی شاخوں پر ’’فرد‘‘ کا بُور آتا ہے۔ لہٰذا یہ ایک تولیدی تسلسل reproduction cycle   ہے؛ اور خدا کی اِس پسندیدہ روش ’’اسلام‘‘ کو بھی زمین میں پنپنے کےلیے ایسے ہی ایک ’’تولیدی تسلسل‘‘ کی ضرورت ہے۔

چنانچہ...  خود وہ ’’فرد‘‘ ہی اگر آپ کے پیشِ نظر ہو جس کو پیدا کرانا اسلام کا مقصود ہے (اور جس پر سردست ہمارے ’اسلامی‘ ہیومن اسٹوں کو بھی اعتراض نہیں؛ بلکہ بادئ النظر ان کا کل زور ہی ’’فرد‘‘ پر ہے)... تو ایسے فرد کا اچھے پیمانے  (mass level) پر پیدا کرایا جانا بھی کسی ناسازگار ماحول اور کسی فاسد فضا کے اندر ممکن نہیں۔ ’’صالح فرد‘‘ وہ ثمر ہے جو کسی ’’صالح شجر‘‘ کی ڈالیوںپر ہی نمودار ہوگا۔ نیم کے درخت پر آم آنے کی توقع، کسی بحث یا تبصرے کی محتاج نہیں!

حالیہ ’’سوسائٹی‘‘ آپ کو جس قسم کا ’’فرد‘‘ دے رہی ہے  mass-production of individuals  وہ اس عمرانی سچائی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔

پس ’’مسلم فرد‘‘ اور ’’مسلم جماعت‘‘ بیک وقتشرائع کا مقصود ہوں گے اور دونوں ایک دوسرے کی تولیدreproduction  کریں گے؛ شرع و عمران کے سب حقائق اِسی پر شاہد ہیں۔ پھر کیا تعجب کہ کتبِ عقیدہ میں جگہ جگہ ’’علیکم بالجماعۃ‘‘[i]    کی تاکید پائی جائے اور فرقۂ ناجیہ کا لازمی وصف جو اہل اسلام کے بچے بچے کو یاد کرایا جاتا رہا ’’اھل السنۃ والجماعۃ‘‘ ہو!

چنانچہ لَا إِسْلَامَ إِلَّا بِجَمَاعَةٍ، وَلَا جَمَاعَةَ إِلَّا بِإِمَارَةٍ، وَلَا إِمَارَةَ إِلَّا بِطَاعَةٍ[ii]   میں بیان ہونے والی یہ حقیقت درجہ بدرجہ یوں بڑھتی ہے:

1.        سب سے پہلے ’’اسلام‘‘ ہے۔ جس کا مطلب ہے: خدا کی خشیت، تعظیم اور چاہت میں انسان کا اپنا آپ خدا کو سونپ دینا اور اپنے جملہ معاملات اس کی تحویل میں دے دینا بذریعہ اتباعِ قانونِ رسالت۔ جس کے دو بڑے محور ہیں:

‌أ)        خدا کے آگے تعبد اختیار کرنا بصورتِ سجود و تسبیح و حمد وغیرہ۔ اور

‌ب)     اپنے جملہ انفرادی و اجتماعی معاملات خدا کو سونپنا بصورتِ اطاعت۔

یہ ہے ’’خدا کے آگے ذلت اختیار کرنا‘‘ یعنی عبدیت؛ جس کی تفصیل وقت کے رسول سے دریافت کی جائے گی۔ یہ ہے ’’عبادت‘‘ جو خدا کے ہاں قبول ہوتی ہے اور جس کا نام ’’اسلام‘‘ ہے۔

2.        اس ’’اسلام‘‘ اور ’’عبادت‘‘ کے رُو پزیرmaterialize    ہونے کی صورت البتہ یہ ہے کہ بیک وقت یہ فرد individual کی سطح پر بھی ظہور کرے اور جماعتsociety[1]  کی سطح پر بھی؛ ایک کا دوسرے کے بغیر پایا جانا غیرمتصور ہے۔ اِس:

ý         شجرِ اسلام کو ایک ’’جماعت‘‘  کی صورت زمین میں جڑیں گاڑنا  ہوں گی۔ اس کے بغیر، خدا کا مطلوبہ فرد کسی بڑی سطح پر پیدائش پاتا رہے، یہ آس رکھنا عبث ہوگا۔

ý         مسلم فرد کو ’’شجر‘‘ سے پیوستہ رہنا ہوگا؛ ورنہ وہ ایک پتنگا ہے جسے  زمانے کی ہوائیں اپنے دوش پر اڑاتی پھریں گی اور زمین پر اس کا کوئی مرکزی کردار نہ ہو گا۔ نتیجۂ  کار؛ خود ’’اسلام‘‘ ہی زمینی عمل کے اندر اپنا کردار رکھنے کے معاملہ میں معطل ہوتا چلا جائے گا۔

یہ ہوا: لَا إِسْلَامَ إِلَّا بِجَمَاعَةٍ۔

3.        جبکہ ’’جماعت‘‘ community ایک نظم کے بغیر غیرمتصور ہے۔ ایک خاص تصورِزندگی پر قائم[2]  ’’سوسائٹی‘‘ کےلیے لازم ہوگا کہ وہ اپنی ہی طرز کا ایک نظم بھی اختیار کرے[3]؛ ورنہ ’’سوسائٹی‘‘ کی اپنی ہیئتِ ترکیبی بدل کر رہ جائے گی۔  یہ ہوا:  وَلَا جَمَاعَةَ إِلَّا بِإِمَارَةٍ۔

4.        البتہ یہ ’’نظم‘‘ بےمعنیٰ ہے جب تک اُس کی ’’پابندی‘‘ نہ ہو۔ جیسی منفرد دنیا میں یہ’’جماعت‘‘ community ہے (جوکہ آسمانی وحی کی بنیاد پر قائم ایک  ’’سماج‘‘ ہوتا ہے) ویسی ہی منفرد اس کے ہاں پائی جانے والی یہ ’’اطاعت‘‘ ہوگی۔ یہ ہوا:  وَلَا إِمَارَةَ إِلَّابِطَاعَةٍ۔

یعنی... خدا کی عبادت اور اطاعت بصورت اتباعِ رسالت:

1.   ’’فرد‘‘ کی سطح پر بھی ہونی ہے،

2.   ’’جماعت‘‘ (سوسائٹی) کی سطح پر بھی، اور

3.   ’’نظم‘‘ کی سطح پر بھی۔

ہمارے اسلامی ہیومنسٹ humanist  زیادہ تر ہمارے ساتھ اِس تیسرے پوائنٹ پر الجھتے ہیں یعنی ’’نظم‘‘ (جوکہ ہمارے یہاں زیادہ تر ’’امارت‘‘ یا ’’خلافت‘‘ یا ’’امامت‘‘ ایسے الفاظ سے موسوم رہا ہے)۔ خود ہماری اکثر بحثیں ان حضرات کے ساتھ اسی آخری نقطے پر ہوتی ہیں یعنی ’’اسلامی حکومت‘‘ یا ’’خلافت‘‘ وغیرہ آیا فرض ہے یا نہیں؟[4]  جبکہ اس دوران جس اصل چیز کا گھونٹ بھرا جارہا ہے وہ ہے ’’جماعت‘‘(community)۔ حالانکہ ’’جماعت‘‘ سے متعلقہ بنیادیں واضح ہوجائیں تو ’’امامت‘‘  کا مسئلہ لمبی چوڑی بحث کا ضرورتمند ہی نہیں رہتا۔ البتہ اگر ’’جماعت‘‘ سے متعلقہ بنیادیں ہی اذہان سے محو ہوں تو ’’امامت‘‘ کا تصور بالفاظِ اقبالؒ ’دو رکعت‘ کے سوا کچھ نہیں رہ جاتا!

(زیرِ تالیف: ’’ابن تیمیہ کی خلافت و ملوکیت پر تعلیقات‘‘ فصل ’’لا إسلامَ إلا بجماعۃ‘‘، شائع ایقاظ جنوری 2014)

 



[i]  ’’علیکم بالجماعۃ‘‘ حدیث پورے الفاظ کے ساتھ اگلی کسی فصل میں آئے گی۔

[ii]  دبستانِ سنت کے ہاں متداول ایک عبارت۔  شریعت کے امہات الحقائق کی دلالت چونکہ یہی ہے، لہٰذا سلف تا خلف علمائے اہل سنت کا اتفاق چلا آیا ہے کہ ’’اسلام‘‘ ایسی عظیم الشان حقیقت بغیر ’’ایکا‘‘ (جماعت) اور بغیر ’’جتھہ بندی‘‘ (موالات)، زمینی عمل کے حق میں ایک غیرموثر و  ناتمام چیز ہے؛ یہاں تک کہ ’’الجماعۃ‘‘ کا لفظ فرقۂ ناجیہ کے وصف کا باقاعدہ حصہ قرار پا کر رہا  (أھل السنۃ والجماعۃ

 ’’الجماعۃ‘‘ کے موضوع پر احادیث وآثار  ایک الگ فصل میں آئیں گے، ان شاء اللہ۔



[1]   اِس ’’مسلم سوسائٹی‘‘ (جماعۃ المسلمین/دارالاسلام)   کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی سرزمین میں غیر مسلم نہیں پائے جائیں گے اور اگر ہوئے تو نکال دیے جائیں گے! جس طرح ایک ’’غیر مسلم سوسائٹی‘‘ (دارالکفر)  کا مطلب یہ نہیں کہ وہاں مسلم نفوس نہیں پائے جا سکتے۔ خود نبوی معاشرہ جوکہ ’’اسلامی سوسائٹی‘‘ کی اعلیٰ ترین و مثالی ترین صورت ہے، اس میں کفار کی اچھی خاصی تعداد بستی اور بہت سے حقوق سے فیضیاب رہتی تھی۔ پس دیکھنا یہ ہوتا ہے سوسائٹی اپنے ’’اجتماعی ومجموعی ارادے‘‘ general and overall will  میں آیا خدا  کی طلب پر پورا اترنے کی روش اپنانے والی ہے، یا خدا کی رسالت سے انکاری، یا اس سے  غافل؟ اگر وہ اس پر پورا اترنے والی ہے تو ایسی ’’الجماعۃ‘‘  کا ’’لزوم‘‘ کیا جائے گا۔ اس سے انکاری ہے تو اسے ایمان کی دعوت دی جائے گی۔ اس سے غافل ہے تو اس کو ایمان تذکیر کی جائے گی۔

[2]  ’’تنظیمی‘‘ و’’تشکیلی‘‘ نظم کے مابین فرق:

   ’’نظم‘‘ دو صورت پر ہوتے ہیں:

1)         ایک، جو سوسائٹی کے ضبط و نسق تک محدود ہو؛ سوسائٹی کی تشکیل کرنے سے اُسے کچھ خاص تعلق نہ ہو۔ تاریخ میں ہماری شرق تا غرب پھیلی ’’جماعۃ المسلمین‘‘ کے اندر جو بہت سے راجواڑے (ملوک الطوائف) پائے جاتے رہے، وہ سب اِسی زمرے میں آئیں گے۔ دنیا کے ایک بڑے حصے میں، زمانۂ ماضی کی بہت سی حکومتیں/بادشاہتیں جنہیں جاہ و جلال، غلبہ و سیادت اور شخصی یا خاندانی یا طبقاتی ٹھاٹ باٹ کے سوا کسی خاص چیز سے غرض نہ ہوتی تھی، بڑی حد تک اِسی خانے میں آئیں گی۔

2)        دوسرا، جو سوسائٹی کی تشکیل کرتا اور یہاں عقول و کردار کو  باقاعدہ ایک ساخت دیتا ہو۔

سوسائٹی کا ’’نظم‘‘ کسی نہ کسی شکل میں اپنی اِن دونوں اقسام کے ساتھ بیک وقت پایا جاتا ہے۔ کہیں یہ الگ الگ ہوتا ہے (جیسے پرانے زمانے میں بالعموم ہوتا رہا) اور کہیں یکجا (جیسا کہ ’’جدید ریاست‘‘ میں)۔ بہت کم لوگ اس جانب توجہ دیتے ہیں کہ ’’ریاست‘‘ اپنی جدید شکل میں ’’تشکیلی‘‘ نظم پہلے ہے اور ’’انتظامی‘‘ بعد میں۔ جب یہ ایک ’’تشکیلی‘‘ نظم ہے، یعنی وہ چیز جو انسان کو ’’چلانے‘‘ سے پہلے انسان کی ’’ساخت‘‘ کرے گی، تو پھر جدید ریاست ایک باقاعدہ ’’سماجی عقیدہ‘‘ ہوتی ہے۔ غور کرنے والے اس حقیقت میں ذرہ شک نہ پائیں گے۔ اس لحاظ سے، ان لوگوں کی فنکاری لاجواب ہے جو تجاہلِ عارفہ سے کام لیتے ہوئے پہلے مرحلے میں ’جدید ریاست‘ نامی فنامنا کو ایک بےضرر چیز ثابت کرتے اور اس کے فارمیٹ کو دورِ حاضر کے تمام انسانی معاشروں پر لازم لازم ٹھہراتے ہیں اور دوسرے مرحلے میں اسلام کو اس ’’ریاست‘‘ سے بےدخل ٹھہرانے پر علمی زور صرف کرتے ہیں۔ یہ ہیومن اسٹ سوسائٹی کی تشکیل کےلیے ’مسلمان‘ کا مکر و فریب پر مشتمل ایک باقاعدہ علمی شکار ہے۔ الا یہ کہ یہ لوگ ’جدید ریاست‘ کے مضمون و مقصود سے پوری طرح واقف نہ ہوں، جوکہ لگتا نہیں۔

اب جب ’’نظم‘‘ کی یہ دونوں صورتیں واضح ہوئیں، تو جاننا چاہئے: مسلم معاشرے کی علمی قیادتیں (جنہیں ہم ائمۂ سنت کہتے ہیں) ’’نظم‘‘ کی پہلی صورت کے معاملہ میں خاصا خاصا سمجھوتہ  compromise  کرنے تک چلی جاتی رہی ہیں۔ یہاں ’آئیڈیل ازم‘ کبھی ائمۂ سنت کا طریقہ نہیں رہا۔ ’ڈکٹیٹرز‘ (سلطانِ متغلِّب) تک احکامِ اضطرار کے تحت قبول ہوتے رہے ہیں۔  تاہم جہاں تک ’’نظم‘‘ کی دوسری صورت کا تعلق ہے، تو یہ ائمۂ سنت کی سعی کا ایک بہت بڑا محور رہا ہے؛ اور یہاں البتہ ایک ایک چپے کےلیے تگ و دو ہوئی ہے۔

ناممکن ہے کہ ایک سوسائٹی میں نظم کی یہ دونوں صورتیں کسی نہ کسی انداز میں بیک وقت کارفرما نہ ہوں۔ البتہ ان دونوں کے مابین فرق کرنا ضروری ہے۔ ’’نظم‘‘ یا ’’ریاست‘‘ کے حوالے سے ہمارا اپنا موضوع زیادہ تر یہ ’’تشکیلی نظم‘‘ ہی ہوتا ہے؛ اور اِس کتابچہ میں بھی ایسا ہی رہے گا؛  کیونکہ یہ ’’انسان‘‘ کی ’’تولید‘‘ ہی سے متعلق ہے۔ خارج میں زیادہ سے زیادہ ایسا ماحول رکھنا جو انسان کی اُس فطرت کو مسخ نہ ہونے دے جو وہ خدا کے پاس سے لے کر آتا ہے اور جو اپنی نہاد میں صرف خدا کی عبادت گزار (مسلم) ہے، شریعت کے بےشمار مسلمات سے ثابت ہے۔

’’تشکیلی نظم‘‘ جو آج ایک بیرونی تاثیر کے تحت ہماری سوسائٹی پر پوری قوت کے ساتھ مسلط کیا جارہا ہے، یہاں تک کہ وہ ہمارا تہذیبی وعقائدی مسخ کر رہا ہے، ہماری محولہ کتاب کی فصل ’’انتظامی اور تشکیلی جبر‘‘ نیز فصل ’’ریاست ایک جبر یا دھونس:: جماعۃ المسلمین بہ موازنہ ماڈرن سٹیٹ‘‘ میں قدرے تفصیل کے ساتھ زیربحث آیا ہے۔

[3]   ’’تشکیلی‘‘ معنیٰ میں تو یہ ہر حال میں فرض ہوگا۔ اس کے بغیر تو مسلم سوسائٹی کی موت ہے۔ جبکہ مسلم ’’فرد‘‘ اس کے بغیر یتیم۔ اس حالتِ یتیمی میں؛ آپ دیکھیں گے، آپ کے اچھے اچھے ’دین دار‘ دماغ ایک غیرمحسوس تاثیر کے تحت بیرونی ہواؤں سے متاثر inspired  ہوئے جاتے ہیں؛ اور روز کوئی نیا وائرس لے کر آتے ہیں۔ یہاں تک کہ اس  دور ِیتیمی میں؛ آپ ملاحظہ فرمائیں گے، ’’قرآن کی تفسیر‘‘ ایسےایسے رنگ اختیار کرنے لگی جو امت کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی سوچنے میں نہ آئے ہوں۔ یعنی آپ کا فرد تو فرد؛ آپ کے ’’اسلام‘‘ کی ایک نئی ساخت ہونے لگے گی؛ اور چند عشروں میں آپ (نعوذ باللہ) ایک ’’نئے اسلام‘‘ سے متعارف ہونے لگیں گے۔ غرض یہ تشکیلی جبر جو ایک (کالطود العظیم) تعلیمی، ابلاغی، اداریاتی و تقنینی  legislative  ذریعے سے انجام پاتا اور دماغوں کو اپنے مخصوص سانچوں میں کَستا اور سوچ کے دھارے تشکیل دیتا ہے؛ اور جوکہ ’’نظم‘‘ کی ایک اعلیٰ تر و مؤثرتر صورت ہے...  ’’فرد‘‘ کی پیداوار دینے والی اِس خودکار دیوہیکل مشین کو نظرانداز کرتے ہوئے، اور اس کو کسی صالح مشین سے تبدیل کردینے کی ضرورت سے انجان بنتے ہوئے، یہاں ’’فرد فرد‘‘ کی گردان کرتے چلے جانا کسی واردات کا پیش خیمہ ہے۔

[4]  اس موضوع پر تفصیل کےلیے آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں: ہماری محولہ کتاب  کی فصل: ’’جماعت فرض تو امامت خودبخود ضروری‘‘۔

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
عہد کا پیغمبر
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے تحریر: حامد کمال الدین خدا لگتی بات کہنا عل۔۔۔
ایک بڑے شر کے مقابلے پر
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک بڑے شر کے مقابلے پر تحریر: حامد کمال الدین اپنے اس معزز قاری کو بےشک میں جانتا نہیں۔ لیکن سوال۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت وَقَدْ يَتَعَذَّرُ أَوْ يَتَعَسَّرُ عَلَى السَّالِكِ سُلُوكُ الط۔۔۔
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا حامد کمال الدین برصغیر کا ایک المیہ، یہاں کے کچھ۔۔۔
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں حامد کمال الدین انٹرنیٹ پر موصول ہونے والا ایک س۔۔۔
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات
راہنمائى-
اصول- عبادت
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز