عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 20,2024 | 1445, شَوّال 10
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-04 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
اسلام... بغیر جماعت!؟؟
:عنوان

’’مسلم فرد‘‘ اور ’’مسلم جماعت‘‘ بیک وقت شرائع کا مقصود ہوں گے اور دونوں ایک دوسرے کی تولید کریں گے؛ شرع و عمران کے سب حقائق اِسی پر شاہد ہیں۔

. اصولمنہج :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

Text Box: 78ابن تیمیہ کی ’’خلافت و ملوکیت‘‘ پر ہماری تعلیقات


اسلام... بغیر جماعت!؟؟

’’اسلام‘‘یعنی خدا کو اپنا آپ سونپ دینا، بصورتِ عبادت، ذلت و اطاعت۔ نیز خدا کے ماسوا کسی ہستی کےلیے اِس عبادت، ذلت اور اطاعت کا روادار نہ ہونا...

خدا کی پسندیدہ یہ روش جس کا نام ’’اسلام‘‘ ہے (وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا)... ’’انسان‘‘ سے بطورِ فرد  individual  بھی ظہور کرتی ہے اور بطورِ جماعت society  بھی؛ کیونکہ زمین پر ’’انسان‘‘اِن دونوں حیثیتوں میں رہتا ہے؛ اور ’’خدا کے آگے تسلیم ہونا‘‘ انسان سے اِن دونوں ہی حیثیتوں میں مطلوب ہے۔

ہیومن اسٹ وائرس سے متاثر ہمارے ’جدید ذہن‘ کا یہ خیال... کہ یہ ’’اسلام‘‘ مخلوقِ انسانی سے بطورِ فرد individual   تو مطلوب ہے مگر بطورِ جماعت society  مطلوب نہیں... شرعی حقائق سے پہلے یہاں کے عمرانی حقائق کے ساتھ ہی متصادم ہے۔

حق یہ ہے کہ جس طرح ’’فرد‘‘ کے بیج سے ’’سوسائٹی‘‘ پھوٹتی ہے عین اُسی طرح ’’سوسائٹی‘‘ کی شاخوں پر ’’فرد‘‘ کا بُور آتا ہے۔

چنانچہ...  خود وہ ’’فرد‘‘ ہی اگر آپ کے پیشِ نظر ہو جس کو پیدا کرانا اسلام کا مقصود ہے (اور جس پر سردست ہمارے ’اسلامی‘ ہیومن اسٹوں کو بھی اعتراض نہیں)... تو ایسے فرد کا بڑے پیمانے (mass level) پر پیدا کرایا جانا کسی ناسازگار ماحول اور کسی فاسد فضا کے اندر ممکن نہیں۔ ’’صالح فرد‘‘ وہ ثمر ہے جو کسی ’’صالح شجر‘‘ کی ڈالیوں پر ہی نمودار ہوگا۔ نیم کے درخت پر آم آنے کی توقع، کسی بحث یا تبصرے کی محتاج نہیں!

پس ’’مسلم فرد‘‘ اور ’’مسلم جماعت‘‘ بیک وقت شرائع کا مقصود ہوں گے اور دونوں ایک دوسرے کی تولیدreproduction  کریں گے؛ شرع و عمران کے سب حقائق اِسی پر شاہد ہیں۔ پھر کیا تعجب کہ کتبِ عقیدہ میں جگہ جگہ ’’علیکم بالجماعۃ‘‘ کی تاکید پائی جائے اور فرقۂ ناجیہ کا لازمی وصف جو اہل اسلام کے بچے بچے کو یاد کرایا جاتا رہا ’’اھل السنۃ والجماعۃ‘‘ ہو!

چنانچہ لَا إِسْلَامَ إِلَّا بِجَمَاعَةٍ وَلَا جَمَاعَةَ إِلَّا بِإِمَارَةٍ وَلَا إِمَارَةَ إِلَّا بِطَاعَةٍ میں بیان ہونے والی یہ حقیقت درجہ بدرجہ یوں بڑھتی ہے:

1.        سب سے پہلے ’’اسلام‘‘ ہے۔ جس کا مطلب ہے: خدا کی خشیت، تعظیم اور چاہت میں انسان کا اپنا آپ خدا کو سونپ دینا اور اپنے جملہ معاملات اس کی تحویل میں دے دینا بذریعہ اتباعِ قانونِ رسالت۔ جس کے دو بڑے محور ہیں:

‌أ)                    خدا کے آگے تعبد اختیار کرنا بصورتِ سجود و تسبیح و حمد وغیرہ۔ اور

‌ب)                 اپنے جملہ انفرادی و اجتماعی معاملات خدا کو سونپنا بصورتِ اطاعت۔

یہ ہے ’’خدا کے آگے ذلت اختیار کرنا‘‘؛ جس کی تفصیل وقت کے رسول سے دریافت کی جائے گی۔ یہ ہے ’’عبادت‘‘ جو خدا کے ہاں قبول ہوتی ہے اور جس کا نام ’’اسلام‘‘ ہے۔

2.        اس ’’اسلام‘‘ اور ’’عبادت‘‘ کے متحقق ہونے کی صورت البتہ یہ ہے کہ بیک وقت یہ فرد individual کی سطح پر بھی ظہور کرے اور جماعت society  کی سطح پر بھی؛ ایک کا دوسرے کے بغیر پایا جانا غیرمتصور ہے۔ شجرِ اسلام کو پنپنا ہے تو اسے ایک ’’جماعت‘‘ کی صورت زمین میں جڑیں گاڑنا ہوں گی۔ ’’فرد‘‘ کو اس شجر سے پیوستہ رہنا ہوگا ورنہ وہ ایک پتنگا ہے جسے  زمانے کی ہوائیں اڑاتی پھریں گی اور زمین پر اس کا کوئی مرکزی کردار نہ ہو گا۔ نتیجۂ کار؛ خود ’’اسلام‘‘ ہی زمینی عمل کے اندر اپنا کردار رکھنے کے معاملہ میں معطل ہوتا چلا جائے گا۔ چنانچہ فرمایا: لَا إِسْلَامَ إِلَّا بِجَمَاعَةٍ۔

3.        جبکہ ’’جماعت‘‘ ایک نظم کے بغیر غیرمتصور ہے۔  ایک خاص تصورِ حیات پر قائم ’’سوسائٹی‘‘ کےلیے لازم ہوگا کہ وہ اپنی ہی طرز کا ایک نظم بھی اختیار کرے؛ ورنہ ’’سوسائٹی‘‘ کی اپنی ہیئتِ ترکیبی بدل کر رہجائے گی۔ یہ ہوا: وَلَا جَمَاعَةَ إِلَّا بِإِمَارَةٍ۔

4.        البتہ یہ ’’نظم‘‘ بےمعنیٰ ہے جب تک اُس کی ’’پابندی‘‘ نہ ہو۔ جیسی منفرد دنیا میں یہ ’’جماعت‘‘ ہے (جوکہ کتابوں اور رسولوں کے ذریعے تاسیس ہوتی ہے) ویسی ہی منفرد اس کے ہاں پائی جانے والی یہ ’’اطاعت‘‘ ہوگی۔ یہ ہوا:  وَلَا إِمَارَةَ إِلَّا بِطَاعَةٍ۔

یعنی... خدا کی عبادت اور اطاعت بصورت اتباعِ رسالت:

1.        ’’فرد‘‘ کی سطح پر بھی ہونی ہے،

2.        ’’جماعت‘‘ (سوسائٹی) کی سطح پر بھی، اور

3.        ’’نظم‘‘ کی سطح پر بھی۔

ہمارے اسلامی ہیومن اسٹ زیادہ تر ہمارے ساتھ اِس تیسرے پوائنٹ پر الجھتے ہیں یعنی ’’نظم‘‘ (جوکہ ہمارے شرعی مصادر میں ’’امارت‘‘ یا ’’خلافت‘‘ یا ’’امامت‘‘ سے موسوم ہے)۔ خود ہماری اکثر بحثیں ان کے ساتھ اسی آخری نقطے پر ہوتی ہیں یعنی ’’اسلامی حکومت‘‘ یا ’’خلافت‘‘ وغیرہ فرض ہے یا نہیں؟ جبکہ اس دوران جس اصل چیز کا گھونٹ بھرا جا رہا ہے وہ ہے ’’جماعت‘‘۔ حالانکہ ’’جماعت‘‘ سے متعلقہ بنیادیں واضح ہوجائیں تو ’’امامت‘‘ کا مسئلہ لمبی چوڑی بحث کا ضرورتمند ہی نہیں رہتا۔ البتہ اگر ’’جماعت‘‘ سے متعلقہ بنیادیں اذہان سے روپوش ہوں تو ’’امامت‘‘ کا تصور ’دو رکعت‘ کے سوا کچھ باقی نہیں رہ جاتا!

یہ درست ہے کہ ’’سیاسۃ شرعیۃ‘‘ پر ہمارے فقہاء کی تصانیف زیادہ تر ’’امارت‘‘ سے متعلقہ مباحث ہی لے کر آتی ہیں۔ یہ تالیفات اُس زمانے میں تحریر ہوئیں جب ’’جماعت‘‘ اور ’’ملت‘‘ کا تصور اذہان میں قائم تھا، نیز اُسے کسی ملحد  ہیومنسٹ یلغار کا سامنا نہیں تھا۔ یہ وجہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں  –   اور یہ بات خاص طور پر نوٹ کرنے کی ہے  –   کہ ہمارے ان (قدیم) ادوار میں ’’الجماعۃ‘‘ کا مسئلہ ’’سیاسۃ شرعیہ‘‘ کی نسبت ’’عقیدہ‘‘ کی کتب میں زیادہ درج ہوتا رہا ہے؛ کیونکہ یہ مسئلہ ہے ہی ’’عقیدہ‘‘ کا۔ ’’سیاست‘‘ بےشک دین کا حصہ ہے مگر علومِ شریعت میں سیاست ’’فقہ‘‘ کے تحت آتی ہے۔ البتہ دین کے وہ ابواب جو ’’عقیدہ‘‘ کی ذیل میں آئیں بلحاظِ اہمیت و سنگینی ’’فقہ‘‘ کی نسبت کہیں بڑھ کر ہوتے ہیں۔

البتہ آج جب ہمارا پڑھا لکھا ذہن ’’ہیومن اسٹ‘‘ وائرس کی زد میں ہے، جوکہ ایک عقیدہ ہے... تو ضروری ہو چکا کہ ہم اپنے بعض ’’فقہی مباحث‘‘ کی ’’عقائدی بنیادیں‘‘ ہی سامنے لائیں۔ ’’حکومت‘‘ یا ’’خلافت‘‘ سے بڑھ کر ’’جماعت‘‘ اور ’’ملت‘‘ ایسے موضوعات کو اٹھائیں؛ اور یہیں پر ہی ہیومن اسٹ الحاد کی راہ میں کچھ مضبوط ترین عقائدی بند باندھیں۔ اُس کا حملہ ہے ہی اِس شجر کی جڑوں پر۔ شاخیں آج اُس  کا بہت زیادہ نشانہ نہیں۔[1] واقعتاً یہ جنگ اس نقطہ پر آ پہنچی ہے؛ دشمن کی کل توجہ آج ہماری ’’جڑیں‘‘ اکھاڑنے پر ہے۔ ہمارا ایک بڑا طبقہ اِس رَو کی نذر ہو بھی چکا۔ ’شاخوں‘ کو زیربحث لانا اِس وقت کی صورتحال کے حوالے سے ایک حد تک گمراہ کن بھی ہے؛ اور اِس دام میں آنا کئی ایک پہلو سے ہمارے حق میں نقصان دہ۔

کسی کسی وقت استشراقی دشمن خود ہمیں ’شاخوں‘ کے ساتھ الجھاتا ہے تاکہ ’’جڑوں‘‘ پر وہ پوری یکسوئی کے ساتھ کلہاڑا برسا سکے۔ اُس کی قائم کردہ مادرہائے علمی جو دو سو سال سے ہمیں اِس ’جہانِ نو‘ کا آئین پڑھانے میں لگی ہیں، ہمارے اُس قدیم شجر کی بعض شاخوں پر اچھے خاصے ’تھیسز‘ کروادیتی ہیں؛ البتہ جڑوں کا کمال صفایا کرتی چلی جا رہی ہیں۔

زیرنظر تعلیقات میں یہی کوشش ہوئی ہے کہ ہیومن اسٹ پیراڈائم کے بالمقابل اِس مسئلہ کی عقائدی جہتیں واضح کی جائیں۔ لہٰذا... ’’خلافت‘‘ بطور ایک تصور تو یہاں ہمارے زیربحث آئے گی، اس کے کچھ تاریخی و فقہی جوانب اور ’ڈیموکریسی‘ کا اس سے متصادم ہونا بھی ہمارا موضوع رہےگا، نیز آئندہ عشروں میں عالم اسلام کو درکار ایک ایجنڈا کے طور پر بھی ’’خلافت‘‘  کا کچھ بیان ہو گا... تاہم صورتِ موجودہ کا تقاضا یہی ہے کہ اصل توجہ ’’جماعت‘‘ اور ’’ملت‘‘ ایسی عقائدی بنیادوں کو مستحکم کرنے پر دی جائے۔

برصغیر کی ’فکری دنیا‘ کےلیے، جہاں ’تعبیر کی غلطی‘ کا بھنور ہمیں آج تک گھماتا چلا آ رہا ہے... شاید یہ ایک نئی اپروچ ہو۔ مکتب ابن تیمیہ ان شاء اللہ العزیز ہماری بہت سی فکری الجھنوں کا کافی وشافی حل ہے۔



[1]  خصوصاً وہ شاخیں جنہیں وہ کامیابی کے ساتھ کاٹ چکا۔ اس کی توجہ تو اس ’’تنے‘‘ پر ہوگی جس کے صحت یاب ہونے کی صورت میں یہ شاخیں خودبخود پھوٹ آئیں گی۔ ’شاخوں‘ کو موضوع بنا کر کسی کسی وقت البتہ وہ ہمیں اس بات پر لانا چاہتا ہے کہ اپنی ان کاٹ ڈالی گئی شاخوں سے ’ملتی جلتی‘ اشیاء کو اب ہم اُس کے ہیومن اسٹ شجر پر تلاش کریں! ہماری نظر میں اُس کا سب سے کاری وار آج یہ ہے۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
عہد کا پیغمبر
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے تحریر: حامد کمال الدین خدا لگتی بات کہنا عل۔۔۔
ایک بڑے شر کے مقابلے پر
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک بڑے شر کے مقابلے پر تحریر: حامد کمال الدین اپنے اس معزز قاری کو بےشک میں جانتا نہیں۔ لیکن سوال۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت وَقَدْ يَتَعَذَّرُ أَوْ يَتَعَسَّرُ عَلَى السَّالِكِ سُلُوكُ الط۔۔۔
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا حامد کمال الدین برصغیر کا ایک المیہ، یہاں کے کچھ۔۔۔
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں حامد کمال الدین انٹرنیٹ پر موصول ہونے والا ایک س۔۔۔
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات
راہنمائى-
اصول- عبادت
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز