عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 20,2024 | 1445, شَوّال 10
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-10 TaamulAhleQibla آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
فصل 5: امتِ محمدیہ کے خطاکار
:عنوان

"کتاب کے وارثوں" کا ذکر شروع ہی کس طبقے سے کیا گیا: فمنهم ظالم لنفسه "ان میں کوئی اپنی جان پر ظلم کرلیتا ہے" ومنهم مقتصد "ان میں کوئی میانہ چال پر ہے" ومنهم سابق بالخيرات بإذن الله "اور ان میں کوئی وہ ہے جو

. اصولمنہج :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

 شرح ’’تعامل اہل قبلہ‘‘ 5

امتِ محمدیہ کے خطاکار

اہل سنت کے ہاں کیونکر دیکھے جاتے ہیں

قرآن مجید کا یہ نہایت خوبصورت مضمون جس میں اِس امت کا اپنے گنہگاروں سمیت برگزیدہ ہونا بیان ہوا ہے... شیخ سفرالحوالی اپنی تحریر و تقریر میں اس کی جانب بکثرت توجہ دلاتے ہیں۔ حالیہ رسالہ میں بھی اس کی جانب اشارہ ہوا ہے:

ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۖ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ وَمِنْهُم مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّـهِۚ    ذَٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ   (فاطر: 32) 

’’ پھر ہم نے کتاب کا وارث کیا اپنے چُنے ہوئے بندوں کو۔ ایسے کہ: ان میں کوئی اپنی جان پر ظلم کرلیتا ہے۔ ان میں کوئی میانہ چال پر ہے۔ اور ان میں کوئی وہ ہے جو اللہ کے حکم سے بھلائیوں میں سبقت لے گیا۔ (اگر تم سمجھو تو) یہ (اللہ کا تم پر)  بہت بڑا فضل ہے‘‘۔

چنانچہ ’’کتاب کے وارث‘‘ یہاں ایک نہیں بلکہ تین طبقے ذکر ہوئے۔ سفرالحوالی کے بقول: لطف کی بات یہ ہے کہ ’’کتاب کے وارثوں‘‘  کا ذکر شروع ہی اُس طبقے سے کیا گیا جو ان میں سب سے کمتر ہے، سبحان اللہ:

»       فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ  ’’ان میں کوئی اپنی جان پر ظلم کرلیتا ہے‘‘

»       وَمِنْهُم مُّقْتَصِدٌ  ’’ان میں کوئی میانہ چال پر ہے‘‘۔

»       وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّـهِ   ’’اور ان میں کوئی وہ ہے جو اللہ کے حکم سے بھلائیوں میں سبقت لے گیا‘‘۔

شیخ سفر الحوالی اِس آیت کے ضمن میں حضرت عائشہؓ کے بیان[1]   کو دیگر تفسیری اقوال پر ترجیح دیتے ہوئےاس شرعی حقیقت کی نشاندہی کرتے ہیں کہ: [2]

منکروں اور جھٹلانے والوں کے مقابلے پر... اِس توحید، اِس قرآن، اِس شریعت اور اِس نبیؐ   کو دل سے مان لینے والوں میں خدا کے جو مقربین اور اولیاء ہیں ان خوش نصیبوں کی تو خیر بات ہی کیا ہے۔ اِن میں جو گناہگار اور آلودہ دامن ہیں، وہ بھی باوجود اس کے کہ اپنی فرداًفرداً حیثیت میں خدا کی عدالت میں پکڑے جانے کے خطرے سے باہر نہیں ہیں، پھر بھی بطورِمجموعی وہ ’’خدا کے چنیدہ بندوں‘‘ اور ’’کتابِ آسمانی کے وارثوں‘‘ میں باقاعدہ مذکور ہوتے ہیں! چنانچہ فرماتے ہیں: سورۃ فاطر کے اِس مقام پر ذرا ان باتوں پر غور کرو:

1.       یہ تینوں طبقے مل کر کتاب کے وارث ہوئے۔ یہاں ’’کتاب‘‘ سے مراد: دین، قرآن، نبوت۔ جو بنی اسرائیل کے بعد اِس امت کو ملی۔

2.       پھر فرمایا: الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا۔ یعنی یہ تینوں طبقے خدا کے چنے ہوئے، خدا کے پسندیدہ برگزیدہ ہیں۔

3.       پھر فرمایا: ذَٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ۔ یہ چیز جو یہ تینوں طبقے خدا سے پانے میں کامیاب ہوئے، ایک غیرمعمولی فضل ہے۔

4.       یہ ہوا اِن کا سٹیٹس اِس دنیا میں۔ اگلی آیت میں فرمایا کہ آخرت میں یہ سبھی جنت میں جانے والے ہیں: جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًاۖ      وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ۔ وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّـهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَۖ      إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَكُورٌ  الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِن فَضْلِهِ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ  (فاطر: 33 تا 35) ’’ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن میں یہ داخل ہوں گے، وہاں اِنہیں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے۔ اور پوشاک اِن کی وہاں ریشم ہوگی۔  یہ وہاں بولیں گے: سب خوبیاں اللہ کو،جس نے ہمارا سب غم دور کر دیا۔ ارے ہمارا پروردگار تو بڑا ہی بخشنے والا بہت ہی قدردان ہے!جس نے ہم کو بس اپنے ہی فضل سے اِس سدا رہنے کے مقام پر لا اُتارا ہے۔ یہاں ہمیں نہ کوئی رنج پہنچنے کا اور نہ کوئی خستگی‘‘۔

5.       پھر اس سے اگلی آیات میں... اِن تین (چنیدہ) گروہوں کے مقابلے پر... اِس توحید، اِس قرآن، اِس شریعت اور اِس نبیؐ   پر ایمان نہ لانے والوں کا وہ حشر دکھایا گیا ہے جو ان کے ساتھ آخرت میں پیش آنے والا ہے۔ کیونکہ نعمت کا اصل اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب اس کی ضد سامنے لائی جائے اور جوکہ رونگٹے کھڑے کر دینے والی ہے۔ یہ قرآن مجید کے خوفناک ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ نسأل اللہ السلامۃ

اِن تین درجوں کا بیان اختصار کے ساتھ یوں ہے کہ:

1.       ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ: امت کے وہ لوگ ہوں گے جو فرائض کی ادائیگی میں تقصیر کرلیتے ہیں، نیز حرام کاموں کا ارتکاب کر بیٹھتے ہیں۔

2.       مُّقْتَصِدٌ: امت کے وہ لوگ جو فرائض باحسن اسلوب ادا کرتے ہیں۔ اور حرام کاموں سے برابر دستکش رہتے ہیں۔

3.       سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ: امت کے وہ لوگ جو فرائض کی باحسن اسلوب ادائیگی کے ساتھ ساتھ مستحبات اور قُرُبات کو اختیار کرنے میں بھی پورا زور لگاتے ہیں۔ نیز حرام کاموں سے دستکش ہونے کے ساتھ ساتھ شبہات اور نامناسب اشیاء سے بھی دامن کش رہتے ہیں۔

*****

یہ فصل دراصل ایک اور مبحث میں جانے کےلیے تمہید کے طور پر دی گئی ہے۔ اور وہ مبحث یہ کہ امت کی تاریخ کے وہ ادوار جنہیں ہم اِستنفارِ عام (عام دُہائی)  کے ادوار کہتے ہیں... وہاں اہل سنت کا منہج یہ رکھا جاتا ہے کہ عوام اہل قبلہ کو کفر کی یلغار کے خلاف میدان میں جا اترنے کی صدا لگائی جاتی ہے، اور اُس وقت کوئی ایسی شرط نہیں لگائی جاتی کہ کفر کے خلاف اہل سنت کی اِس جنگ میں صرف ’’نیک‘‘ اور ’’باشرع‘‘ لوگ ہی شامل ہوں، یا صرف ’’صحیح العقیدہ‘‘ لوگ ہی شریک ہوں۔ یہ مبحث ان شاءاللہ اگلی فصل میں بیان ہوگا۔

 



[1]    بعض متقدمین سے سوۃ فاطر میں مذکور اِن تین گروہوں کو سورۃ الواقعۃ میں مذکور تین گروہوں پر محمول کرنا آتا ہے (وَکُنۡتُمۡ أزۡوَاجاً ثَلاثَۃً) اس قول کی رُو سے فاطر کا ’’ظالمٌ لنفسہ‘‘ واقعہ کا ’’اصحاب الشمال‘‘ یا ’’اصحاب المشأمۃ‘‘ ٹھہرتا ہے۔ لیکن سفرالحوالی حضرت عائشہ﷞ اور ان کے ہم موقف بزرگانِ سلف کے قول کو ترجیح دیتے ہیں۔ خود ابن جریر طبری﷫ نے سب اقوال نقل کردینے کے بعد اِسی کو ترجیح دی ہے کہ سورۃ فاطر کے تینوں گروہ جنت میں جانے والے ہیں۔ بلکہ ابن جریر اس اشکال کا بھی جواب دیتے ہیں کہ اگر یہ تینوں کے تینوں گروہ جنتی ہیں تو پھر اہل ایمان میں سے دوزخ کی وعید کا محل تو کوئی بھی نہ رہا! ابن جریرؒ  فرماتے ہیں: بات یوں نہیں بلکہ مراد یہ کہ آخرکار جنتی ہیں خواہ کوئی بغیر حساب کے جنت میں چلا جائے، خواہ حسابِ یسیر (ہلکی پھلکی بازپرس) کے ساتھ، یا کچھ سزا کاٹ کر۔

[2]    شیخ سفر الحوالی کے یہ افکار ہم نے ان کے تین محاضرات سے اکٹھے کیے ہیں:

1.        دروس رحلة فتح المجيد: درجات الناس في الأمن والاهتداء http://goo.gl/sUoPK0 

2.        لقاء خاص: اصطفاء الله لهذه الأمة                http://goo.gl/8QISDj 

3.        خصائص أهل السنة والجماعة:                      http://goo.gl/1Y8ZLc   

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
عہد کا پیغمبر
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے تحریر: حامد کمال الدین خدا لگتی بات کہنا عل۔۔۔
ایک بڑے شر کے مقابلے پر
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک بڑے شر کے مقابلے پر تحریر: حامد کمال الدین اپنے اس معزز قاری کو بےشک میں جانتا نہیں۔ لیکن سوال۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت وَقَدْ يَتَعَذَّرُ أَوْ يَتَعَسَّرُ عَلَى السَّالِكِ سُلُوكُ الط۔۔۔
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا حامد کمال الدین برصغیر کا ایک المیہ، یہاں کے کچھ۔۔۔
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں حامد کمال الدین انٹرنیٹ پر موصول ہونے والا ایک س۔۔۔
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات
راہنمائى-
اصول- عبادت
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز