eeqaz
ایقاظ کا نیا شمارہ -- ستمبر ء۲۰۱۰

بجلی چور پولیس اہلکاروں کاکنڈا کاٹنے پرلیسکو کے عملے پر تشدد

یوسف جواد
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars
    Loading ... Loading ...
تبصرہ :

 0

لاہور …لاہور میں سٹی ڈویژن پولیس تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے اہلکاروں نے بجلی کا غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے والے لیسکو اہلکاروں کوتھانے میں بند کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور دوبارہ کنڈے لگانے کی شرط پر اسے رہا کیا۔لیسکو سب ڈویژن رچنا ٹاؤن کے اسٹاف کے مطابق اسسٹنٹ لائن مین رانا نوید نے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کا کنڈی ڈال کر بجلی چوری کرنے کا کنیکشن منقطع کیا تو ایک سب انسپکٹر اور دس دوسرے پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا اور تھانے میں بند کر کے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ لیسکوحکام اس کی رہائی کے لیے تھانے پہنچے تو انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا اور دو گھنٹے بعددوبارہ کنڈے لگوانے کے بعد انہیں رہا کیا۔ایس ڈی او رچنا ٹاؤن کے مطابق وہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے جبکہ دوسری طرف ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن ارشد گجر کا موقف ہے کہ اس علاقے میں دہشت گردوں نے بجلی کے کھمبوں کے سے کئی بار بم باندھے ہیں کیونکہ لیسکو اہلکاربغیر نوٹس دیے کھمبے پر چڑھا گیا لہذا پولیس اہلکاروں نے اسے دہشت گرد سمجھ کر پکڑ لیا تاہم تصدیق ہونے پر رہا کر دیا ۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ لیسکواہلکاروں پر تشدد نہیں کیا گیا ۔

تازہ تریں تبصرات