عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, April 17,2024 | 1445, شَوّال 7
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
جمہوری پیکیج ، "کمتر برائی"… یا "آئیڈیل"؟
:عنوان

یہاں پہنچ کر آپ دیکھتے ہیں، "ضرورات" کا اعتبار دونوں فریقوں کے ہاں نہ رہا۔ "موازنۂ مفاسد" ہر دو جانب ناپید۔ اور یہ وہ مقام ہے جہاں ہر دو انتہا یکجا ہو جاتی ہیں! اکثر دو انتہاؤں کا ویسے آپ یہی ماجرا دیکھیں گے

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

3

جمہوری پیکیج، "کمتر برائی"… یا "آئیڈیل"؟

تحریر: حامد کمال الدین

مضمون: خلافتِ نبوت سے عدولی، ملوکیتی ادوار پر جمہوری فارمیٹ کا قیاس

پہلی قسط: مقدمہ، ابن تیمیہؒ کی ایک تأصیل سے

دوسری قسط: جمہوری راستہ اختیار کرنے پر، دینداروں کے یہاں دو انتہائیں

تیسری قسط: جمہوری پیکیج، "کمتر برائی"… یا "آئیڈیل"؟

چوتھی قسط: جمہوریت… اور اسلام کی تفسیرِ نو

پانچویں قسط: جمہوریت کو "کلمہ" پڑھانا کیا ضروری ہے؟

چھٹی قسط: جمہوری راستہ… اور اسلامی انقلاب

ساتویں قسط: "اقتدار" سے بھی بڑھ کر فی الحال ہمارے پریشان ہونے کی چیز

آٹھویں قسط: دینداروں کے معاشرے میں آگے بڑھنے کو، جمہوریت واحد راستہ نہیں

تیسری قسط

مراسلہ نگار کی بات سے بطور مبدأ in principle   اتفاق کرتے ہوئے بھی، یہ کہنے میں حرج نہیں کہ جس چیز کو آپ ماضی کا اجتہاد کہتے ہیں اور پھر جس چیز کو دورِ حاضر کا اجتہاد کہتے ہیں، دونوں میں کچھ نہایت اہم فرق بھی ہیں جو ملحوظ رہنا چاہییں:

ایک بڑا فرق یہ کہ ماضی میں "رومی یا ساسانی ڈیزائن" سے مسلمانوں کے ہاں اگر کچھ لیا گیا تو وہ ایک غالب کا مغلوب سے کچھ لینا تھا۔ جبکہ آج آپ جو لیں گے وہ مغلوب کا غالب سے کچھ لینا، جو اپنی نہاد میں اول الذکر سے بڑھ کر تباہ ناک ہوتا ہے۔ غالب مغلوب سے عموماً اپنی مرضی کی چیز لیتا اور اپنے پیراڈائم کی جکڑ میں لا کر اسے قبول کرتا ہے، گو اس کے باوجود معاملہ ہوشیار رہنے کا ہے۔ جبکہ مغلوب، الا ما شاء اللہ، غالب سے اُس کی مرضی کی شےء لے گا، اصولاً نہیں تو عملاً۔ اُس کی کسی بات کو آپ کا مجتہد کتنی ہی ناں ناں کرے، قومی سطح پر وہ آپ کے بند توڑ کر آئے گی، یہاں تک کہ آپ کا پہلے سے پڑا بہت کچھ بہا لے جائے گی۔ گویا آپ کو لینے کے دینے پڑ گئے؛ ایک اجتہاد آگے کئی کئی اجتہادات کا متقاضی! اور یہ سلسلہ مشکل سے شاید کہیں تھمے۔ اغلب یہ کہ اُس کی جو شےء آپ لینا چاہیں وہ تو آپ کو مشکل سے ملے البتہ جس شےء سے آپ کو پرہیز ہو وہ آپ کے یہاں تھوک کے حساب سے بِکتی پھرے۔

اس کے باوجود میں یہ نہیں کہتا کہ دورِ مغلوبیت میں ہم غالب کا کچھ بھی لینے پر پابندی لگا دیں۔ کیونکہ یہ آپشن بھی بہرحال ہمارے پاس نہیں ہے۔ (غلامی فی الحقیقت کوئی چھوٹی لعنت نہیں، جہاں "نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں"۔ بس اس سے اللہ کی پناہ ہی مانگیں)۔ میں جو کہنا چاہتا ہوں، اس مقام پر وہ صرف دو باتیں ہیں:

پہلی: ماضی میں بیرون سے لی گئی ایک شے اور آج لی جانے والی ایک شے، اپنے اس مشترک وصف کے باوجود کہ ہر دو متبنّىٰ adopted   ہیں، اپنے تہذیبی عوامل، لینے اور دینے والے کی پوزیشن اور اپنے سماجی مضمرات کے لحاظ سے زمین آسمان کا فرق رکھیں گی۔ لہٰذا؛ میری نظر معاملہ کے صرف اس "مشترک" پہلو پر نہیں ہو گی کہ وہ ایک اجتہاد تھا تو یہ بھی ایک اجتہاد ہے (باوجود اس کے کہ دونوں کو میں اجتہاد ہی مانوں گا)، یا یہ کہ یہ باہر سے آئی ہے تو وہ بھی تو باہر سے آئی تھی (باوجود اس کے کہ ہر دو باہر سے ہی آئی ہیں)۔ بلکہ میری نظر معاملہ کے اس تشویش ناک پہلو پر کہیں زیادہ مرکوز ہو گی کہ وہ چیز لیتے ہوئے میں اور میری قوم کہاں کھڑی تھی اور یہ چیز لیتے ہوئے میں اور میری قوم کہاں کھڑی ہے۔ یہاں؛ وہ یکساں نظر آنے والی چیزیں بےحد مختلف ہو جاتی ہیں۔ پس اِنہیں دیکھنے کی ایک نہیں دو جہتیں ہو گئیں: ایک پہلو سے ان کا یکساں ہونا اور اس لحاظ سے ان کا باہم قیاس ہو سکنا، جو اپنی جگہ ایک صحیح نظر ہے۔ جبکہ ایک دوسرے پہلو سے ان کا یکساں نہ ہونا، یوں  ان کا ایک دوسرے پر مطلق قیاس ہونے والی چیزیں نہ رہنا؛ اور یہ بھی ایک صحیح نظر ہے۔ اب جب جہتیں ایک معاملے کو دیکھنے کی دو ہیں، تو کسی وقت ہمارے بیان میں اس کی ایک جہت آئے گی تو کسی وقت دوسری۔ نہ اس کا مذمت والا پہلو ہمارے یہاں موقوف ہو گا اور نہ اس کو ایک ناگزیر برائی کے طور پر قبول کرنے کا پہلو ہمارے بیان سے رُوپوش۔ اور یہاں…؛ ایک سطحی ذہن، خواہ وہ پیچھے مذکور پہلی انتہاء کا عکاس ہو یا دوسری انتہاء کا، ہم پر "تضاد" contradiction  کی پھبتی کس دے گا کہ دیکھو کبھی یہ اِس طرف کو ہو جاتے اور کبھی اُس طرف کو! راہِ وسط کی یہ ہمیشہ مجبوری ہوتی ہے کہ وہ ہر دو طرف کے طعنے لے! "ایک طرف کو ہو لینا" اہلِ وسط کے ہاں انتہاء extreme کہلائے گا جبکہ اہلِ انتہاء کے ہاں معاملے کا اصل نبیڑا! اوپر ابن تیمیہؒ سے دیا جانے والا اقتباس اسی مسئلہ کی تاصیل کےلیے لایا گیا: ایک ہی عمل میں شریعت بیک وقت اپنے کچھ موجبات بھی رکھ سکتی ہے اور اپنے کچھ موانع بھی۔ طالب علم کو نظریں یہ دونوں ہی وہاں پر رکھنا ہوں گی: شریعت کا (1) ایک چیز کو برا جاننا بھی اور (2) اس سے بد تر چیز کو رد کرنے کے باب سے؛ اس کا اقتضاء کر رکھنا بھی۔

دوسری بات: وہ بنیادی جمعیت جسے میدان میں اتر کر اللہ کی مدد سے اس پوری صورتحال کی کایا پلٹنی ہے… اس کی تربیت میں وقت کی جاہلیت سے، جس میں جمہوریت بھی آتی ہے، ایک انکار اور اِباء defiance کے جو کچھ زوردار لہجے built in  ہونے چاہئیں وہ میں فی الحال یہاں ناپید دیکھتا ہوں۔ (عوام کو کنفیوز کرنے کا میں بالکل قائل نہیں، لہٰذا عوام کی بات نہیں ہو رہی، بلکہ عوام کو لے کر چلنے والی "بنیادی جمعیت" کی بات ہو رہی ہے۔ یہ بات براہ کرم نوٹ رہے)۔ فی الحال میں جو دیکھ رہا ہوں وہ یہ کہ "جمہوریت" کو جو کہ  وقت کی باطل تہذیب کا ایک باقاعدہ بنچ مارک  benchmark اور ایک سیلنگ پوائنٹ selling point  ہے… "جمہوریت" کو اس کی ایک عمومی حیثیت میں مطعون ٹھہرا دینے پر ہی، کوئی اور نہیں سب سے پہلے آپ کا وہ اسلامی کارکن بگڑ اٹھتا ہے جسے وقت کے اِس باطل دین کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کےلیے میدان میں اترنا تھا! ہیں، جمہوریت کو برا کہا!؟ گویا ایمانیات پر کوئی زد آ گئی! غرض میرا مسئلہ اُس "اجتہاد" کے ساتھ نہیں جو اپنے مالہٗ وما علیہ کے ساتھ ایک مجتہد کے بیان میں آیا کرتا ہے۔ بلکہ میرا مسئلہ اُس "تحریک اور عمل" سے ہے جو اس اجتہاد کو بنیاد بنا کر ایک باطل سے معاملہ کرنے کا خواہاں ہے۔ "اجتہاد" اور "تحریک" کے مابین یہاں فاصلہ تشویش ناک حد کو پہنچا ہوا ہے۔ ایسے میں، ایک سرنڈر surrender   یقینی ہے جہاں "اجتہاد" کے حوالے دینا تقریباً غیر متعلقہ ہو جاتا ہے، اور حق تو یہ کہ گمراہ کن misleading اور ضرررساں۔

اس دوسری بات کو میں تھوڑا اور کھول دوں:

جمہوریت وغیرہ کی مذمت اُن فارغ لوگوں سے تو میں بہت سنتا ہوں جو اِس گھمبیر صورتحال میں قوم کو ایک انچ آگے بڑھانے کےلیے کوئی راستہ، کوئی تدبیر اور کوئی لائحہ عمل اپنے یہاں نہیں رکھتے، سوائے دبے لفظوں میں عسکریت militancy   کی تحسین کر جانے کے… یا سماجی محاذوں پر جتی ہوئی ہماری اُن دینی جماعتوں کے صبح شام لتّے لینے کے، جو کچھ ناگزیر برائیوں کو قبول کر کے یہاں کے کچھ ضروری رخنے پُر کرنے میں مصروفِ عمل ہیں… یا سوائے مہدی کا "انتظار" کرنے کے۔ مختصراً، وہ طبقہ جو ہمارے ہاں پیچھے بیان ہو چکی اول الذکر انتہا  extreme  پر ہے۔ اِس طبقہ کے جمہوریت کی مذمت کرنے سے، ظاہر ہے، مجھے کوئی دلچسپی نہیں۔ کیونکہ یہ بجائےخود ایک انحراف سے پھوٹ کر آ رہی اور ایک تخریب یا تعطیل تک لے جانے والی ہے۔ یہ تقریباً ویسا ہی ہے جیسے خوارج کا "حُکم بغیر ما أنزل اللہ" کے خلاف بولنا اور "إنِ الْحُكْمُ إلا لِلّٰه" كا نعرہ بلند کرنا۔ عین وہ شےء جس کی بابت امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنا ایک تاریخی جملہ ارشاد فرمایا تھا: كَلِمَةُ حَقٍّ، اُرِيْدَ بِهَا بَاطِلٌ "بات حق، مگر مقصود اس سے ایک باطل"۔

جمہوریت – جوکہ وقت کا دین ہے اور باطل تہذیب کا ایک بنچ مارک – کو مذموم ٹھہرانا میرے لیے ان لوگوں کا معتبر ہو گا جو "ضرورات کا اعتبار کرتے ہوئے ایک مفسدت کو دوسری سے دفع کرنے" کے شرعی مسلک پر ہیں۔ وہ اہلِ نظر جو ایک مفسدت کو دوسری سے دفع کرتے ہیں تو اُس "دوسری" میں بھی ان کے ہاں وہ "مفسدت" والی نظر سلامت ہی رہتی ہے۔  یعنی کسی بڑے نقصان یا خرابی کے مقابلے پر "کمتر" ہونے کے ناطے وہ ان کے یہاں اختیار ہونے میں بھی آئی، رُو بہ عمل بھی رہی، البتہ "مفسدت" والا معنیٰ اس کے اندر روپوش بھی نہیں ہوا۔ ہے ان کے نزدیک یہ اب بھی ایک برائی اور اپنی جگہ ایک مذمت کی چیز۔ قصیدے اس کے یہ کبھی نہیں کہیں گے۔ یہ ہے اصل شرعی نظر۔ البتہ یہاں میں جس طبقہ کو دیکھتا ہوں، الا ما شاء اللہ، اس کے ہاں مسئلہ "چھوٹی مفسدت" والے اعتبار سے شروع ہو کر "مطلوبِ شرائع" کے قریب قریب جا پہنچتا ہے…… اور "ضرورات" وغیرہ کا وہ پورا مقدمہ جو کسی اجتہاد کی بنیاد بنا تھا، کہیں پیچھے چھوڑ آئی گئی چیز۔ "مفسدت" والا معنیٰ اب بیان کرنے پر تو یہاں دنگا ہو سکتا ہے! یہاں تک کہ ایک ہی جماعت کی پرانی چیزیں اس کو دکھانا جنگ چھیڑنے کے مترادف!

اب یہاں پہنچ کر آپ دیکھتے ہیں، "ضرورات" کا اعتبار دونوں فریقوں کے ہاں نہ رہا۔ "موازنۂ مفاسد" ہر دو جانب ناپید۔ اور یہ وہ مقام ہے جہاں ہر دو انتہا یکجا ہو جاتی ہیں! اکثر دو انتہاؤں کا ویسے آپ یہی ماجرا دیکھیں گے۔ جیسا کہ ابن تیمیہ نوٹ کرواتے ہیں کہ مسائلِ ایمان میں کہاں خوارج اور کہاں مرجئہ، لیکن ایمان کی تبعیض[1] کے انکار میں، (جوکہ ان تمام مسائل کی اصل جڑ ہے) مرجئہ اور خوارج دونوں کا موقف یکساں؛ اور دونوں مل کر اہل سنت سے الجھنے والے!

پچھلی قسط: جمہوری راستہ اختیار کرنے پر، دینداروں کے یہاں دو انتہائیں                           اگلی قسط: جمہوریت… اور اسلام کی تفسیرِ نو

مضمون: خلافتِ نبوت سے عدولی، ملوکیتی ادوار پر جمہوری فارمیٹ کا قیاس

پہلی قسط: مقدمہ، ابن تیمیہؒ کی ایک تأصیل سے

دوسری قسط: جمہوری راستہ اختیار کرنے پر، دینداروں کے یہاں دو انتہائیں

تیسری قسط: جمہوری پیکیج، "کمتر برائی"… یا "آئیڈیل"؟

چوتھی قسط: جمہوریت… اور اسلام کی تفسیرِ نو

پانچویں قسط: جمہوریت کو "کلمہ" پڑھانا کیا ضروری ہے؟

چھٹی قسط: جمہوری راستہ… اور اسلامی انقلاب

ساتویں قسط: "اقتدار" سے بھی بڑھ کر فی الحال ہمارے پریشان ہونے کی چیز

آٹھویں قسط: دینداروں کے معاشرے میں آگے بڑھنے کو، جمہوریت واحد راستہ نہیں



[1]   تبعیض یعنی ایک چیز کے حصے ماننا۔ اہل سنت "ایمان کی تبعیض" کے قائل۔ اس کی مثال: یوں ماننا کہ ایک گلاس آدھا بھرا ہوا بھی ہو سکتا ہے، پونا بھی اور چوتھائی بھی، وغیرہ۔ جس کی بنیاد پر "پورے" کے مقابلے پر تو اسے ہم "ناقص" ہی بولیں گے، نیز دنیوی مذمت اور اخروی عذاب کا موجب بھی۔ جبکہ خالی کے مقابلے پر "بھرا ہوا" مانیں گے خواہ ایک قطرہ کیوں نہ ہو۔ اور اس لحاظ سے وہ بہرحال قابلِ قدر و لائقِ اجر۔ خوارج اور مرجئہ دونوں اس بنیادی مسئلہ پر تو متفق کہ ایمان ایک کُل کا نام ہے، آدھا یا پونا یا چوتھائی یا قطرہ یا ذرہ یا "رائی برابر" وہ نہیں ہو سکتا، بس یا وہ خالی ہے یا وہ پورا ہے۔ اِس نقطے تک تو دونوں فرقے اہل سنت کے خلاف یک جا، کہ ایمان کے حصے نہیں ہو سکتے۔ آگے جب "کچھ بھرے اور کچھ خالی" پر حکم لگانے کی نوبت آئی تو خوارج نے کہا: خالی۔ جبکہ مرجئہ نے کہا: پورا۔ ایک کے نزدیک کبائر کا مرتکب کافر، دوسرے کے نزدیک کامل الایمان، جبکہ اصول پر دونوں انتہائیں متفق اور اہل سنت کے ساتھ منازع!

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز