عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 20,2024 | 1445, شَوّال 10
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
ماتریدی-سلفی نزاع، یہاں کے مسلمانوں کو ایک نئی آزمائش میں ڈالنا
:عنوان

پہلے یہ بڑی محنت سے ایک تنازعہ معروف کروائیں گے اور پھر اس میں ’’حصہ‘‘ لینے کا ’’موقع‘‘ اور ’’ثواب‘‘ حاصل کریں گے؛ کہ ایک تنازعہ ’’کھڑا‘‘ ہوئے بغیر اس میں ’’حصہ‘‘ لینے کا وہ مزہ اور فائدہ نہیں!

. تنقیحات :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

ماتریدی-سلفی نزاع، یہاں کے مسلمانوں کو ایک نئی آزمائش میں ڈالنا

حامد کمال الدین

ایک اشعری سلفی نزاع یا ماتریدی سلفی نزاع خدانخواستہ کسی ماحول میں کھڑا ہوا ہو، یا کم از کم لوگ اس سے واقف ہی ہوں، وہاں تو شاید کچھ بولنا آپ کی ضرورت بھی ہو۔

مگر جہاں لوگ ایسے کسی نزاع سے واقف تک نہیں الحمد للہ، اور حیران ہو ہو پوچھتے ہوں یہ ’ماتریدی‘ کیا لفظ ہے، وہاں داد دیجیے ہماری کچھ ’سلفی‘ عقول کو، پہلے یہ بڑی محنت سے ایک تنازعہ معروف کروائیں گے اور پھر اس میں ’’حصہ‘‘ لینے کا ’’موقع‘‘ اور ’’ثواب‘‘ حاصل کریں گے؛ کہ ایک تنازعہ ’’کھڑا‘‘ ہوئے بغیر اس میں ’’حصہ‘‘ لینے کا وہ مزہ اور فائدہ نہیں!

میں پوچھتا ہوں، خود ’’سلف کا منہج‘‘ کیا یہی ہے؟ یہ لوگوں کو ایک ایسی آزمائش میں ڈالنا ہے جس سے وہ اب تک عافیت میں ہیں۔ اور عافیت سے بڑی کوئی نعمت نہیں۔

معلوم رہنا چاہئے، عقیدہ پر کوئی تنازعہ اہل سنت از خود کھڑا نہیں کرتے۔ خود ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی تنازعہ کبھی کھڑا نہ ہو، اور صرف عقیدہ کا وہ عمومی بیان ہی کفایت کرے جو امت کے یہاں اول اول پایا جاتا تھا (نہ کہ وہ مخصوص بیانِ عقیدہ جو کسی ’فلاں اور فلاں‘ گروہ کے رد میں علمائے امت کو کرنا پڑ گیا اور جو کہ امت کے سلفِ اول کی ضرورت نہ ہوا تھا)۔ ہاں کوئی دوسرا یہ تنازعہ کھڑا کر چکا ہو تو اہل سنت اس کو صرف دفع کرتے ہیں، اور وہ بھی ’’بالتی ھی أحسن‘‘ اور جس میں دلوں کو جیتنا اور مسلمانوں کی شیرازہ بندی رکھنا باقاعدہ شامل ہو گا۔ تصور کریں وہ کام جو خدانخواستہ اہل بدعت کے کرنے کا تھا (یعنی عقیدہ کا ایک تنازعہ مسلمانوں کے مابین کھڑا کرنا، بعد اس کے کہ وہ آپ کے ماحول میں تقریباً ناپید ہو) وہ کام کچھ نام نہاد اہل حق کرنے لگے ہوں!

اور یہ بھی یاد رکھیے: ایک مسئلہ کہیں کھڑا ہو گیا ہو... تو بھی فرض یہاں بیک وقت ایک نہیں دو ہوں گے: اقامتِ سنت اور اقامتِ جماعت۔ ’’سنت‘‘ کی سپرٹ میں مسلمانوں کی ’’جماعت‘‘ کا ستیاناس کر آنا اور ’’جماعت‘‘ کی فکر میں ’’سنت‘‘ کو پس پشت ڈال آنا، ہر دو درماندگی کی صورتیں ہیں، یعنی خدا کی توفیق سے محروم ہونا۔ ’’سنت‘‘ اور ’’جماعت‘‘ ہر دو فریضہ کا بیک وقت حق ادا کرنا، اور ہر دو کے اندر ایک توازن رکھنا، اصل میں ’’اھل السنۃ والجماعۃ‘‘ ہونا ہے، جو اس دور میں بہت کم لوگوں کو میسر ہے، اللہ ہمیں ان خوش قسمتوں میں سے کر دے۔ توفیق فی الاصل یہ ہے۔

*****
نوٹ: میری ان گزارشات کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ خاص علمی دائرے میں اگر کوئی تصنیف و تالیف یا تعلیم و تعلّم ہوتا ہے تو اس میں کوئی مضائقہ ہے۔ ہرگز نہیں۔ میرا یہ نقد ایک نزاع کو ایک مخصوص علمی دائرہ سے باہر لانے پر ہے اور ماحول میں ’’دین‘‘ کا ایک ایسا نزاع اٹھانے پر جو اس سے پہلے وہاں پر نہیں تھا۔ ہاں تعلیمِ عوام آپ کے پیش نظر ہے تو اس کا طریقہ بالکل اور ہے، اور وہ کسی ’’نزاع‘‘ کو اٹھائے بغیر بھی بخوبی انجام پا سکتا ہے۔

*****
اس مسئلہ پر موصولہ بعض سوالات پر، بوقت فرصت کچھ عرض کر سکوں گا ان شاء اللہ۔
Top of Form

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
فرد اور نظام کا ڈائلیکٹ، ایک اہم تنقیح
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل، ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز