eeqaz
ایقاظ کا نیا شمارہ -- ستمبر ء۲۰۱۰

اسباق ۱

یوسف جواد
    1 Star2 Stars3 Stars4 Stars5 Stars
    Loading ... Loading ...
تبصرہ :

 0

ہم یہ بھی تسلیم کرنے کو تیار ہیں کہ آخری تجدید حضرت مہدی یا عیسیٰ علیہ السلام کریں گے لیکن اِس بات کو تسلیم کرنے کا یہ معنی ہرگز نہیں ہے کہ تمام اُمت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر آخری مجددین کا انتظار کرے اور پھر ان ناکارہ لوگوں کے بیچ میں مجدد کا ظہور ہو اور پھر یکلخت وہ ان میں زندگی کی ایسی روح پھونک دے گا کہ وہ کل عالم کی قیادت باحسن طریق سے انجام دیں لیں۔ بھلا مجدّد مردہ جسموں میں جان ڈالنے کو مبعوث ہوگا۔ ناکارہ لوگوں کو جھٹ پٹ کارآمد بنا ڈالے گا۔ یہی بات معقول ہے کہ مجدد ایک کارآمد اور ذمہ دار اُمت کا راہ نما ہو، اُمت میں کثیر تعداد میں اہل علم وفضل موجود ہوں اور مجموعی طور پر اپنے زمانے میں اُمت مسلمہ نے جو کردار ادا کرنا ہو اس کی لیاقت موجود ہے۔

تازہ تریں تبصرات