عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 20,2024 | 1445, شَوّال 10
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-02 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
شاتمِ رسول کو سزائے موت، کس سطح پر!
:عنوان

. باطلفرقے :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

(قانون ناموسِ رسالت... مسئلہ ’فقہی بحث‘ سے بڑا ہے ) 3/4

شاتمِ رسول کو سزائے موت، کس سطح پر!

البتہ شاتم رسول کو سزائے موت دینا اصلاً ریاست اسلامی (امام) کے فرائض میں آتا ہے۔ افراد کو اگر امام حکم دے تو وہ اس کے پابند ہوں گے۔ بغیر حکم کے بھی؛ افراد کا شاتم رسول کو قتل کرنا نصوص سے ثابت ضرور ہے۔ لہٰذا علماء کی ایک تعداد کے نزدیک مخصوص حالات میں؛ افراد کے حق میں بھی، اس کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ وہ اس کی استطاعت رکھیں۔ یا زیادہ سے زیادہ ؛ ایک فرد کو اس بات کی سزا دی جائے گی کہ اُس نے امام (ریاست) کا حق کیوں مارا؛ جبکہ امام اُسے اپنا وہ حق معاف بھی کر سکتا ہے یا اس پر کوئی ہلکی پھلکی سزا بھی دے سکتا ہے۔

 یہ بات تسلیم کرنی پڑے گی، اور اس پر جذبات میں آنا غیرضروری ہے، کہ وہ علماء بھی، جو شاتم رسول کو سزائے موت دینے پر یک آواز ہیں، افراد کے اِس مسئلہ کو اپنے ہاتھ میں لے لینے کے موضوع پر... یہ علماء بھی مختلف الآراء ہیں۔ ان میں سے علماء کی ایک بڑی تعداد اِس مسئلہ کو ’’امام‘‘ کی سطح پر ہی رکھتی ہے۔ ’’فرد‘‘ کو یہ حق نہیں دیتی۔ غرض یہ مسئلہ ان سب کے ہاں متفق علیہ نہیں ہے۔ لہٰذا اس پر اگر کوئی عالم ’’افراد‘‘ کو یہ حق دینے کا روادار نہیں ہے، تو یہ چیز باعثِ تعجب یا باعث طیش نہیں ہونی چاہئے۔

پھر اِس ’’استطاعت یا عدم استطاعت‘‘ کا اعتبار بھی بہت پہلوؤں سے ہوتا ہے، کیونکہ ’استطاعت‘ میں ایک فعل کے مضمرات بھی دیکھے جاتے ہیں کہ آیا آپ ان سے نمٹ سکتے ہیں یا نہیں۔ اس وجہ سے مغرب میں رہنے والے اہل علم کی آراء اِس مسئلہ پر شدید حد تک مختلف ہو سکتی ہیں۔ جہاں ایسے فعل کے مضمرات اسلام کے حق میں شدید حد تک نقصان دہ نظر آتے ہوں وہاں ایک عالم کی نظر میں یہ فعل دین کا تقاضا نہ ہوگا؛ لہٰذا وہ افراد کو اس سے روک بھی سکتا ہے؛ جیساکہ رسول اللہﷺ کئی ایک اصحاب کو ایسے کسی اقدام سے روک دیتے رہے تھے؛ باوجودیکہ اصولاً اس کی گنجائش تھی۔

البتہ اگر ہم یہ کہیں کہ سبھی علماء ’’افراد‘‘ کو یہ حق دینے کے خلاف ہیں، خواہ ایک فرد کو کیسے ہی حالات میں نبیﷺ کی ناموس کیلئے کوئی کارروائی کر جانا پڑے..  تو یہ بات بھی غلط ہوگی۔

غازی علم الدین شہید﷫ وغیرہ ایسے ایشو بھی اسی بنیاد پر سمجھے جا سکتے ہیں؛ یعنی بعض کےنزدیک اس کی گنجائش کسی غیرمعمولی صورتحال میں ہوگی اور بعض کے نزدیک نہیں۔ اگرچہ ہردو، شاتم رسول کےلیے سزائے موت ہی کا مسلک رکھتے ہیں۔

الصارم المسلول کی ایک تقریر:

فمن كان من المؤمنين بأرض هو فيها مستضعف، أو في وقت هو فيه مستضعف، فليعمل بآية الصبر والصفح عمن يؤذي الله ورسوله من الذين أوتوا الكتاب والمشركين۔ وأما أهل القوة، فإنما يعملون بآية قتال أئمة الكفر الذين يطعنون في الدين، وبآية قتال الذين أوتوا الكتاب حتى يعطوا الجزية عن يد وهم صاغرون. 

(الصارم المسلول ص 221، ط الحرس الوطنی السعودی)

پس مسلمانوں میں سے جو لوگ ایسی سرزمین میں ہوں جہاں وہ حالتِ ضعیفی سے گزر رہے ہوں، یا کسی ایسے وقت سے گزر رہے ہوں جب ان پر حالتِ ضعیفی طاری ہو، تو انہیں چاہئے وہ ان آیات پر عمل کرلیں جن میں اللہ و رسول کو اذیت دینے والے اہل کتاب اور مشرکین کے ساتھ صبر و درگزر کرنے کا کہا گیا ہے۔ رہے اہل قوت، تو وہ صرف اُس آیت پر عمل کریں گے جو دین پر طعن کرنے والے ائمۂ کفر کے خلاف قتال کا حکم دیتی ہے، نیز وہ آیت جو اہل کتاب کے ساتھ قتال کا حکم دیتی ہے جب تک کہ زیرنگیں ہو کر جزیہ دینا قبول نہ کرلیں۔

حالتِ مکہ سے استدلال

جہاں تک مکہ کے واقعات کا تعلق ہے، تو ایسے سوالات مسئلۂ جہاد پر بھی اسی طرح وارد ہو سکتے ہیں۔ معاملہ یہ ہے کہ ایک چیز ابھی دین میں آئی ہی نہیں تھی (مکہ کے اندر)۔ البتہ ہم بات کر رہے ہیں اس وقت کی جب ایک چیز دین میں آ چکی ہے۔ یہاں ’’مکہ‘‘ کو دلیل بنانا وہ روٹ ہوگا جو بہت سے فرائض کے اسقاط پر پہنچا کر دم لے گا، کچھ لوگوں کا ’’حالتِ مکہ‘‘ کی سحرانگیزی طاری کرکے ہمیں عین وہاں پہنچا آنا باقاعدہ مقصود بھی نظر آتا ہے۔ واضح رہے: ہمارے ائمہ و فقہاء ’’حالتِ مکہ‘‘ کو کئی ایک معاملہ میں دلیل کے طور پر لیتے ضرور ہیں  مگر ’’استطاعت و عدم استطاعت‘‘ کا تعین کرنے کے باب سے نہ کہ ’’تشریع‘‘ کے باب سے۔  ’’تشریع‘‘ کے باب میں، ’’حالتِ مکہ‘‘ پر ضد کرنا، البتہ اِسقاطِ فرائض، تعطیلِ شریعت اور الحاد تک جا سکتا ہے۔ یہ ایک معلوم امر ہے کہ ’’تشریعات‘‘ کا ایک بڑا حصہ اترا ہی مدینہ میں ہے۔ اِس ’’تشریع‘‘ کی سوئی کو ’’مکہ‘‘ پر روک دینا اور ’’مدینہ‘‘ پر اس کو صرف وہاں جانے دینا  جہاں آپ کی فکری اھواء اجازت دیں، اسقاطِ شریعت کی شاہراہ ہے۔

اب ’ذمی‘ ہی نہیں تو تحفظِ ناموسِ رسالت بھی نہیں!

کتبِ فقہ میں یہ چیز ذمی کے ساتھ ہے؛ بہت خوب! اس کا مطلب ہے کہ کتبِ فقہ کی تقسیماتِ کافر (یا تقسیماتِ انسان) کو آپ تسلیم کرتے ہیں۔ اس صورت میں آپ پر ضروری ہو جائے گا کہ ایک زیربحث انسان کو کتبِ فقہ میں بیان شدہ اقسامِ انسان میں سے کسی ایک کے ساتھ ملحق کریں اور اُسی کا حکم اُسے دیں۔ ہم تو اسے ذمی ہی کے ساتھ ملحق کرتے ہیں۔ آپ بتائیے آپ کتبِ فقہ کی تقسیمات میں سے کس کے ساتھ اُسے ملحق کرتے ہیں؟ آخر کسی کے ساتھ تو ملحق کریں گے نا۔ ورنہ ان کتب کا حوالہ ہی نہ دیں۔

حیرت کی بات ہے کہ جب کسی عیسائی یا ہندو کے ساتھ ہمارے ان ممالک میں کبھی کبھار کوئی زیادتی ہو جاتی ہے (اور جوکہ یقیناً منع ہے؛ شریعت میں بلاشبہ اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں) تو ہمارے یہی حضرات ہمیں وہ احادیث اور ان میں وارد وہ عیدیں سنانے لگتے ہیں جو ذمی کے ساتھ حسنِ سلوک کو فرض ٹھہراتی اور ان کے حقوق کو پامال کردینے کو کبیرہ گناہ قرار دلواتی ہیں۔ کیا وہاں یہ لوگ اپنی ’نیشن‘ کے عیسائی یا ہندو اجزائے ترکیبی کو احادیث میں وارد ’’ذمی‘‘ کے ساتھ ملحق نہیں کرتے؟  (گو اصل حقیقت یہی ہے کہ  ’’ابو حنیفہ‘‘ اور ’’احادیث‘‘ کی ضرورت ان کے وہاں پڑتی ہے جب ایک بات ان کی اپنی اھواء کو قبول ہو؛ ورنہ دین ان کے نزدیک نہ ’’ابوحنیفہؒ‘ سے ملتا ہے اور نہ ’’احادیث‘‘ سے ثابت ہوتا ہے! جوکہ اِن لوگوں کی بابت ایک معلوم حقیقت ہے)۔

(مضمون کا اگلا حصہ: ’’قانون ناموس رسالت کے خلاف سرگرم طبقے اور عشقِ ابو حنیفہ‘‘)

 

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی حامد کمال الدین بنتِ حوّا کی ع۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز