عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, April 24,2024 | 1445, شَوّال 14
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
EmanKaSabaq آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
’ذَنْب‘ یعنی گناہ سے مراد کیا ہے؟
:عنوان

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

’ذَنْب‘ یعنی گناہ سے مراد کیا ہے؟

 

’ذَنْب‘ کا لفظ قرآن میں بکثرت استعمال ہوا ہے، جس کی جمع ’ذُنُوب‘ ہے۔ زیادہ تر لوگ ’ذُنُوب‘ کو ایک غلط اور ناقص مفہوم میں لیتے ہیں اور اس وجہ سے ان پر دین کی کئی ایک اصطلاحات مانند استغفار، توبہ، مغفرت، بخشش، تقویٰ اور پرہیزگاری وغیرہ اپنے معانی اور مفہومات کے لحاظ سے روپوش رہتی ہیں۔

آگے چلنے سے پہلے ہم پر دو چیزوں کا فرق واضح ہوجانا ضروری ہے: ایک ہے ’ادائے مطلوب‘ اور دوسری ہے ’اجتنابِ ممنوع‘۔

اگر آپ ’ادائے مطلوب‘ نہیں کرتے تو ’ذنب‘ (گناہ) کرتے ہیں اور اگر ’اجتنابِ ممنوع‘ نہیں کرتے تو ذنب کے مرتکب ہوتے ہیں۔ البتہ لفظ ’ذنب‘ کا تعلق اہل علم کے نزدیک اول الذکر سے زیادہ ہے۔ جبکہ عوام الناس اس کا تعلق ثانی الذکر سے زیادہ جوڑتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ایک عامی جب ’توبہ‘ کرتا ہے یا ’استغفار‘ کرتے ہوئے اپنے ’گناہوں‘ کی بخشش مانگتا ہے تو اس کے ذہن میں اس وقت ’گناہ‘ سے مراد ’ارتکابِ ممنوع‘ ہی ہوتاہے! بلکہ بسا اوقات تو اس کے لئے یہ تصور کرنا دشوار ہورہا ہوتا ہے کہ کئی دنوں یا مہینوں سے اس نے خدا کے حق میں کیا ’گناہ‘ کیا ہے!

ایک آدمی صبح سے شام تک گھر میں بیٹھا ہے۔ نہ اُس کی ’نظر‘ کہیں اِدھر اُدھر گئی۔ صبح سے لے کر نہ وہ کسی کے ساتھ ’بولا‘۔ نہ کوئی بات ’سنی‘۔ نہ ’ہاتھ‘ سے کسی کے ساتھ زیادتی کی اور نہ ’پیروں‘ سے چل کر کہیں غلط جگہ گیا۔ اب اس کیلئے یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ صبح سے لے کر اب تک اِس سے آخر ’گناہ‘ کونسا ہوا ہے!

وجہ یہی کہ وہ سمجھتا ہے ’غلط کام‘ کرنا ہی ’گناہ‘ ہے۔ البتہ ’صحیح کام‘ نہ کرنا اس کے ہاں ’گناہ‘ شمار نہیں ہوتا۔

’ادائے مطلوب‘ اور ’اجتنابِ ممنوع‘.. ہر دو کا چھوٹ جانا ’ذنب‘ ہے۔ البتہ اول الذکر کے چھوٹ جانے پر لفظِ ’ذنب‘ یعنی گناہ کا اطلاق علمائے اہلسنت کے ہاں زیادہ ہوتا ہے اور سنگینی میں بھی یہی زیادہ شدید جانا جاتا ہے۔

بندے پر خدا کے اتنے حقوق ہیں کہ ان کا شمار میں آنا مشکل ہے۔ خدا نے مخلوقات کے جتنے حقوق رکھے ہیں ان میں بھی درحقیقت خدا کا حق ہے اور مومن ان کیلئے بھی دراصل تو خدا کے سامنے ہی جواب دہ ہے۔ مخلوق معاف کردے، خدا کا معاف کرنا پھر باقی ہے۔ خدا کے اتنے فرائض ہیں کہ گننے میں نہ آئیں۔ حتیٰ کہ ایک فرض کی ادائیگی کے دوران کئی فرض ادا ہونے سے رہ جاتے ہیں۔ ایک نماز ہی کو درست طور پر ادا کر لینا ہم میں سے بیشتر کو میسر نہیں۔ پھر جہاد اور اجتماعی فرائض الگ پڑے ہیں۔ یہاں دیکھیں تو انسان سے قصور ہی قصور سرزد ہوتے ہیں۔ علمائے اہلسنت کا استعمال دیکھیں تو ’ذنب‘ کا اطلاق ’قصور‘ کے اِس پہلو پر زیادہ ہوتا ہے۔ اللہم اغفرلی ذنبی کہتے ہوئے یہ پہلے مقصود ہوتا ہے، بہ نسبت ’ارتکابِ ممنوع‘ کے۔

پس یہ شخص جو صبح سے گھر بیٹھا ہے، اور اِس کو خیال ہوا ہے کہ ’بیٹھے بٹھائے‘ اِس نے کونسا ’گناہ‘ کر لیا، کیونکہ کسی ’غلط کام‘ کا ارتکاب اِس نے نہیں کیا!.... کیا بعید اِس کا ’گھر بیٹھنا‘ بذات خود ایک ’ذنب‘ ہو! گھر میں رہتے ہوئے نہ معلوم خدا کے کتنے مطلوب ادا ہونے سے چھوٹے ہوں گے۔ خدا نے اِس سے اتنا کچھ طلب کر رکھا ہوگا جسے یہ ادا نہیں کر پایا۔ خدا کے اوامر واحکامات کی انجام دہی نہ کرنا بھی اُسی طرح ’ذنوب‘ ہیں جس طرح خدا کی منع کردہ اشیاءکا ارتکاب، بلکہ بلحاظِ سنگینی اس سے بھی بڑھ کر۔

پس جب ’ذنب‘ کا مفہوم ناقص رہا تو ’استغفار‘ کا مفہوم آپ سے آپ ناقص رہا۔ ’توبہ‘ کا مطلب بھی پھر غیر واضح رہے گا۔ ان اللہ یحب التوابین وغیرہ ایسی نصوص سے بھی تب آدمی کے ذہن میں یہی آئے گا کہ آدمی بے حیائی کے کام کر بیٹھے، یا آدمی سے چوری چکاری ہوجائے، یا زبان جھوٹ اور غیبت وغیرہ ایسی بات کرلے، یا ہاتھ سے کوئی زیادتی ہوجائے، یا پیروں سے چل کر آدمی برائی کی جگہ جائے، یا کوئی گانا بجانا اور نافرمانی کی باتیں سننے لگے، یا آنکھوں سے کسی غلط طرف کو دیکھ لے.. وغیرہ وغیرہ، تو توبہ کر لیا کرے۔ حالانکہ صالحین ہر دم توبہ کرتے ہیں چاہے ان سے ’برائی‘ کا ایسا کوئی کام نہ بھی ہوا ہو۔ وجہ یہی کہ ’ذنب‘ کا تعلق ان کے نزدیک ’ادائے مطلوب‘ والے پہلو کے ساتھ ہی زیادہ ہے بہ نسبت ’اجتنابِ ممنوع‘ کے۔

یہ مفہومات جو اوپر بیان ہوئے، اِن کی توثیق کیلئے آئیے شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ کے چند اقوال دیکھتے ہیں:

# کثیر لوگ توبہ کرتے ہیں تو ان کے ذہن میں بس ایسی ہی چیزیں آئیں گی جو بے حیائی کے زمرے میں آتی ہوں.. جبکہ ہوسکتا ہے جس چیز کا اس شخص کو (شریعت میں) حکم ملا ہوا ہے اُس میں سے اِس نے جو جو کچھ چھوڑ رکھا ہے وہ اپنے ضرر اور سنگینی میں ان بعض فواحش سے کہیں بڑھ کر ہو جنکا اس سے ارتکاب ہوا ہے۔

(مجموع فتاویٰ: 10329)

# ترکِ حسنات فعلِ سیئات سے بڑھ کر نقصان دہ ہے۔

(مجموع فتاویٰ: 2011)

# ’امر‘ کی صورت میں جو چیز (شریعت کو) مطلوب ہے وہ کامل تر اور برگزیدہ تر ہونے میں اس چیز سے بڑھ کر ہے جو ’نہی‘ کی صورت میں (شریعت کا) مطلوب ہے۔

 (مجموع فتاویٰ: 20117)

# ترکِ واجبات بطورِ جنس، فعلِ محرمات سے بطورِ جنس، سنگین تر ہے۔

(ابن تیمیہ کا قول بحوالہ کلام ابن قیم: مدارج السالکین: 2156)

# ’ذنوب‘ کی اصل یہ ہے کہ واجبات ادا کرنے سے سرتابی ہو نہ کہ محرمات کا ارتکاب ہوجانا۔

 (ابن تیمیہ کا قول بحوالہ کلام ابن قیم: مدارج السالکین: 2156)

# (شریعت میں) جن حسنات کا حکم آگیا ہے آدمی اگر ان کو ترک کرتا ہے تو اس سے تائب ہونا زیادہ اہم ہے بہ نسبت اس بات سے تائب ہونے کے کہ وہ ان سیئات کا ارتکاب کر بیٹھا ہے جن سے (شریعت میں) ممانعت ہوئی ہے۔

(ابن تیمیہ کا قول بحوالہ کلام ابن قیم: مدارج السالکین: 2156)


Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز