عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 19,2024 | 1445, شَوّال 9
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-02 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
قانون ناموس کے خلاف سرگرم طبقے اور ’عشقِ ابوحنیفہ‘!
:عنوان

جو لوگ ہمارے ساتھ فی الوقت اِس مسئلہ پر اختلاف کر رہے ہیں وہ ہمارے ساتھ محض کسی ’’فقہی اختلاف‘‘ پر نہیں کھڑے ہوئے۔ وہ تو ان سب معاملات کو لے جانا ہی کسی اور ڈگر پر چاہ رہے ہیں۔

. ایقاظ ٹائم لائن :کیٹیگری
ادارہ :مصنف

 قانون ناموسِ رسالت کے خلاف سرگرم طبقے اور

’’عشقِ ابو حنیفہؒ...!

ٹھیک ہے یہ ہم مانتے ہیں )گو یہ گفتگو صرف طلبۂ علم کے سامنے کرنے کے روادار ہیں( کہ: ایک ذمی شاتم رسول کے قتل پر سب فقہاء متفق نہیں ہیں۔ اگرچہ متاخرہ ادوار کے جماھیر فقہاء کی رائے یہ ضرور ہے؛ اور ہمارے اِس خطہ میں تو یہ تمام مسالک کا متفقہ طور پر اختیار کردہ موقف ہے، جس کو محض کچھ مٹھی بھر جدت پسندوں کی فرمائش پر کباڑ میں پھینک آنا کسی بھی اصول سے درست نہیں ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ اگر امام ابو حنیفہ کے قول پر ہی چلنے کی ضد ہے... تو کیا امام ابو حنیفہؒ  کا یہ قول جس پر آپ ہمیں چلانا چاہتے ہیں، متفق علیہ اور مُجمَع علیہ ہے؟؟؟ بھئی جب اختلاف ہے، تو فقہاء کی آراء میں سے کوئی ایک رائے ہی تو اختیار کی جائے گی، وہ ہم نے کر لی، مسئلہ کہاں ہے؟

اور کیا امام ابو حنیفہؒ  کی ’’اِس‘‘ رائے پر اصرار کرنے والوں کا موقف یہ ہے کہ ’ہم تو سختی کے ساتھ فقہ حنفی پر کاربند بلکہ خاص قولِ ابوحنیفہؒ کے پابند ہیں، لہٰذا کسی مسئلہ پر ہمارے لیے امام ابو حنیفہؒ کے قول سے خروج کرنا جائز ہی نہیں ہے‘!!!؟ ظاہر ہے کہ نہیں۔ تو بھئی ہم نے فقہاء کی آراء میں سے ایک رائے کو، اور نصوص کے اَفہام میں سے ایک فہم کو لےلیا۔ ایک مختلف فیہ مسئلہ میں آخر ایسے ہی تو کیا جاتا ہے کہ آپ اپنی علمی تسلی کر کے کوئی ایک رائے اختیار کر لیں، نیز ایک اجتماعی مسئلہ میں کسی خطہ کے اندر موجود مسالک کے مابین اس پر زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کرلیں۔ وہ ہم نے کر لی۔ مسئلہ اب  ہے کیا؟

 کیا ایسا تو نہیں کہ آپ کی اس ’غیرمعمولی‘ پریشانی کا مصدر کچھ اور ہو؟!

پھر... ’’مرتد کی سزا‘‘ پر یہ سب عشقِ ابو حنیفہ یکلخت کہاں چلا جاتا ہے؟

جہاں تک ہماری بات ہے... تو اصولاً، اس میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں اگر کسی ملک میں امام ابو حنیفہ کے قول پر بھی عمل اختیار کر لیا جاتا ہو؛ اور شاید بعض مسلم ملکوں میں ایسا ہو بھی۔ جب یہ سب ہمارے فقہاء ہیں  تو ان میں سے کسی بھی فریق کی رائے اختیار کرنے میں آخر مسئلہ کیا ہے؟ ہمارے اِس خطہ کے علماء و فقہاء بھی آخر بچے تو نہیں ہیں۔

البتہ یہ بات سمجھ لی جائے کہ ہم اس فقہی اختلاف کی فائل عین اِس وقت کھولنے کیوں نہیں دے رہے؟

اس لیے کہ جو لوگ ہمارے ساتھ فی الوقت اِس مسئلہ پر اختلاف کر رہے ہیں وہ ہمارے ساتھ محض کسی ’’فقہی اختلاف‘‘ پر نہیں کھڑے ہوئے۔ وہ تو ان سب معاملات کو لے جانا ہی کسی اور ڈگر پر چاہ رہے ہیں۔ ان کا تو سورس آف انسپائریشن source of inspiration واضح طور پر کچھ اور ہے، نہ کہ ہمارے فقہاء۔ پھر ان کے پیچھے، اور اردگرد، ایجنڈا ہی کچھ اور ہے؛ اور جوکہ ایک اندھے کو بھی نظر آتا ہے۔ کسے معلوم نہیں، ناموسِ رسالت کے مسئلہ میں گلوبل ولیج کے لہجوں کی تشکیل اِس وقت یہاں کے سب بند توڑ رہی ہے۔ لہٰذا ہم تو اپنے اِس بند میں ذرہ بھر شگاف ڈالنے کی اجازت اِس موقع پر نہیں دیں گے۔ یہاں کوئی سوئی کے ناکے برابر شگاف بھی اِس وقت اگر ہماری طرف سے قبول کر لیا گیا، تو یہ پورا بند چلا جائے گا۔ لہٰذا فی الوقت تو ہم اس کو ہاتھ بھی نہیں لگانے دیں گے۔ سیلاب کی جو طغیانی اس وقت ہم واضح طور پر دیکھ رہے ہیں، اس کے پیش نظر کوئی ترمیمی اور فنی رد و بدل بھی اس وقت ہم اپنے اس بند کے حق میں مہلک ہی جانیں گے۔ ہاں اس منحوس ’عالمی فرمائش‘ کو ایک بار مایوس و مردود کرکے ہم اپنے یہاں سے رخصت کر لیں، اور یہاں کا ماحول اپنے اُسی فقہی ڈھب پر لے آئیں، جہاں ہمارے سب فیصلے واقعتاً ہمارے ہی فقہاء کرتے ہوں، تب ایسی کسی فقہی بحث کی فائل کھولنے پر ہمیں ہرگز کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ لہٰذا اِس وقت تو ہم ان ’فقہی‘ نکتوں کو بھی ہرگز خوش آمدید نہیں کہیں گے، نہ اِن بحثوں کی حوصلہ افزائی کو ہرگز ہرگز کوئی صحت مند عمل جانیں گے۔ ہاں یہ چیز جب کوئی ’گلوبل بستی کی فرمائش‘ نہیں رہے گی، اور محض ایک ’’فقہی مسئلہ‘‘ رہ جائے گی، تب معاملہ اور ہے۔

فی الحال تو اس کی مثال یوں سمجھیں کہ ایک صاحب جن کے پہلو میں کھڑی بیگم صاحبہ اپنے پورے پورے بازو، آدھی کمر اور پنڈلیاں برہنہ کیے ہوئے، اور زلفوں کی بھرپور نمائش کر رہی ہوں، آپ کے ساتھ یہ بحث شروع کریں کہ چلیں چہرہ اور دونوں ہاتھ کھولنا تو فقہاء کی ایک تعداد کے نزدیک جائز ہے نا! ہم اس کو ظاہر ہے یہی جواب دیں گے: جس وقت یہ بیگم صاحبہ صرف چہرے اور ہاتھ کے پردے پر آنے کےلیے تیار ہوں، وہ بحث ہم اُس وقت کرلیں گے، ابھی آپ ہمیں صرف بےپردگی کی مذمت کرنے دیں؛ فی الوقت مسئلہ ’فقہی بحث‘ سے بڑا ہے!

(ختم شد)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
سید قطب کی تحریریں فقہی کھپت کےلیے نہیں
تنقیحات-
ایقاظ ٹائم لائن-
حامد كمال الدين
سید قطب کی تحریریں فقہی کھپت کےلیے نہیں عرصہ ہوا، ہمارے ایک فیس بک پوسٹر میں استاذ سید قطبؒ کے لیے مصر کے مع۔۔۔
شیخ ابن بازؒ کی گواہی بابت سید قطبؒ
ایقاظ ٹائم لائن-
حامد كمال الدين
شیخ ابن بازؒ کی گواہی بابت سید قطبؒ ایقاظ ڈیسک یہ صاحب[1]  خود اپنا واقعہ سنا رہے ہیں کہ یہ طلبِ عل۔۔۔
معجزے کی سائنسی تشریح
ایقاظ ٹائم لائن-
ذيشان وڑائچ
معجزے کی سائنسی تشریح!              &nbs۔۔۔
جدت پسند: مرزا قادیانی کو ایک ’مسلم گروہ کا امام‘ منوانے کی کوشش! دنیوی اور اخروی احکام کے خلط سے ’دلیل‘ پکڑنا
ایقاظ ٹائم لائن-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
جدت پسند حضرات کی پریشانی: مرزا قادیانی کو ایک ’مسلم گروہ کا امام‘ منوانا! دنیوی اور اخروی احکام کے۔۔۔
طارق جمیل نے کیا برا کیا ہے؟
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
طارق جمیل نے کیا برا کیا ہے؟ مدیر ایقاظ اِس مضمون سے متعلق یہ واضح کر دیا جائے: ہمارا مقصد معاشرت۔۔۔
حوثی زیدی نہیں ہیں
ایقاظ ٹائم لائن-
شیخ ناصر القفاری
حوثی زیدی نہیں ہیں تحریر: ناصر بن عبد اللہ القفاری اردو استفادہ: عبد اللہ آدم بعض لوگ ۔۔۔
مسلم ملکوں میں تخریب کاری، استعماری قوتوں کا ایک ہتھکنڈا
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
مسلم ملکوں میں تخریب کاری استعماری قوتوں کا ایک ہتھکنڈا ایقاظ کے فائل سے یہ بات اظہر من الشمس ہ۔۔۔
’اَعراب‘ والا دین یا ’ہجرت و نصرت‘ والا؟
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
’اَعراب والا‘ دین... یا ’ہجرت و نصرت‘ والا؟  عَنْ بُرَيدَةَ رضی اللہ عنہ، قَالَ: كَانَ رَسُو۔۔۔
ایمان، ہجرت اور جہاد والا دین
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
               ایمان، ہجرت اور جہاد والادین إ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز