عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, April 24,2024 | 1445, شَوّال 14
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
"دلیل ازم" کا ایک ٹپیکل مغالطہ
:عنوان

ایک عامی کےلیےتو"رجال"ہی ہوتےہیں، قطع نظر اس سےکہ وہ"رجالِ سنت"ہیں یا"رجالِ بدعت"۔ اس بیچارےکو یہ زعم دلانا کہ اب تم نے"رجال"کو بائی پاس کر لیا ہے اور ہر ہر مسئلےمیں"دلائل"کی بنیاد پر مسائل کا فیصلہ کر لیا ہے؟

. تنقیحات :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

"دلیل ازم" کا ایک ٹپیکل مغالطہ

حامد کمال الدین

سوال:

کیا آپ اس عبارت سے متفق ہیں؟

[رجال کو قرآن و سنت کی ترازو میں تولو نہ کہ قرآن و سنت کو رجال کی ترازو میں]۔

(ناصر ایوب انصاری)

*****

جواب:

اپنی جگہ بہت اعلیٰ کلمات ہیں۔ بس دیکھنا یہ ہے کہ "تولنے والا" کون ہے۔ کیونکہ اس کے بغیر یہ عبارت کسی قدر گمراہ کن ہو سکتی ہے۔

اس لیے کہ بہت سے عطائی، بولنے/لکھنے پر کچھ قدرت پا لینے والے، اپنے ‘مجمعے’ کا آغاز ایک عامی پر یہی جال پھینکنے سے کرتے ہیں؛ اور تھوڑی ہی دیر میں بہت سی مچھلیاں پکڑ لاتے ہیں۔ (اگر میں یہ کہوں کہ امت میں ‘مچھلی منڈی’ کی تمام تر سپلائی صرف اِس ایک سورس سے ہوتی رہی ہے، تو شاید غلط نہ ہو)۔ اس نام نہاد ‘دلیل ازم’ نے ایک عرصے تک یہاں قادیانیوں اور پرویزیوں تک کی مصنوعات بکوائی ہیں، تاآنکہ عامی کو یہ بات سمجھ آئی کہ "قرآن و سنت کے ترازو میں تولنا" ایک باقاعدہ علمی استعداد چاہتا ہے جو اس کے پاس نہیں اور یہ کہ اسے (عامی کو) تو بس ایک کام کرنا ہے: "الذین أنعمتَ علیھم" کے تاریخی کیمپ (جو اس امت میں صحابہؓ سے چلا آتا ہے) کی نشاندہی، اور یہ ایک بنیادی فیصلہ صحیح ہو جانے کےلیے خدا سے ڈھیروں دعائیں اور التجائیں، ہر وقت، ہر لمحہ۔ اپنی بہترین صوابدید سے کام لیتے ہوئے اس کیمپ سے جڑ جانا اور آتے جاتے راستے میں ‘نئی بولیوں’ والے مجمعوں کے فٹ پاتھ سے ہمیشہ "مَرُّوا  کِراماً" کی صورت گزر جایا کرنا۔ اسی کیمپ ("الجماعۃ") کے علمی معیارات، اسی کے اتفاقات، اور اسی کے عملی کنونشنز سے اپنی تمام تر وابستگی رکھنا۔ اسی کے ائمہ فقہاء کا خوشہ چین رہنا۔ اسی کے علمی دھاروں میں سے کسی ایک کو، اور اس کے رجال کو بطور ائمہ، اپنے چلنے کےلیے اختیار کرنا۔ اور اسی کے فکری و تہذیبی امتیازات کو اپنا امتیاز بنا رکھنا۔ غرض ایک عامی کےلیے تو "رجال" ہی ہوتے ہیں، قطع نظر اس سے کہ وہ "رجالِ سنت" ہیں یا "رجالِ بدعت"۔ اس بیچارے کو یہ زعم دلانا کہ اب تم نے "رجال" کو بائی پاس کر لیا ہے اور ہر ہر مسئلے میں "دلائل" کی بنیاد پر مسائل کا فیصلہ کر لیا ہے، اور وہ ‘علمی کتابی’ چوٹیاں سر کر ڈالی ہیں جو "رجال" کو "قرآن و سنت کے ترازو میں تولنے" سے متعلق ہیں، نری مجمع بازی ہے، معذرت کے ساتھ۔

ہاں جہاں تک "رجال" کا تعلق ہے یعنی فقہاء (واضح رہے، عام درسِ نظامی کے فارغ التحصیل تک ہماری اس تاصیل کے حوالے سے ذرا اعلیٰ درجے کے ‘عامی’ ہی گنے جائیں گے۔ ہم نے کہا: اجتہاد پر قادر فقہاء) تو ان کےلیے یہ عبارت بالکل صحیح ہے کہ وہ البتہ "رجال" میں نہ اٹک جائیں بلکہ اس چیز تک پہنچیں جس نے اُنہیں "رجال" بنایا؛ یعنی اجتہاد اور کتاب و سنت سے استنباط و استدلال۔ جیسا کہ امام ابو حنیفہؒ کا ایک قول مشہور ہے(مفہوم): بات الله کی طرف سے آئے تو سر آنکھوں پر۔ رسول اللہﷺ کی طرف سے آئے تو سمعنا و أطعنا۔ صحابہؓ سے آئے تو ہم ان کے اقوال (ہی کے اندر رہتے ہوئے) کسی ایک شےء کو اختیار کریں گے۔ (ایک روایت میں: سینئر تابعینؒ جو صحابہؓ کی موجودگی میں اقتاء اور قضاء انجام دیتے رہے، ان کے متعلق بھی یہی بات)۔ ہاں تابعینؒ سے آئے تو وہ بھی رجال ہیں اور ہم بھی رجال: مطلب ان کا اجتہاد ہے تو ہمارا بھی اجتہاد ہو گا۔ کیونکہ "رجال" کا مستنَد ہے ہی قرآن و سنت و دیگر ادلہ شرعیہ۔ "رجال" کا مطلب ہی یہاں: اجتہاد پر قادر لوگ۔ "رجال" ہی "رجال" کو تولیں گے قرآن وسنت کی میزان میں، بلا شبہ۔

مختصر یہ کہ "رجال" کوئی شےء ہوتے ہیں۔ اور آپ کی مذکورہ عبارت کا محل اور مخاطب ہی اصل میں "رجال" ہیں نہ کہ عامی جو علمی مباحث اور ان کے دلائل کے رتیاں ماشے تو کیا سیر اور پنسیرے تک تولنے کا کوئی اوزار اپنے پاس نہیں رکھتے؛ نتیجتاً عطائیوں کا کھاجا بنتے ہیں اس خوبصورت کوٹیشن (قولِ زریں)  کا شکار ہو کر جو آپ نے بیان فرمایا۔

اللہ اعلم

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
فرد اور نظام کا ڈائلیکٹ، ایک اہم تنقیح
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل، ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز